31st Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

31st Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مصروف ترین دن گزارا ،انہوں نے یونین کمیٹی 02 نارتھ کراچی اور یونین کمیٹی 23 نارتھ ناظم آباد کے چیئرمینز، وائس چیئرمینز اور یوسی پینل سے ملاقات کے دوران صفائی سُتھرائی اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے مربوط پلان مرتب کرنے پر زور دیا ۔بعد ازاں انہوں نے نیو کراچی 5-E میں اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی میں پائپ کی کوالٹی اور دیگر میٹریل کی جانچ کی جائے تاکہ عوام سیوریج لائنوں کی تبدیلی سے فائدہ اُٹھا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نا اہلی اور لاپروائی کی وجہ سے پورا کراچی پریشان ہے اور لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہی ہیں ،سیوریج لائنوں کے رساؤکی وجہ سے جمع ہونے والا پانی علاقہ مکینوں کے لئے پریشانی کا سبب بن رہاہے ۔بلدیہ وسطی نے اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے کام کاآغاز 5-E نیو کراچی سے کردیا ہے جس میں علاقہ مکینوں اور یونین کونسل کا تعاون حاصل ہے ۔ بعد ازاں اُنہوں نے ,5B 5E میں جاری صفائی سُتھرائی کے کام کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو میونسپل سروسیز فراہم کرنا ہمارا مشن ہے اور سندھ حکومت کے اختیارات اور وسائل نہ دینے کے باوجود ہم محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔۔


31st Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

30th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

30th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے حق پرست یونین کمیٹی چیئرمین کی ان کے گھر پر عیادت کی ،اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی 17,18,23 کے وائس چیئرمین بھی موجود تھے اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مظہر حسین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاسی جدوجہد اور سیاسی زندگی ایک مثال ہے اپنے حلقے اور بوہری کمیونٹی میں ممتاز مقام رکھنے والے مظہر حسین 2016 ء ؁ کے بلدیاتی انتخابات میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الحق کو شکست دے کر یونین کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے۔انہوں نے کھٹن حالات میں بھی حق پرستی کا پرچم بلند رکھا اور عوامی خدمت کا مشن جاری رکھا ،چیئر مین ریحان ہاشمی نے دعا کی کے مظہر حسین کو اللہ پاک جلد از جلد صحت یاب کرے اور وہ پہلے کی طرح عوامی خدمت کو بھر پور انداز میں سر انجام دیں سکیں اور ہم ان کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکیں ۔





کراچی( )وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے میئر کراچی سے درخواست کی ہے کہ کراچی کے بڑھتے ہوئے بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے کو ئی مضبوط اور مربوط پلان مرتب کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف ملے ٹریفک جام ہونے کی صورت میں ایمبولینس،فائر برگیڈسروس اور اسکول اور کالجوں کے بچے متاثر ہو رہے ہیں ،انہوں نے ٹریفک پولیس ڈپارٹمنٹ سے درخواست کی کہ ہیوی وہیکلز کا داخلہ رات بارہ بجے سے پہلے شہر میں ممنوع قرار دیا جائے کیونکہ ہیوی وہیکلز کراچی شہر میں ٹریفک کے رش کا اہم سبب ہیں انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس میں اسٹاف کی قلت ہے ، میئر کراچی عوام کی سہولت کی خاطر سٹی وارڈنز کو ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر کراچی کی ٹریفک کنٹرول کرنے میں مدد کریں ۔






کراچی( )یونین کونسل 39 کے جنرل کونسلر گلفام قریشی کے انتقال سے ہم اپنے دیرینہ ساتھی اور عوامی نمائندے سے محروم ہوگئے ہیں مرحوم سیاسی و سماجی سر گرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مرحوم کے جنازے میں شرکت کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ء کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔ وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی ، یوسی چیئرمینز،وائس چیئرمینز،کونسلرزنے مرحوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ان کے درجات بلند کرے اورمرحوم کے لواحقین کو صبر عطا کرے۔۔۔۔ آمین


30th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

29th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

29th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )عوام کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو عوام کی امنگوں کے مطا بق تیز کیا جائے سٹرکوں کے اطراف اسٹریٹ لائٹس کا بھر پور انتظام کیا جائے تا کہ شہریوں کو ضلع وسطی میں سفر کے دوران کوئی دشواری پیش نہ آئے۔ان خیالات کا اظہا ر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی میں جاری روڈ کارپیٹنگ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کچرے کے ڈھیر ٹھکانے لگانے کے بعد کہ بلدیہ وسطی میں نئی سٹرکوں کی تعمیر، اندرونی گلیوں کی استرکاری ، گرین بیلٹس کی صفا ئی اور پارکس کی تزئین و آ رائش کا کام تیزی سے جاری ہے محکمہ انجینئر نگ کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سٹرکوں کی تعمیر میں بہتر سے بہتر میٹریل استعمال کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے پارکس کی تزئین و آ رائش کے کام کو مکمل کر کے عوام کے حوالے کرنا شروع کر دیا ہے تا کہ عوام کو صحت مند تفریح کا ماحول فراہم کیا جاسکے چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی حفاظت کی ذمہ داری بلدیاتی اداروں کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ہے تا کہ باہمی اشتراک سے ترقیاتی کاموں سے طویل عرصے تک مستفید ہوا جاسکے ۔






29th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

28th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

28th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گرین لائن بس پروجیکٹ کی انتظامیہ سے ملاقات کی اس موقع پر چیئرمین نے گرین بس پروجیکٹ کی تعمیر کو وقت مقرر پر پورا کر نے پر زور دیا اور اس پروجیکٹ کی تعمیر کی زد میں آنے والے پارکس کی نئے سرے سے تعمیر اور شجر کاری مہم کے زریعے ضلع میں نئے پودے لگانے کی ہدایت کی انہوں نے مزید کہا کہ درخت اور پودے ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں اور ہم ضلع کو صاف اور شفاف بنانے کا عزم رکھتے ہیں ۔اس موقع پر گرین لائن پروجیکٹ کی انتظامیہ نے چیئرمین بلدیہ وسطی کو پروجیکٹ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 26 کلو میٹر پر محیط گرین لائن بس کا سفر سرجانی ٹاؤن سے شروع ہوکر میری ویدرٹاور پر ختم ہوگا اس کے 22 اسٹیشن ہونگے اور 24 بسیں استعمال ہونگی جس کا کنٹرول اور کمانڈ سسٹم گارڈن ویسٹ میں بنایا جا رہا ہے اس سروس سے کراچی کے ٹریفک کا رش کم ہوگا اور عوام کو تیز تر سفری سہولیات میسر ہونگی گرین لائن پروجیکٹ کی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی اس پروجیکٹ کی تعمیر کی وجہ سے جو پودے اور درخت ضائع ہوگئے ہیں ،ہم بلدیہ وسطی کے تعاون سے دوسری جگہوں پر شجر کاری مہم کے زریعے نئے پودے لگائیں گے تاکہ ماحول میں آلودگی کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔


28th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

27th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

27th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )واجبات آپکا حق ہے ہم آپ پر کوئی احسان نہیں کررہے 2008 ء ؁سے 2011 ء ؁ تک کے واجبات ادا کردئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے بلدیہ وسطی کے ملازمین کہ واجبات کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ستمبر 2016 کو حق پرست قیادت نے بلدیاتی نظام سنبھالا مسائل کے انبار ہمیں ورثے میں ملے ،حق پرست قیادت نے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات جو کہ عرضہ دراز سے رکے ہوئے تھے ان کو مرحلہ وار جاری کرنے شروع کئے اور اب تیسرے مرحلے میں 2008 ء ؁سے 2011 ء ؁ تک کہ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کردی گئی ہے اور جون 2017 تک ریٹائرڈ ملازمین کے مکمل واجبات ادا کردئے جائینگے ،انہوں نے ریٹائرڈ ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے محنت سے اس ادارے اور عوام کی خدمت کی ہے واجبات ان کا حق ہے اور ان کے واجبات بروقت ادا کر دینے چائیے تھے لیکن سابقہ دور کی انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے ریٹائرڈ ملازمین کو پریشانی اُٹھانی پڑی انہوں نے یقین دلایا کہ حق پرست قیادت ملازمین کے مسائل کو سمجھتی ہے اور ان کو حل کرنے کی کوشش کرتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ واجبات کی ادائیگی کے بعد ملازمین کے چہروں پر جو خوشی ہے وہ قابل دیدہے ۔



کراچی( )کراچی یونیورسٹی کے طلبا نے مطالعاتی دورے پر فیصل آباد روانہ ہونے سے قبل مرکزی آفس بلدیہ وسطی میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی سے ملاقات کی اور اپنے دورے کہ اغراض و مقاصد بیان کئے،اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کا مانچسٹر(فیصل آباد) صنعت و حرفت کے شعبے میں بھی تیزی سے ترقی کررہا ہے اور یہاں کے تیار شدہ کپڑے و دیگر اشیاء کی بین الاقوامی مارکیٹ میں کافی مانگ ہے ساتھ ہی فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے فارغ و التحصیل طلباء زرعی شعبے میں دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ سر لائیل کا بسایا ہوا یہ شہرآج دنیا میں کپڑاسازی کے حوالے سے پاکستان کی پہچان بنا ہو ا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلباء اس مطالعاتی دورے سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے۔ اس موقع پر چیئرمین ،وائس چیئرمین بلدیہ وسطی نے تحفے پیش کئے اور نیک دعاؤ ں کے ساتھ تمام طلباء کو رخصت کیا۔ 





27th Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release