ایڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن آفاق سعید ۱۲ ربیع الاول کے سلسلے میں جلوس کی گزر گاہوں پر صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کررہے ہیں۔


22nd Jan 2013 New Karachi Town News

ایڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن آفاق سعید ۱۲ ربیع الاول کے سلسلے میں جلوس کی گزر گاہوں پر صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کررہے ہیں۔

 


 
ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن نیو کراچی

ربیع الاوّل کے دوران نیوکراچی کو شفاف ترین ٹاؤن بنایا جارہا ہے :آفاق سعید

جشن عید میلاد النبی کے جلوس اور نعت خوانی کی جگہوں پر صفائی ستھرائی اور سیوریج لائنوں کی مرمت مکمل

ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر آفاق سعید نے ٹاؤن افسران کو ہدایت کی ہے کہ ریبیع الاول کے دوران نیوکراچی ٹاؤن کو شفاف ترین ٹاؤن بنادیا جائے۔وہ نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں جشن عیدمیلاد النبی کے حوالے سے نکلنے والے جلوس کی گزرگاہوں اور محفل نعت و میلاد کی اجتماعات کی جگہوں پر صفائی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا معائنہ کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ٹاؤن آفیسر انفرا اسٹرکچر اقبال احمد خان ،نازش رضا، حسام جلالی ،ندیم حیدر ،شمعونہ صدف اور عالمگیر سیفی بھی انکے ہمراہ تھے ۔ آفاق سعید نے کہا کہ ماہِ مبارک ربیع الاوّل مسلمانوں کے ہر طبقہء فکر کے لئے انتہائی مقدس اورقابلِ احترام ہے، اس ماہ میں رحمتِ دوعالم حضرت محمد کی ولادتِ باسعادت ہوئی ، اس مہینے میں تمام عالم کے مسلمان محافلِ میلادِ مصطفے منعقد کرتے ہیں۔ نیوکراچی ٹاؤن میں بھی کئی مقامات پر مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام میلادِ مصطفے  کی محفلیں منعقد کی جاتی ہیں۔اس لئے ٹاؤن کی ہر گلی، محلے اور سڑک کو آئینے کی طرح شفاف بنادیا جائے۔جبکہ تمام مساجد، امام بارگاہوں اور میلاد کی محفلوں کے لئے عوامی اجتماعات کے مقامات کے اطراف صفائی اور روشنی کے بہترین انتظامات کے ساتھ سیوریج لائنوں کی مرمت کے کام بھی مکمل کرلئے گئے ہیں ۔تاکہ میلاد کی محفلیں بہتر طور پر منعقد کی جاسکیں۔ انہوں نے ٹاؤن افسران کے ساتھ ساتھ رینجرز اور پولیس کے افسران سے کہا کہ شہر اور ملک کی موجودہ صورتِ حال کے پیش نظرتخریب کاریاور دہشت گردی کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتااس لئے ٹاؤن کے ہر کونے میں کسی بھی مشکوک چیز، تھیلے یا شخص کی موجودگی کوایک لمحے کے لئے بھی نظرانداز نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کے معصوم عوام کی زندگی سے کھیلنے والے انتہائی سفاک ، دشمن اسلام اور دشمن پاکستان ہیں۔ہمیں کسی بھی صورت میں اپنی ذمہ زاداریوں سے غافل نہیں رہناچاہئے۔ ہر دم چوکنا رہنا وقت کہ اہم ضرورت ہے ۔ اس موقع پرٹاؤن افسران نے ماہ مبارک ربیع الاول کے دوران نیوکراچی ٹاؤن کو شفاف رکھنے میں کوئی کسر نہ اُٹھارکھنے کا یقین دلایا، جبکہ رینجرز اور پولیس افسران کی جانب سے نیوکراچی ٹاؤن میں جلوس کی گزر گاہوں اور محفل نعت کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔
جاری کردہ

 محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ

نیو کراچی ٹاؤ ن