4th Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture



عام شہری کو اپنا حق معلوم ہو جائے تو مسائل بہت حد تک حل ہوجائیں: حق پرست ارکانِ اسمبلی 

مورخہ : 4؍ جنوری 2017ء ؁

کراچی ( ) ہمارے عوام کا المیہ یہ ہے کہ انہیں اپنے حقوق کا ہی علم نہیں ، جس کی وجہ سے متعدد مسائل جنم لیتے ہیں۔ ان خیال کا اظہار حق پرست ارکانِ اسمبلی نے ضلع وسطی کے ہیڈکوارٹر ناظم آباد نمبر2 میں منعقدہ سیمینار میں کیا جس کااہتمام پاکستان ڈیولیپمنٹ الائینس اور چلڈرن ایڈوکیسی نیٹ ورک نامی این جی او نے ضلع وسطی کے تعاون سے کیا تھا۔ اس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ اسٹریٹ چلڈرن اور غریب عوام کی تعلیم اور بہتری جو جو کام این جی اوز کررہی ہیں وہ قابلِ ستائش ہیں۔اجلاس میں حق پرست ایم این اے شیخ صلاح الدین، ایم پی اے ایڈوکیٹ محفوظ یارکان اور جمال احمد اور این جی اوکے عہدے داران شریک تھے۔اس موقع پر پاکستان ڈیولیپمنٹ الائنس کے نیشنل کو آرڈینیٹر ضیا الرحمن نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ دکھی انسانیت اور قوم کے نونہالوں کی ترقی کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔ مذکورہ سیمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عوام الناس کو انکے حقوق سے آگاہ کرنے کے لئے باقاعدہ تربریتی پروگرامز منعقد کئے جائیں جن میں ہر طبقۂ فکر سے تعلیم یافتہ اور انسانیت سے محت کرنے والے افراد کو شامل کیا جائے۔ 




4th Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture