4th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

4th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) تعلیم یافتہ قومیں ہی دنیا میں ترقی حاصل کرتی ہیں ،تعلیم بااخلاق اور باشعور بناتی ہے حق پرست بلدیاتی نمائندے تعلیمی میدان میں مستقبل کے معماروں کو بہتر تعلیم اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ا ن خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مختلف عوامی فلاحی تنظیموں کے نمائندوں سے میٹنگ کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی اسکولوں کی حالت زار کو بہتربنانے کے ساتھ ساتھ خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے اور طالب علموں کوجدید علوم کے زیور سے آراستہ کیا جائے ،تاکہ پاکستان کا مستقبل روشن ہو۔انہوں نے پرائیویٹ سیکٹراور عوامی فلاحی تنظیموں کودعوت دی کہ وہ آگے آئیں اور اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی اسکولوں میں پینے کے پانی کے لئے فلٹر پلانٹ،کمپیوٹر لیب ،فرنیچراور دیگر ضروری سہولتیں فراہم کریں تاکہ طلباء و طالبات بہتر اور پر سکون ماحول میں تعلیم حاصل کرسکیں ۔اس موقع پر فلاحی تنظیمی اداروں کے نمائندوں نے چیئرمین بلدیہ وسطی کو اپنے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔ 




4th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

3rd Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

3rd Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) عوامی خدمات اور بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہمارے فرائص میں شامل ہیں۔اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افسران سے میٹنگ کے دوران کیا ۔اجلاس میں محکمہ سینی ٹیشن،باغات ،الیکٹریکل،انتظامیہ ،مکینیکل،اکاؤنٹس،لائبریری،ایجوکیشن کے افسران موجود تھے۔اس موقع پر افسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کے بارے میں چیئرمین بلدیہ وسطی کو آگاہ کیا۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ محکموں کا آپس میں کوآرڈینیشن بہت ضروری ہے باہمی رابطوں سے ہم عوامی خدمات کے کام بہتر طور پر سر انجام دے سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ افسران اپنے محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اوراسٹاف کی مکمل حاضری کو یقینی بنائیں۔ نا اہل اور اپنے فرائض سے غفلت برتنے والے اور جو ملازمین اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہورہے ہیں ان ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔میٹنگ میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات اور پریشانی کا بھی ذکر کیا گیا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ اگر واٹراینڈ سیوریج بورڈ بارش سے قبل نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرلیتا تو بارش کی وجہ سے جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کا کام باآسانی ہوجاتااور کراچی کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑتا ۔بلدیہ وسطی کے عملے نے محدود وسائل،دستیاب مشینری کے زریعے بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے دن رات کام کیا۔ 





3rd Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

2nd Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

2nd Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )ضلع وسطی کو کراچی کا شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں صفائی ستھرائی کے کام کو مزید تیز کیا جارہا ہے جبکہ ضلع وسطی کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں شجر کاری مہم کے تحت درخت لگائے جارہے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے صفا ئی ستھرائی اور مشینریز کے حوالے سے افسران سے میٹنگ کے دوران کیا ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ بے شک مسائل ذیادہ ہیں اور وسائل کم مگر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی صورت کمی نہیں آنے دی جائے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کے عمل کو عوامی آرا کے مطابق انجام دیا جائے عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لایا جائے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی علاقے میں کچرے کے ڈھیر نظر نہ آئیں، انہوں نے کہا کہ مین شاہراؤں کے ساتھ ساتھ اندرانی گلیوں کو صاف و شفاف رکھنے اور بر وقت کچرے کی منتقلی کو روزانہ کی بنیاد پر ممکن بنایا جائے تاکہ ضلع وسطی کا ہر علاقہ صاف ستھرا نظر آئے ۔ اس سلسلے میں مو ٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ تمام مشینریز اور گا ڑیوں کو قابل استعمال حالت میں
رکھا جائے ،جن گاڑیوں کو مرمت کی ضرورت ہے انہیں فوری ٹھیک کیا جائے ۔ 


2nd Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

1st Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

1st Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )حق پرست منتخب بلدیاتی نمائندے اختیارات نہ ملنے اور فنڈ کی عدم موجودگی کے باوجود کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ہم حکومت سندھ سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں جائز حقوق، اختیارات اور فنڈفراہم کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہا ر ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ بارش کے حوالے سے اورنگی نالہ چمن سینما پر جاری نالے کی صفا ئی ستھرائی اور دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی قیادت وسائل کی کمی اور اختیارات کے نہ ہونے کے باوجود بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے، چیئرمین بلدیہ وسطی نے خصوصاً ایسے علاقوں کا دورہ کیا کہ جہاں نکاسی میں خلل کی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں بھرا ہُو اتھا۔ ان علاقوں میں نارتھ کراچی ،نیو کراچی ،نارتھ ناظم آباد ،بفرزون شامل ہے بارش کے دوران محکمہ باغات کا عملہ لیاقت آباد ،نارتھ ناظم آباد ،ناظم آباد میں سڑکوں کے کنارے لگے بڑے درختوں کی بھی چھٹائی کے کام مصروف عمل رہا اس موقع پر سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ اور موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ نے باہمی تعاون سے افرادی قوت اور دستیاب مشنری کا بہتر استعمال کرتے ہوئے ضلع وسطی کے بیشتر علاقوں میں بارش کا جمع ہونے والا پانی کامیابی کے ساتھ برساتی نالوں اور دیگر ریگولر گٹرلائنوں کے ذریعے نکال دیاہے۔بعد ازاں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئر مین سید شاکر علی کے
ہمراہ ضلع وسطی کے بارش سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ 




1st Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

30th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

30th June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکر علی اور میونسپل کمشنر اختر علی شیخ ،اکاؤنٹ آفیسر ہدایت اللہ میمن و دیگر کے ہمراہ مالی سال برائے 2017-18 بجٹ پیش کردیا ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بجٹ اعداد و شمار کا مجموعہ ہوتا ہے مگر موجودہ بلدیاتی قیادت کی نظر میں بجٹ ایک ایسی دستاویز ہے جس میں اپنی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے ضلع کی عوام کو بہتر سے بہتر شہری سہولیات کی فراہمی اور عصری تقاضوں کے تحت دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے سہولیات فراہم کی جاسکے چیرمین نے امید ظاہر کی کہ بلدیہ وسطی کا بجٹ 2017-18 عوامی امنگوں کا ترجمان ثابت ہوگا جس میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا ۔بجٹ کا کل میزانیہ 7 ارب 43 کروڑ 95 لاکھ 55 ہزار ہے ۔ اور جس میں 2 کروڑ 82 لاکھ 4 ہزار خسارے کا تعین کیا گیا ہے ۔بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لئے 3 ارب 89 کروڑ 4 لاکھ مختص کئے گئے ہیں اور غیر ترقیاتی کاموں کیلئے 4 ارب 37 کروڑ 83 لاکھ 59 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ترقیاتی کاموں میں، صحت و صفائی کے لئے 30 کروڑ روپے ،تعمیر و مواصلات کے لئے 43 کروڑ 90 لاکھ روپے ،میکانیکی و برقیات کیلئے 18 کروڑروپے،پارکس و پلے گراؤنڈ کے لئے 16 کروڑ 37 لاکھ روپے،طب و معالجات کیلئے 4 کروڑ 29 لاکھ روپے،میونسپل سروسیز کی مد میں 1 کروڑ 20 لاکھ روپے،لائبریز کے لئے68 لاکھ روپے،آئی ٹی اینڈ کمانڈ کنٹرول سسٹم کیلئے 3 کروڑ روپے،تعلیمات کیلئے 1 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔غیر ترقیاتی کاموں میں،مصارف عملہ تنخواہ الاؤنس 3 ارب 85 کروڑ17 لاکھ 33 ہزار روپے ،مصارف سائر کے لئے 46 کروڑ 47 لاکھ 21 ہزارروپے،مصارف مرمت و درستگی و دیکھ بھال کے لئے6 کروڑ 19 لاکھ 5 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اراکین کونسل کی متفقہ رائے سے بجٹ 2017-18 منظور کیاگیا ہے ۔ 





30th June 2017 DMC Central Karachi Press Release