1st Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release

1st Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ کراچی میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں ضلع وسطی کے متاثرہ علاقوں میں جہاں پر بارش کی وجہ سے پانی جمع ہوا اور تیز ہوا کی وجہ سے درخت گر گئے تھے ۔وہاں شب و روز کام کرکے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اور پاک فوج کے جوانوں نے مل کر تقریباً کلیئر کردیا ہے ۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے میئر کراچی وسیم اختر اور پاکستان نیوی کے افسران کے ہمراہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔جس میں لیاقت آباد 10 نمبر ،کریم آباد چورنگی ،سہراب گوٹھ انڈر پاس،ناظم آباد انڈر پاس ،طاہر ولا چورنگی پر بلدیہ وسطی کی جانب سے نکاسی آب کے کاموں کا معائنہ کیا۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے عملے نے مرکزی شاہراہوں پر جمع پانی کو مکمل طور پر صاف کردیا ہے ۔ جبکہ محکمہ سینی ٹیشن کا عملہ ڈی واٹرنگ پمپ کے زریعے مسلسل نکاسی آب کے کام میں مصروف ہے اس ضمن میں طاہر ولا اور دیگر علاقوں سے پانی کی نکاسی کا کام تیزی سے کیا جارہا ہے اور شاہراہ پاکستان سے گزرنے والے برساتی نالوں کے زریعے پانی کو ڈرین کرکے لیاری ندی کی طرف منتقل کیا جارہا ہے اور متعلقہ محکمہ ایکسلیویٹرکے زریعے نالوں کی صفائی کے کام میں مصروف عمل ہے ۔ اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں مزید بارشیں ہونے کی صورت میں عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ آلائشیں اُٹھانے کے حوالے سے مختلف محکموں کے باہمی رابطے سے ایک مربوط حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے جس کے زریعے عیدالاضحی کے موقع پر آلائشیں اُٹھانے اور اُن کو کلیکشن پوائنٹ تک منتقل کرنے کا کام بروقت مکمل کرلیا جائے گا۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے ہنگامی صورتحال میں عوام کا انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا۔ 




1st Sep 2017 DMC Central Karachi Press Release