10th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

10th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )فرائض سے غفلت برتنے والے ملازمین اور افسران اپنا قبلہ درست کرلیں ۔نا اہل اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افسران سے میٹنگ کے دوران کیا ۔اس موقع پر میونسپل کمشنر اختر علی شیخ بھی موجود تھے ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے بعد بلدیہ وسطی میں رین ایمر جنسی قائم کردی گئی بارشوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بہترین حکمت عملی مرتب کرلی ہے تاکہ عوام کو بارشوں کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔انہوں نے کہا ہے کہ وسائل کی کمی اور اختیارات کے نہ ہونے کے باوجود بلدیاتی قیادت عوام کو ممکنہ بارش کی صورت میں مکمل بلدیاتی سہولتیں دینے کے لئے تیار ہے ۔محکمہ سینی ٹیشن اور مکینکل کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے امور پر خصوصی توجہ دی جائے اورکام کی رفتار کو تیز کیا جائے ، مشینریز کو درست حالت میں رکھا جائے تاکہ صفائی ستھرائی کے کاموں کی انجام دہی میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔انہوں نے مزید کہاکہ برساتی نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ برسات کی صورت میں شاہراہوں پر پانی نہ جمع ہو۔اور ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہ پڑھے۔ 


10th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

8th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

8th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی( )حق پرست منتخب بلدیاتی قیادت کی کوشش رہی ہے کے عوام کو بنیادی سہولتیں اور صحت مند ماحول فراہم کیا جائے ،اس ضمن میں بلدیہ وسطی Tree Plantation Campaignکا آ غا ز کر رہی ہے ،جس کے ذریعے ضلع وسطی کو سرسبز بنا دیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ کراچی 7D-3میں واقع الحرا پارک کے دورے کے دوران کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ MPAجما ل احمد ،محکمہ پارکس کے افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے ضلع کے اجڑے اور بنجر پارکس کی از سرے نو تعمیر و تزین آرائش کے کاموں کا آغاز کیا جارہا ہے ۔اسی سلسلے میں الحراپارک کی نئے سرے سے تعمیر اور تزین و آرائش کا کام جلد از جلد شروع کردیا جائے گا ۔ جس میں مرحلہ وار جھولوں کی مرمت اور نئے جھولوں کا اضافہ کیا جائے گا،بچوں کی دلچسپی کے لئے پارک میں منی زو بھی تیار کیا جائے گا ،جہاں عوام کو ہر طرح کی بلدیاتی سہولتیں مہیا کی جائیں گی ،پارک کی خوبصورتی کے لئے نئے پھول دار پودے اور گھاس لگائی جائے گی ،پارک میں بچوں کے لئے پلے لینڈ اور فش ایکوریم بھی تعمیر کیا جائے گا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بلدیہ وسطی کی عوام کو بہتر سے بہتر صحت مند اور خوش گوار ماحول مہیا کیا جائے پارک کی تزین و آرائش کے ساتھ پارک میں روشنی کا بھی خاص انتظام کیا جائے گا ۔ انہوں نے محکمہ پارک کے عملے کو ہدایت کی کہ پارک کی تعمیر کے بعد اس کی دیکھ بھال کا خاص خیال رکھا جائے ۔






8th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

7th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

7th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) میڈیا جدید معاشرے میں آئینے کا کام کررہا ہے اور معاشرے میں پائی جانے والی خوبیوں اور خامیوں کو اجاگر کررہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گلبرگ زون میں انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران و ملازمین سے میٹنگ کے دوران کیا ،اس موقع پرمیونسپل کمشنر اخترعلی شیخ، چیئرمین میڈیا کمیٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل ثوبیہ اکرم اور اراکین کمیٹی اور انفارمیشن آفیسرفہیم مصطفی بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ میڈیا سیل کسی بھی ادارے اور خاص طور پر بلدیاتی ادارے کا اہم ترین محکمہ ہوتا ہے بلدیہ وسطی کا محکمہ اطلاعات نا مساعد حالات اور جدید آلات کے بغیر بہترین خدمات انجام دے رہا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس محکمے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے محکمہ کو جدید آلات اور سہولیات سے لیس کیا جائے ۔اس موقع پر چیئرمین میڈیا کمیٹی ثوبیہ اکرم نے چیئرمین کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں کا مقصد عوام کو بنیادی سہولتیں اور خدمات فراہم کرنا ہے ۔اور اس ضمن میں عوام سے رابطے میں رہنا ضروری ہے۔انفارمیشن ڈپارٹمنٹ عوام سے رابطے اور عوامی خدمات کیلئے کئے جانے والے کاموں کے بارے میں پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا کے زریعے ادارے کی کارکردگی سے عوام کو آگاہ کرنے اور ان کی رائے جاننے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔ 




7th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

6th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

6th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )بلدیہ وسطی کی عوام کیلئے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی استر کاری کرکے انہیں قابل استعمال بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نیو کراچی میں قائم اسفالٹ پلانٹ پر میٹریل کی تیاری کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم پی اے جمال احمد ،بلدیاتی افسران اقبال خان ،نازش رضا و دیگر بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی کی وجہ سے حالیہ بارشوں میں شاہراہوں اور علاقوں میں پانی جمع ہوگیا تھا،بلدیہ وسطی کے عملے نے بارش کے دوران نکاسی آب کے لئے دن رات کام کیا ۔لیکن بارشوں کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارااگلا قدم بلدیہ وسطی کی شاہراہوں کی تعمیر ،استر کاری ،پیچ ورک ہے۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے اسفالٹ پلانٹ میں کام کی رفتار اور پروڈکشن بڑھانے کی ہدایت کی تاکہ سڑکوں کی تعمیر کا کام بلا تعطل اور تیزی سے کیا جائے ۔بعد ازاں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یوسی ۱۵ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے سالوں پرانے سیوریج اور پینے کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے پر چیئرمین بلدیہ وسطی کاشکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ یوسی 15 کے مکین سیوریج اور پانی کے مسئلے کی وجہ سے کافی عرصہ سے پریشان تھے اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں تھا ۔بارہا کوششوں کے باوجود بھی حکومت نے اس علاقے پر توجہ نہیں دی ۔اور اب حق پرست منتخب نمائندے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ذاتی کوششوں کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو اس درینہ مسئلہ سے نجات مل گئی۔





6th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

5th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

5th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) اعلٰی عدلیہ کے احکامات کی پاسداری ہر صورت میں ہوگی ، منتخب بلدیاتی نمائندے وسائل کی کمی کے باوجود عوام کو ممکنہ بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنے کے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ں ہے ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ گجر نالہ نزدنارتھ ناظم آ با د کے اطراف میں قائم تجاوزات کے خلاف آ پریشن کے معائنہ کے دوران کیا ۔اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ میئر کراچی کی ہدایت پر گجر نالے کو چوڑا کیا جارہا ہے ،لوگوں نے نالے کے اطراف اور اندر تجاوزات اور جانوروں کے باڑے قائم کر رکھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات مافیا کی صورت میں شہر بھر میں پھیلتا جارہا ہے اس کا قلع قمع کرنا ضروری ہے یہ آ پریشن بلا امتیاز کیا جارہا ہے تجاوزات کراچی شہر کی خوبصورتی کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کا سبب بھی بن رہے ہیں شہر کے اکثر علاقوں میں ٹریفک جام ہونے کی صورت میں ایمبولنسز ،فائر بر یگیڈ سروس اور اسکول جانے والے بچوں کا نقصان ہو رہا ہے فٹ پاتھوں پر اور اس کے اطراف قائم تجاوزات لوگوں کی آمدرفت میں پریشانی کا سبب بن رہے ہیں ۔چیئر مین نے کہا کہ عوام کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان تجاوزات کے خلاف آ پریشن شروع کیا گیا ۔تجاوزات ہٹانے کے بعد اس بات کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے کہ دوبارہ ان جگہوں پر تجاوزات قائم نہ کئے
جاسکیں اس ضمن میں بلدیہ وسطی کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس کام کو مانیٹر کرے گی ۔





5th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release