31st Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release

31st Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مصروف ترین دن گزارا ،انہوں نے یونین کمیٹی 02 نارتھ کراچی اور یونین کمیٹی 23 نارتھ ناظم آباد کے چیئرمینز، وائس چیئرمینز اور یوسی پینل سے ملاقات کے دوران صفائی سُتھرائی اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے مربوط پلان مرتب کرنے پر زور دیا ۔بعد ازاں انہوں نے نیو کراچی 5-E میں اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی میں پائپ کی کوالٹی اور دیگر میٹریل کی جانچ کی جائے تاکہ عوام سیوریج لائنوں کی تبدیلی سے فائدہ اُٹھا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نا اہلی اور لاپروائی کی وجہ سے پورا کراچی پریشان ہے اور لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہی ہیں ،سیوریج لائنوں کے رساؤکی وجہ سے جمع ہونے والا پانی علاقہ مکینوں کے لئے پریشانی کا سبب بن رہاہے ۔بلدیہ وسطی نے اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے کام کاآغاز 5-E نیو کراچی سے کردیا ہے جس میں علاقہ مکینوں اور یونین کونسل کا تعاون حاصل ہے ۔ بعد ازاں اُنہوں نے ,5B 5E میں جاری صفائی سُتھرائی کے کام کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو میونسپل سروسیز فراہم کرنا ہمارا مشن ہے اور سندھ حکومت کے اختیارات اور وسائل نہ دینے کے باوجود ہم محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔۔


31st Mar 2017 DMC Central Karachi Press Release