10th Sep 2016 DMC Central News & Picture


Retired Employees of DMC Central Cheque is being distribute by Deputy Mayor Arshad Vohra
(Dated:10-Sep-2016)





Press Release DMC Central Karachi

10th Sep 2016 

کارکنان کی معاشی آسودگی اداروں کی ترقی میں اہم کردار اداکرتی ہے :ارشد وہرہ

برسوں سے رکے ہوئے واجبات عوامی نمائندوں نے آٹھ دنوں میں اداکردئے:ریحان ہاشمی

بلدیہ وسطی کے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کے لئے منعقدہ تقرب سے خطاب 

کراچی ( )ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ نے بلدیہ وسطی میں ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنا ن و ملازمین اداروں کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی معاشی آسودگی کسی بھی ادارے کی ترقی میں اہم کردار اداکرتی ہے۔ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی میں تاخیر قابلِ مذمّت عمل ہے۔ تقریب میں حق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم خان،اراکین صوبائی اسمبلی ریحان ظفر،عظیم فاروقی،جمال احمد،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین سید شاکر علی،میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو بلدیہ وسطی کے افسران اور ریٹائرڈ ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی میں ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے تقریب منعقد کی گئی جس میں بلدیہ وسطی سے تعلق رکھنے والے ۲۵۰؍ریٹائرڈ ملازمین کو انکے واجبات کی مد میں تقرئباً ایک کروڑ روپے کے چیک پیش کئے گئے۔ارشد وہرہ نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اگر کراچی کو اسکا جائزحق دیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ کراچی دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی فہرست میں شامل نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لئے ہمارے پاس میگا پروجیکٹس ہیں وفاقی حکومت توجہ دے اور اپنا فرض اداکرتے ہوئے کراچی کو اس کے حصہ کی رقم اداکرے تو کراچی کے تمام پروجیکٹس تیزی کے ساتھ تکمیل کے مراحل طے کرسکتے ہیں۔بعد ازاں انہوں نے بلدیہ وسطی کے ۲۵۰؍ ریٹائرڈملازمین کو انکے بقایا جات کے چیک تقسیم کئے ۔اس موقع پر چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ اگرچہ بلدیہ وسطی مالی، افرادی اور تکنیکی وسائل کی کمی کاشکار ہے اس کے باوجودعوامی نمائندے دستیاب وسائل کو بہتر منصوبہ بندی کے تحت استعمال کر رہے ہیں تاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول مہیاء کرنے کے ساتھ ماحول کو خوبصورت بھی بنایا جاسکے ، بلدیہ وسطی کے وائس چئیرمیں سید شاکر علی نے بتایا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے لیو ان کیشمنٹ(leave encashment) اور گروپ انشورنس کے واجبات کی ادائیگی کئی برسوں سے التواء میں پڑی تھی جس کے سبب انہیں مالی مشکلات کا سامنا تھا ۔تاہم ریٹائرڈ ملازمین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے برسوں سے التواء کا شکار واجبات کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی نمائندگوں نے آٹھ دنوں میں برسوں کے رُکے ہوئے واجبات اداکرکے ثابت کردیا کہ عوام کی خدمت عوامی نمائندے ہی کرسکتے ہیں۔شاکر علی نے کہا کہ آئندہ ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی وصولی کے لئے انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ انکی فائل اور تمام واجبات کے معاملات ریٹائر ہونے سے ایک ماہ قبل ہی تیار کرالئے جائیں گے تاکہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کسی پریشانی کا شکار نہ ہوں۔

جاری کردہ عالمگیر سیفی

انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی)