15th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Visit UC 12


بلدیہ وسطی ، 100روزہ صفائی مہم کا پندرھواں روز

منتخب یوسیز میں صفائی مہم کے اثرات ، علاقوں کی صورتِ حال بہتر ی کی جانب گامزن

یوسی12 ؍نیوکراچی میں پارکوں ، کھیل کے میدانوں کی صفائی فٹ پاتھوں پر رنگ و روغن کیاگیا

بلدیہ وسطی کو شفاف ضلع بناکر دم لیں گے ، چیئر مین ، وائس چیئرمین اور کارکنوں کا عزم 

مورخہ15 / دسمبر 2016ء ؁

کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں 100 صفائی مہم میں منتخب یونین کمیٹیوں میں عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ صاف و شفاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے کھیل کے میدان اور پارکس پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ نیو کرای یونین کمیٹی نمبر 12 میں صفائی ستھرائی ،پیچ ورک اور فٹ پاتھ پر رنگ و روغن کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں مئیرکراچی وسیم اختر کی ہدایت پر جاری 100روزہ صفائی مہم اپنے پندرھویں روز پر بھی پورے عزم اور حوصلے کے ساتھ جاری ہے۔ منتخب یوسیز میں صفائی مہم کے اثرات نظر آنے لگے، علاقوں کی صورتِ حال بہتری کی جانب گامزن نظرآرہی ہے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ، وائس چیئرمین سید شاکرعلی و دیگر بلدیاتی نمائندوں کا عزم جواں ہے کہ بلدیہ وسطی کو شفاف ضلع بناکر دم لیں گے۔ پندرھویں دن یوسی12؍ نیوکراچی سے سینکڑوں ٹن کچرا رہائشی علاقوں سے ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کیا گیا۔ کھیل کے میدانوں اور پارکوں کی صفائی کے علاوہ سڑکوں پر پیچ ورک کے ساتھ فُٹ پاتھ پر رنگ و روغن کیاگیا۔ یوسی چیئرمین حنیف سورتی اپنے زیر عمل علاقے کو بہتر اور صاف تر بنانے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں ۔ واضح رہے کہ100روزہ صفائی مہم سے عوام کے ذہن پر بہتر تاثرات پڑرہے اور اب خود عوام بھی بلدیاتی نمائندوں کی جانب تعاون کا ہاتھ بڑھاتے نظر آرہے ہیں ۔ا س سلسلے میں چیئرمین ریحان ہاشمی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جو جس ضلع میں رہتے ہیں اُسے خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کے لئے بلدیہ وسطی کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے علاقے کو اپنا سمجھ کر حوصلہ افزائی کا ہاتھ بڑھائیں۔