19th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

19th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ضلع وسطی کے شہریوں کو صاف ستھراء اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں ،وہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں، نیو کراچی ،نالہ اسٹاپ، یوپی موڑ ،گلبرگ زون کریم آباد چورنگی ،واٹر پمپ چورنگی ،نارتھ ناظم آباد زون ،ناگن چورنگی ،سخی حسن چورنگی ،لیاقت آباد ڈاکخانہ ،لیاقت آباد 10 نمبر میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کررہے تھے ۔ اس موقع پر متعلقہ یوسی چیئرمینزاور میونسپل کمشنر آفاق سعید بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر چیئرمین نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ مرکزی شاہراہوں کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے اور کام کی رفتار کو تیز کرنے کے ساتھ عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔بعد ازاں انہوں نے نارتھ ناظم آباد بلاک N میں نکاسی آب کے کام کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے کام کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ عوام بلدیہ وسطی کی انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے گھروں کا کچرابلدیہ وسطی کی مقرر ہ کردہ جگہوں پر ڈالیں اور صاف ستھرے صحت مند معاشرے کی تشکیل میں ہمارا ساتھ دیں ۔ 





19th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

18th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

18th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) موسم سرما میں بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی بلدیہ وسطی کا عملہ نکاسی آب اوردیگر بلدیاتی امور کی فراہمی کے لئے میدان عمل میں ہے ،بلدیہ وسطی میں رین ایمر جنسی نافذ،متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ ،ضلع وسطی میں مشینریزاور افرادی قوت کے ساتھ بارش کے پانی کی نکاسی کا کا م جاری ہے۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور میونسپل کمشنر آفاق سعیدنے ضلع وسطی کے چاروں زونز کا ہنگامی دورہ کیا ۔ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں واٹر پمپ چورنگی،لنڈی کوتل ،طاہر ولا،عائشہ منز ل ،ناگن چورنگی ،نیو کراچی ،نارتھ کراچی ،حیدری ،گول مارکیٹ ،لیاقت آباد ودیگر علاقوں کا دورہ کیا اور بارش کے بعد نکاسی آب اور نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کاکردگی نے بارانِ رحمت کو شہریوں کے لئے سامانِ زحمت بنادیا ہے برساتی نالوں کی صفائی اگر بروقت کی جاتی تو برساتی نالے اوور فلو نہ ہوتے اور نہ ہی بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوتا ۔ انہوں نے بارش کے دوران، خصوصاً ایسے علاقوں کا دورہ کیا جہاں نکاسی میں خلل کی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں موجود تھا۔ریحان ہاشمی نے اپنی نگرانی میں مین پاور اور دستیاب مشینوں کے ذریعے علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل کرایا بعد ازاں انہوں نے نارتھ ناظم آباد حیدری میں نالے کی صفائی کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا۔۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے اپنے دورے کے دوران صفائی ستھرائی کے کام کا بھی معائنہ کیا جو بلدیہ وسطی میں روز آنہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے گھروں کا کچرا بلدیہ وسطی کی مختص کردہ جگہوں پر ڈالیں تاکہ سینی ٹیشن کے عملے کو کچرا اُٹھانے میں پریشانی نہ ہو ۔ 





18th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

17th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

17th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی قیادت ضلع وسطی کے مکینوں کو بنیادی بلدیاتی سہولیات فراہمی کو ممکن بنا رہی ہے ہمیں عوام کا تعا ون حاصل ہے کیونکہ عوام یہ با خوبی جانتی ہے کہ انہوں نے حق پرست نمائندوں کو منتخب کر کے درست فیصلہ کیا اور ہماری بھی کو شش ہے کہ عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں اور ضلع وسطی کے مکینوں کو بھر پور سہو لتیں فراہم کریں ہمیں اختیارات اور فنڈ کی کمی کا سامنا ہے لیکن ہمارا جذ بہ صادق ہے اور ہم عوامی خدمات کے کام کرتے رہیں گے۔وہ نارتھ ناظم آ با د میں سڑکوں کی پیوند کاری اور گرین بیلٹس کی صفائی ستھرائی کے ساتھ تزین و آرائش کے کام کا معائنہ کررہے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر آ فا ق سعید ،سپرٹینڈنگ انجینئر اقبال احمد خان اور دیگربلدیاتی افسران بھی موجود تھے ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی انہوں نے متعلقہ محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کی اچھی طرح جانچ پڑتال کریں تاکہ پختہ اور پائیدار سڑکیں بنائی جائیں جن سے عوام لمبے عرصے تک استفادہ حاصل کر سکیں انہوں نے کام کی رفتار کو تیز کرنے پر بھی زور دیا،وہاں پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام اپنے گھروں کیساتھ ساتھ علاقوں کو بھی صاف ستھراء رکھیں اور بلدیہ وسطی کی مقرر کردہ جگہوں پر کچرا ڈالیں ،گرین بیلٹس کو کچرے کا ڈھیر نہ بنائیں۔







17th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

16th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

16th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا آ ج کے روز آ رمی پبلک اسکول کے بچوں نے اپنے معصوم جانوں کو کی قربانیاں دیتے ہوئے جام شہادت نوش کرتے ہوئے قوم کو یہ پیغام دیا کہ اس ملک کو بنانے کے لئے ہمارے بزرگوں نے جو قر بانیاں دی تھیں وہ سلسلہ ہم نے جاری رکھا ہے ، کوئی یہ نہ کہے کہ اس ملک کو بچا نے کیلئے معصوم بچوں اور طالب علموں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش نہیں کیا ،دُشمن نے انسانیات کو پامال کرتے ہوئے اور اخلاقیات کی تمام حدود کو پھلانگتے ہوئے 141معصوم بچوں کو خون میں نہلادیا ،چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی سانحہ پشاور کے حوالے سے وائٹ ہاؤس گرامر اسکول حسین آ باد میں منعقدہ تقریب میں شریک تھے ، اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر آ فاق سعید بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا جنازوں پر پھول تو بہت دیکھے گئے ،لیکن پھولوں کے جنازے پُوری دنیا نے 16دسمبر2014ء کو دیکھے، اس کٹھن گھڑی میں پاک فوج نے دشمن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کو واصل جہنم کیا تو دوسری جانب پوری قوم نے یکجا ہو کر اور صبرو تحمل دامن تھامتے ہوئے ایک آ واز ہوکر دشمن کو یہ پیغام دیا کہ "مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے" چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ قوم ان معصوم بچوں کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیگی اور جب بھی دفاع پاکستان کی ضرورت پڑی تو ہم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند کھڑے ہونگے تقریب کے آ خر میں شہید بچوں کے لئے دعا ئے مغفرت کی گئی ۔





16th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

15th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

15th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی میں قائم پارکس اور کھیل کے میدانوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تاکہ صحت مند سرگرمیاں تسلسل سے جاری رہیں جبکہ عوام کو صحت منداور صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کے لئے صفائی کے معیار کو مزید بہتر کرنے کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔وہ سیکٹر 5-M نارتھ کراچی میں کی جانے والے صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کررہے تھے ۔اس موقع پر متعلقہ بلدیاتی افسران اور علاقے کے معززین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ اس موقع پر ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کی انتظامیہ عوام کو بہتر سے بہتر شہری و بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لارہی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم تمام(GTS ) کچرا کنڈیوں سے روزانہ کی بنیاد پر کچرے کو لینڈفل سائڈ منتقل کیا جارہا ہے جبکہ مرکزی شاہراؤں کے ساتھ ساتھ لنک روڈ پر بھی روزانہ صفائی اور سڑک کے کناروں پر جمع ہونے والی مٹی کو بھی اٹھایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ صفائی کے نظام میں بہتری لاکر صفائی کے معیار کو مزید بہتر کرنے کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں اس موقع پر انہوں نے سماما شاپنگ سینٹر کے اطراف صفائی ستھرائی کے کام کا بھی معائنہ کیا ۔واضع رہے کہ بلدیہ وسطی میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس پر نئے پودے اور چورنگیوں پر بیوٹی فیکیشن کام کام تیزی سے جاری ہے اس ضمن میں بلدیہ وسطی کی نرسریوں میں پھول دار پودے تیار کئے جارہے ہیں ۔





15th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release