18th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release

18th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) موسم سرما میں بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی بلدیہ وسطی کا عملہ نکاسی آب اوردیگر بلدیاتی امور کی فراہمی کے لئے میدان عمل میں ہے ،بلدیہ وسطی میں رین ایمر جنسی نافذ،متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ ،ضلع وسطی میں مشینریزاور افرادی قوت کے ساتھ بارش کے پانی کی نکاسی کا کا م جاری ہے۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور میونسپل کمشنر آفاق سعیدنے ضلع وسطی کے چاروں زونز کا ہنگامی دورہ کیا ۔ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں واٹر پمپ چورنگی،لنڈی کوتل ،طاہر ولا،عائشہ منز ل ،ناگن چورنگی ،نیو کراچی ،نارتھ کراچی ،حیدری ،گول مارکیٹ ،لیاقت آباد ودیگر علاقوں کا دورہ کیا اور بارش کے بعد نکاسی آب اور نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کاکردگی نے بارانِ رحمت کو شہریوں کے لئے سامانِ زحمت بنادیا ہے برساتی نالوں کی صفائی اگر بروقت کی جاتی تو برساتی نالے اوور فلو نہ ہوتے اور نہ ہی بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوتا ۔ انہوں نے بارش کے دوران، خصوصاً ایسے علاقوں کا دورہ کیا جہاں نکاسی میں خلل کی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں موجود تھا۔ریحان ہاشمی نے اپنی نگرانی میں مین پاور اور دستیاب مشینوں کے ذریعے علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل کرایا بعد ازاں انہوں نے نارتھ ناظم آباد حیدری میں نالے کی صفائی کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا۔۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے اپنے دورے کے دوران صفائی ستھرائی کے کام کا بھی معائنہ کیا جو بلدیہ وسطی میں روز آنہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے گھروں کا کچرا بلدیہ وسطی کی مختص کردہ جگہوں پر ڈالیں تاکہ سینی ٹیشن کے عملے کو کچرا اُٹھانے میں پریشانی نہ ہو ۔ 





18th Dec 2017 DMC Central Karachi Press Release