2nd Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

2nd Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )عیدالضحیٰ ہمیں اس عظیم واقعے کی یاد دلاتا ہے جب رب کریم نے اس بے مثال بندگی اور بے مثال سرفروشی سے خوش ہو کر قربانی کی سُنت کو قیامت تک آنے والے اہل ایمان کے لئے سُنت قرار دے دیا ، عید الاضحی ہمیں سنت ابراہیمی اور اللہ کی راہ میں قربانی کا درس دیتی ہے جبکہ انسانیت کے فلاح بہبود کے کاموں میں اپنے آرام کو نظر اندازکرنا بھی ایک طرح کی قربانی کے ذمرے میںآتا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عید الضحیٰ کے پہلے روز ضلع وسطی میں آ لائشیں اُ ٹھا نے کے کام کا معا ئنہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ گرچہ وسائل محدود ہے اسکے باوجود بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے مربوط حکمت عملی مرتب کر لی تھی ۔اس ضمن میں ضلع وسطی میں آ لائشوں کو دفن کرنے کے لئے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا ،گلبرگ زون طارق گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا ،بلاک Tنارتھ
ناظم آ با د میں ٹرنچیز کھودی گئیں اور ضلع وسطی میں 14کلیکشن پوائنٹ جس میں لیا قت آ با د میں 2،نارتھ ناظم آ با د میں 4،نیو کراچی میں 4،گلبرگ میں 4قائم کئے گئے ہیں واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں عیدالاضحی کے پہلے روز قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے لئے 1520سوزوکیوں ،68ٹریکٹر ٹرالیز ،30شہزور ٹرک ،15لوڈر، 75ڈمپرز استعمال کئے گئے اور 5ہزار لیبر روزانہ کی اجرت پر حاصل کی گئی ۔ اسکے علاوہ بلدیہ وسطی کا اپنا سینی ٹیشن اسٹاف بھی آلائشوں کو اٹھانے کے ساتھ ساتھ روزانہ کے معمول کے مطابق کچرا اُٹھانے میں مصروف عمل ہے ۔چیئرمین ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی افسران کے ہمراہ عید الاضحی کے پہلے روزضلع کو صاف ستھرا رکھنے اورعوام کو ممکنہ پریشانیوں سے بچانے کے لئے بلدیاتی عملے کو مسلسل ہدایت دیتے رہے اور مختلف علاقوں کا بنفس نفیس دورہ کرتے رہے تاکہ عوام کو کسی بھی پریشانی کاسامنا نہ کرنا پڑے۔ یہی وجہ ہے بلدیہ وسطی آلائشوں کو بروقت اٹھانے ، انھیں ٹھکانے لگانے اور عوام کو صاف و شفاف ماحول مہیا کرنے میں دوسرے ضلعی حکومتوں میں نمایاں نظرآرہی ہے بلدیہ وسطی کی جانب سے عید الضحیٰ کے پہلے روز شام 6بجے تک تقریبا ایک لاکھ آ لائشیں اُٹھائی جاچکی
ہیں اور آ لائشیں اُ ٹھانے کا کام تاحال جاری ہے۔ 





2nd Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

1st Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

1st Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ کراچی میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں ضلع وسطی کے متاثرہ علاقوں میں جہاں پر بارش کی وجہ سے پانی جمع ہوا اور تیز ہوا کی وجہ سے درخت گر گئے تھے ۔وہاں شب و روز کام کرکے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اور پاک فوج کے جوانوں نے مل کر تقریباً کلیئر کردیا ہے ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے میئر کراچی وسیم اختر اور پاکستان نیوی کے افسران کے ہمراہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔جس میں لیاقت آباد 10 نمبر ،کریم آباد چورنگی ،سہراب گوٹھ انڈر پاس،ناظم آباد انڈر پاس ،طاہر ولا چورنگی پر بلدیہ وسطی کی جانب سے نکاسی آب کے کاموں کا معائنہ کیا۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے عملے نے مرکزی شاہراہوں پر جمع پانی کو مکمل طور پر صاف کردیا ہے ۔ جبکہ محکمہ سینی ٹیشن کا عملہ ڈی واٹرنگ پمپ کے زریعے مسلسل نکاسی آب کے کام میں مصروف ہے اس ضمن میں طاہر ولا اور دیگر علاقوں سے پانی کی نکاسی کا کام تیزی سے کیا جارہا ہے اور شاہراہ پاکستان سے گزرنے والے برساتی نالوں کے زریعے پانی کو ڈرین کرکے لیاری ندی کی طرف منتقل کیا جارہا ہے اور متعلقہ محکمہ ایکسلیویٹرکے زریعے نالوں کی صفائی کے کام میں مصروف عمل ہے ۔ اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں مزید بارشیں ہونے کی صورت میں عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ آلائشیں اُٹھانے کے حوالے سے مختلف محکموں کے باہمی رابطے سے ایک مربوط حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے جس کے زریعے عیدالاضحی کے موقع پر آلائشیں اُٹھانے اور اُن کو کلیکشن پوائنٹ تک منتقل کرنے کا کام بروقت مکمل کرلیا جائے گا۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے ہنگامی صورتحال میں عوام کا انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا۔ 




1st Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

31st Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

31st Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release



 کراچی ( ) چیئرمین بلدیاتی وسطی ریحان ہاشمی نے شدید طوفانی بارش کے دوران ضلع وسطی کے مختلف علاقوں ناگن چورنگی ،حیدری ،سخی حسن ،پاور ہاو ¿س چورنگی ،نیو کراچی نالہ اسٹاپ ،گبول ٹاو ¿ن،شادمان ٹاو ¿ن،لنڈی کوتل،طاہر ولا،کریم آباد،اللہ والی یوسف گوٹھ میں بلدیہ وسطی کی جانب سے کئے جانے والے کام کی مسلسل نگرانی کرتے رہے اس موقع پرمیئر کراچی وسیم اختر ،ڈپٹی میئر ارشد وہرہ ،ممبر رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم (پاکستان) فیصل سبزواری ،ممبر قومی اسمبلی عبدالوسیم خان ،شیخ صلاح الدین ،ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد ،وسیم قریشی اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے متو قع بارشوں کی پیشنگوئی کے پیش نظرضلع وسطی میں رین ایمر جنسی نافذ کرکے تمام افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ۔واضع رہے کہ بلدیہ وسطی کے متعلقہ محکمے بارش کے دوران بلدیہ وسطی کے مختلف علاقوں میں تند دہی سے اپنے کام میں مشغول رہے ۔جن میں محکمہ سینی ٹیشن مرکزی شاہراہوں پر جمع پانی کو ڈی واٹرنگ پمپ اور دیگر مشینریز اورگنجان آباد علاقوں میں افرادی قوت کے زریعے نکاسی آب کے کام میں مشغول ہے۔محکمہ باغات طوفانی ہواو ¿ں اور بارش کی وجہ سے گرنے والے درختوں کو اُٹھانے اور بجلی کے تاروں کے قریب سے گزرنے والے درختوں کی چٹھائی کے کام میں مصروف ہے۔محکمہ B&R نالوں میں نکاسی آب میں خلل پیدا کرنے والے کچرے کو نکالنے کے ساتھ ساتھ شاہراہوں کی درستگی کا کام کررہے ہیں۔بعد ازاں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ممبران ِ رابطہ کمیٹی کے ہمراہ لیاری ندی میں ڈوبنے والے دو افرادکی اطلاع پر لیاری ندی کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے ریسکیو آپریشن کا معائنہ کیا  چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے محکمہ سینی ٹیشن ،باغات ،مکینکل اور B&R کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دے جو بارشوں کے دوران باہمی رابطے کے زریعے کام کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کیجانب سے بارش سے متاثر ہ خاندانوں کے لئے بلدیہ کے اسکولوں میں ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں جہاں انہیں کھانے کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری اشیاءمہیا کی جارہی ہیں ۔                       



31st Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

30th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

30th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ممکنہ بارشوںکی پیشنگوئی کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے بلدیہ وسطی نے اپنے تمام محکمہ جات کو الرٹ کردیا ہے اور ضلع وسطی میں رین ایمر جنسی نافذ کرکے افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایت کی ۔ممکنہ بارشوں کے پیش نظر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گلبر گ زون میں ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں چیئر پرسن میڈیکل کمیٹی، میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے افسران،ڈاکٹر ز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور بلدیہ وسطی کے افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بلدیہ وسطی میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے چاروں زونز جن میں لیاقت آباد زون میں لیاقت آباد میٹرنٹی ہوم ،گلبرگ زون میںسمن آباد ڈسپنسری،نیوکراچی زون میں عمر خان ڈسپینسری،نارتھ ناظم آباد زون میں مصطفی آباد ڈسپنسری میں ایمر جنسی میڈیکل سینٹر قائم کردیئے گئے ہیں ۔جو صبح 09:00 بجے سے رات گئے تک کام کریں گے۔ان میڈیکل سینٹر میں بنیادی اور ضروری طبی سہولیات کی فراہمی میسر ہوگی ۔دوسری جانب انہوں نے محکمہ سینی ٹیشن ،بی اینڈ آراور پارکس ڈپارٹمنٹ خصوصی طور پر الرٹ اور فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی تاکہ بارشوں کی وجہ سے جمع ہونے پانی کی نکاسی کا کام تیزی سے کیا جائے اور شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے ڈائریکٹر سینی ٹیشن،بلڈنگ روڈ اور باغات کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دے جو بارشوں سے قبل بلدیہ وسطی میں قائم تمام برساتی نالوں انڈر پاسز کی تمام نالیوں کی صفائی کریںجبکہ سڑکوں کے گڑھوں اور ٹوٹ پھوٹ کی بھی مرمت کو ممکن بنایا جائے اور ان تمام جگہوں کی مکمل صفائی کی جائے۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے محکمہ مکینکل کے افسران کو ہدایت کی کہ مشینریز اور گاڑیوں کو درست حالت میں رکھا جائے تاکہ نکاسی آب کا کام با آسانی کیا جاسکے ۔ سڑکوں پر پانی جمع نا ہونے پائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔




30th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

29th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release

29th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے بعد بلدیہ وسطی میں رین ایمر جنسی قائم کردی گئی بارشوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بہترین حکمت عملی مرتب کرلی ہے تاکہ عوام کو بارشوں کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افسران سے میٹنگ کے دوران کیا ۔اس موقع پرمیونسپل کمشنر اختر علی شیخ چاروں زونز کے افسران اقبال احمد، ندیم حنیف ،ندیم حیدر ، اکبر حسین ، تسلیم بیگ ،غوث محی الدین و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی اور اختیارات کے نہ ہونے کے باوجود بلدیاتی قیادت عوام کو ممکنہ بارش کی صورت میںمکمل بلدیاتی سہولتیں دینے کے لئے تیار ہے ۔محکمہ سینی ٹیشن اور مکینکل کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے امور پر خصوصی توجہ دی جائے اورکام کی رفتار کو تیز کیا جائے ، مشینریز کو درست حالت میں رکھا جائے تاکہ صفائی ستھرائی کے کاموں کی انجام دہی میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔انہوں نے مزید کہاکہ برساتی نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ برسات کی صورت میں شاہراہوں پر پانی نہ جمع ہو۔اور ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہ پڑھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی نے عید الاضحی کے حوالے سے آلائشیں اُٹھانے اور بروقت اُن کو کلیشن پوائنٹ تک منتقل کرنے کی حکمت عملی مرتب کرلی ہے اس ضمن میں بلدیہ وسطی کے چاروں زونز میں کمپلینٹ سینٹر قائم کئے جائیں گے اور مرکزی کنٹرول سینٹر سخی حسن چورنگی پر قائم کیا جائے گا جو عید ا لاضحی کے تینوں دن صبح سے رات گئے تک فعال رہے گا ۔

29th Aug 2017 DMC Central Karachi Press Release