1st Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

1st Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )حق پرست منتخب بلدیاتی نمائندے اختیارات نہ ملنے اور فنڈ کی عدم موجودگی کے باوجود کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ہم حکومت سندھ سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں جائز حقوق، اختیارات اور فنڈفراہم کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہا ر ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ بارش کے حوالے سے اورنگی نالہ چمن سینما پر جاری نالے کی صفا ئی ستھرائی اور دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی قیادت وسائل کی کمی اور اختیارات کے نہ ہونے کے باوجود بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے، چیئرمین بلدیہ وسطی نے خصوصاً ایسے علاقوں کا دورہ کیا کہ جہاں نکاسی میں خلل کی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں بھرا ہُو اتھا۔ ان علاقوں میں نارتھ کراچی ،نیو کراچی ،نارتھ ناظم آباد ،بفرزون شامل ہے بارش کے دوران محکمہ باغات کا عملہ لیاقت آباد ،نارتھ ناظم آباد ،ناظم آباد میں سڑکوں کے کنارے لگے بڑے درختوں کی بھی چھٹائی کے کام مصروف عمل رہا اس موقع پر سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ اور موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ نے باہمی تعاون سے افرادی قوت اور دستیاب مشنری کا بہتر استعمال کرتے ہوئے ضلع وسطی کے بیشتر علاقوں میں بارش کا جمع ہونے والا پانی کامیابی کے ساتھ برساتی نالوں اور دیگر ریگولر گٹرلائنوں کے ذریعے نکال دیاہے۔بعد ازاں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئر مین سید شاکر علی کے
ہمراہ ضلع وسطی کے بارش سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ 




1st Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release