26th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

26th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) یومِ پاکستان کی نسبت سے بلدیہ وسطی میں ”یوم پاکستان مشاعرے “ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کراچی کے نامور بزرگ شعراءنے شرکت کی، بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، وائس چیئرمین سید شاکر علی نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے ،مشاعرے کے شرکاءو سامعین سے استقبالیہ خطاب میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ یوم پاکستان مشاعرے کا انعقاد دراصل ادبی تقاریب کی معدوم ہوتی ہوئی صورتِ حال کو بحال کرنے اور تہذیبی روایتوں کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے شعرا کی آمد اور سامعین کی شرکت پر اُن کا شکریہ اداکیا۔ ”یوم پاکستان مشاعرہ “بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے نجی تنظیم ”دی ہیلپرز “ کے اشتراک سے منعقد کیا تھا ۔ مشاعرہ رات ساڑھے دس بجے شروع ہوا اور رات سواتین بجے تک جاری رہا۔ مشاعرے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے شعرا کے علاوہ امریکہ اور برطانیہ میں رہائش پذیر پاکستانی شعرا ¿ و شاعرات نے بھی شرکت کی اور اپنے کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ اگرچہ کراچی میں پی ایس ایل (PSL) کے فائنل کے انعقاد کے سلسلے میں حفاظتی انتظامات کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک جام کے مسائل درپیش تھے لیکن پھر بھی تقریباً تمام مدعو شعرا ¿ نے مشاعرے میں شرکت کی۔ مشاعرہ گاہ کے قرب و جوار کے علاوہ کراچی کے دُور دراز علاقوں سے بھی مشاعرہ سننے کے شائقین حضرات و خواتین بھی سامعین میں شامل تھے۔پاکستان مشاعرے کی صدارت معروف شاعر و سابق وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ہر دل عزیز شاعرہ عنبرین حسیب عنبر نے کی ۔ شعرا ¿ میں پروفیسر منظر ایوبی، انور شعور، پروفیسر شاہدہ حسن، فاطمہ حسن، میر احمد نوید ، رفیع الدین راز، لیاقت علی عاصم، راشد نور، اجمل سراج، ذکیہ غزل، فرزانہ نینا، طارق سبزواری،عارف شفیق،علاﺅالدین خانزادہ،ریحانہ روحی ،عقیل عباس جعفری جبکہ اہم مہمانوں میںسینیٹر نکہت مرزا،رکن صوبائی اسمبلی فیصل سبزوار ی، چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور ،وائس چیئرمین رﺅف خان ، بلدیہ کورنگی کے چیئرمین نیئر رضا ،ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی آصف جان صدیقی ،سابقہ ڈی سی سینٹرل ڈاکٹر سیف الرحمن ،خالد شیخ ، ایم افراہیم ،ثوبیہ اکرم ،تابش جیلانی ،تیمور علی ،ضلع وسطی کے منتخب نمائندے تھے ۔مشاعرے کے اختتام میں بلدیہ وسطی کی جانب سے شعراءاکرام ،سینیٹر نکہت مرزا،فیصل سبزواری ،ریحان ہاشمی،سید شاکر علی ودیگر منتظمین مشاعرہ کو شیلڈ پیش کی گئیں ۔



26th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

24th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

24th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release




 کراچی ( ) مےرے ملک کے معماران قوم آپ کے علم مےں ےہ بات ہونی چاہئے کہ وطن عزےز پاکستان (۳۲ مارچ ۰۴۹۱) کا آج کا دن تارےخی د ن ہے ۔1857 کی جنگ آزادی کے تقرےبا 90سال کے بعد 1947مےں ےہ وطن معرض وجود مےں آیا۔جسکی بنیاد دو قومی نظرےہ تھا۔ دو قومی نظر ےہ اسلام اور کفر کے رسم و رواج کے درمےان تھا اور نہ صرف ہے بلکہ تا قےامت رہےگا۔ برصغےر ہند مےں اسلامی رےاست کے قےام کےلے تحرےک کی بنےاد ہمارے جد امجد نے ڈالی ۔ ان خےالات کا اظہار بلدےہ عالےہ وسطی کے چےر مےن رےحان ہاشمی نے بلدےاتی اسکول محمود الحسن پرائےمری اےنڈسےکےنڈری اسکول۔ سےکٹر ۵۔ڈی نےو کر اچی مےں ےوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقرےب مےںبچوں کو اس دن کے حوالے سے اپنے اسلاف سے متعلق تارےخی حقاےق سے آگاہی فراہم کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ مےونسپل کمشنر آفاق سعےد، ڈاےرےکٹر اےڈمن وسطی شمونہ صدف، چےر مےن اےجوکےشن کمےٹی وسطی تابش جےلانی ڈاےرےکٹر اےجوکےشن وسطی شمس العارفےن، وسطی کے تمام اسکولوں کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد مےںموجو د تھے ۔ رےحان ہاشمی نے طلبہ و طالبات کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان کسی عسکری جد و جہد کے ذریعے نہےں بلکہ سےاسی جد و جہد کا ثمر ہے ۔ قرار داد لاہور کو ۳۲ مارچ ۰۴۹۱ کو قرار داد پاکستان کا نام دےا گےا۔ بچوں مےری بات اچھی طرح ذہےن نشےن کر لےں کہ پاکستان کی تحرےک کی بنےاد برصغےر مےں ہمارے آباو اجداد نے صرف ڈالی نہےں بلکہ تن من دھن کی قربانےوں کا نظرانہ اےک آزاد اسلامی رےاست کے قےام کے لے پےش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں وہی قوم ترقی کرتی ہے جو ماضی کی تلخ تارےخی حقاےق کی روشنی مےںاپنے اجداد کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہ کرنا اور کبھی پاکستان کے استحکام پر آنچ نہ آنے دےنا۔ بعد ازاں انہوں سالانہ امتحانات میں کامیاب طلبہ و طالبات مےں انعامات و اسناد بھی تقسےم کئے۔                 



24th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

23rd Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

23rd Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release



بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر میں یوم پاکستان کے موقع پر تقریب کا انعقاد کا آغاز چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے پرچم کشائی سے کیا اس موقع پر ضلع وسطی کے منتخب بلدیاتی نمائندے ،اسٹینڈنگ کمیٹیز کے چیئرپرسن و چیئرمینز ،بلدیاتی افسران و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یوم پاکستان کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے ۔۳۲ مارچ ۰۴۹۱میں منٹو پارک لاہور میںقرارداد پاکستان پیش کی گئی ۔آج کے روز ہی مسلمانان ہند نے قائد اعظم کی قیادت میں یہ دلیرانہ فیصلہ کیا کہ اب مسلمان اپنا علیحدہ ملک حاصل کر کے رہینگے قرارارداد پاکستان کی منظوری ہی قیام پاکستان کا سبب بنا۔ اس قراداد کے زریعہ مسلمانان ہند نے یہ فیصلہ کرلیا کہ وہ غلامی کی زنجیریں توڑکر اپنے لئے ایک آزاد ملک حاصل کریں گے، جہاں انہیں ہر قسم کی مذہبی ، معاشرتی، سیاسی آزادی حا صل ہو گی بلدیہ وسطی حسب روایت یوم پاکستان منا رہا ہے ہم مضبوط و مستحکم پاکستان کی تعمیر اور اس کے دفاع کیلئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔ کیونکہ پاکستان بنانے میں ہمارے اجداد کی قربانیاں شامل ہیںاور ہم ان قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دینگے ، جس خوشحال پاکستان کا خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا تھا ہم اسے پورا کر کے رہینگے ۔ریحان ہاشمی نے کہا کہ ہم آج کے روز اس عزم کا اعادہ کر تے ہیں کہ پاکستان اوربالخصوص کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کر ینگے، اور ضلع وسطی کوبنیادی، بلدیاتی سہولیات سے لیس ، آلودگی سے پاک اور سر سبز و شاداب ضلع بنائیںگے۔


23rd Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

22nd Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

22nd Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) قومی اسمبلی کی اسٹنڈنگ کمیٹی برائے مواصلات کے چیئرمین مزمل قریشی نے ضلع وسطی کے مختلف مقامات کے علاوہ خصوصاً گرین لائن بس پروجیکٹ کی تعمیرمیں ضلع وسطی کی متاثرحدود کاتفصیلی دورہ کیا، بعد ازاں بلدیہ وسطی کے چیئرمین کے زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیاگیا کہ متاثرہ مقامات کی تعمیروفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے جو ہر صورت کروائے جائیں گے۔ مزمل قریشی نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں نہ صرف پارلیمنٹ میں اس بات کو اٹھا ؤ گا بلکہ اراکین کمیٹی کو بھی کراچی کے گرین لائن بس منصوبے کے حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے کوشش کریں کہ کمیٹی کے تمام ارا کین کراچی کا دورہ کریں اور بلدیہ وسطی کے متاثرہ مقامات کا از خود جائزہ لیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کے روز چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ یوپی موڑ ،پاور ہاوس چورنگی ،سلیم سینٹر،ناگن چورنگی ،حیدری و دیگر مقامات پر جاری گرین لائن بس سروس (BRTS ) منصوبے کی تعمیر کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر چیف انجینئر /جنرل مینیجر انجیرنگ ) BRTS )نثار احمد ساریو،مینیجر (کراچی انفرا اسٹریکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ )شفیع محمد چاچڑ ، ،ٹیکنکل منیجر قیصر خان زیدی ،میونسپل کمشنر آفاق احمد، یونین کمیٹی ۱۴ کے چیئرمین مشتاق ایاز xen لیاقت آباد جنید اللہ ،ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف،ایکسین گلبرگ اقبال احمد خان و دیگر متعلقہ بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی نے ناگن چورنگی پر جاری کام کا معائنہ کرتے ہوئے پروجیکٹ انجینئر کو ہدایت دیں کہ گرین لائن بس پروجیکٹ کے حوالے سے ہونے والے تعمیراتی کام کے دوران عوام الناس کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے خصوصاً ٹریفک کے فلو کو بحال رکھنے کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی جائے اور اُس کے لئے DIG ٹریفک پولیس اور متعلقہ افسران سے مربوط روابط قائم کئے جائیں تاکہ عوام کو آمد ورفت کے مسائل سے دوچار نہ ہونا پڑے۔ اس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ گرین لائن پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران ضلع وسطی کا انفرااسٹریکچر بری طرح متاثر ہوا ہے ۔بلدیہ وسطی کی حدود میں قائم پارکس ،گرین بیلٹس کے ساتھ ساتھ سڑکیں بھی بڑی تعداد میں متاثرہوچکی ہیں جس سے بلدیہ وسطی کو کافی نقصان اُٹھانا پڑا ہے ۔ بعد ازاں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گرین لائن پروجیکٹس کی تعمیر کے دوران ضلع وسطی کے عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی کوتفصیلی بریفنگ دی، دوران گفتگو چیئرمین ریحان ہاشمی نے گرین لائن پروجیکٹ سے پیدا ہونے والے مسائل کو جلد از جلد ہنگامی بنیاد پر دور کیا جائے تاکہ عوام الناس کو وفاقی پروجیکٹ سے فائدہ حاصل ہوسکے اور پروجیکٹ کے تکمیل کے مراحل میں ہونے والے تاخیری عمل سے عوام کومزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مطالبہ کیا کہ بلدیہ وسطی کی حدود میں وفاقی گرین لائن منصوبے کی تعمیر کیلئے کھودی گئی سڑکوں،گرین بیلٹس،اسٹریٹ لائٹس،واٹر اور سیوریج لائنوں کی ترجیحی بنیادوں پر مرمت کی جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل جائے۔ 






22nd Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

21st Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

21st Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی ذمہ داری نہ ہونے کے باوجود حق پرست بلدیاتی نمائندے عوام کو ریلیف پہچانے کے لئے کروڑوں روپے کی لاگت سے سیوریج لائنوں کی مرمت و تبدیلی کے کام بلدیہ وسطی کے فنڈزسے مکمل کئے گئے جبکہ ضلع وسطی کی ہر یوسی میں واٹر اینڈ سیوریج کی لائنوں کی مرمت و تبدیلی کے کام جاری ہیں۔وہ یونین کونسل ۲۵بفرزون میں سیوریج لائن کی تبدیلی کے کام کا معائنہ کررہے تھے ۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد ،یوسی چیئرمین شاہنواز احمد صدیقی ،یوسی وائس چیئر مین ،میونسپل کمشنر آفاق سعید ،ڈائریکٹر پارک ندیم حنیف و دیگر بلدیاتی افسران موجود تھے ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ شہر کے انفرا سٹریکچر کی 90 فیصد تباہی کا ذمہ دار واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ہے انہوں نے کہا کہ 90 ہزار گیلن پینے کا پانی واٹر بورڈ کی لائنوں کی لیکج کی وجہ سے ضائع ہورہا ہے جبکہ لوگ پینے کے پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے ۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے بلدیہ وسطی اپنے محدود فنڈز سے ضلع وسطی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے شب و روز کوشاں ہے تاکہ ضلع وسطی کے مکین صحت مند اور خوشگوار ماحول میں زندگی گزار سکیں ۔ واضع رہے کہ واٹر اینڈ سیورئج کی لائنوں کی تنصیب اور مرمت کے کام کی ذمہ داری واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ہے لیکن واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی عدم توجہی کی وجہ سے بوسیدہ اور رستی ہوئی واٹر اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام بلدیہ وسطی اپنے محدود فنڈ سے سر انجام دے رہی ہے ۔ بلدیہ وسطی نے اپنے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کرکے اپنی مدد آپ کے تحت ضلع وسطی کے مختلف علاقوں جن میں گلبہار ،لیاقت آباد نیو کراچی و نارتھ کراچی ،نارتھ ناظم آباد میں بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کا کام کرواچکی ہے ۔ضلع وسطی میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ تزین و آرائش کے کام بھی کئے جارہے ہیں جس سے ضلع وسطی کی خوبصورتی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ضلع وسطی کو صاف و شفاف بنانے کے لئے بلاتعطل صفائی ستھرائی،شہر کے باہر کچرے کی منتقلی ، برساتی نالوں کی صفائی ، بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، پارکس و پلے گراؤنڈز،گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں پانی وسیوریج لائن کی مرمت کا کام جاری ہے ۔



21st Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release