6th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

6th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )بلدیہ وسطی کی عوام کیلئے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی استر کاری کرکے انہیں قابل استعمال بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نیو کراچی میں قائم اسفالٹ پلانٹ پر میٹریل کی تیاری کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم پی اے جمال احمد ،بلدیاتی افسران اقبال خان ،نازش رضا و دیگر بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی کی وجہ سے حالیہ بارشوں میں شاہراہوں اور علاقوں میں پانی جمع ہوگیا تھا،بلدیہ وسطی کے عملے نے بارش کے دوران نکاسی آب کے لئے دن رات کام کیا ۔لیکن بارشوں کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارااگلا قدم بلدیہ وسطی کی شاہراہوں کی تعمیر ،استر کاری ،پیچ ورک ہے۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے اسفالٹ پلانٹ میں کام کی رفتار اور پروڈکشن بڑھانے کی ہدایت کی تاکہ سڑکوں کی تعمیر کا کام بلا تعطل اور تیزی سے کیا جائے ۔بعد ازاں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یوسی ۱۵ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے سالوں پرانے سیوریج اور پینے کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے پر چیئرمین بلدیہ وسطی کاشکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ یوسی 15 کے مکین سیوریج اور پانی کے مسئلے کی وجہ سے کافی عرصہ سے پریشان تھے اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں تھا ۔بارہا کوششوں کے باوجود بھی حکومت نے اس علاقے پر توجہ نہیں دی ۔اور اب حق پرست منتخب نمائندے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ذاتی کوششوں کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو اس درینہ مسئلہ سے نجات مل گئی۔





6th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release