1st Jan 2013
Administrator New Karachi Town Afaq Saeed Inspecting Cleanliness & Garbage lifting work in UC-04
کراچی ایڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن آفاق سعید نے کہا ہے کہ نیو کراچی ٹاؤن کو مثالی ٹاؤن بنانے کے لئے مالی وسائل کے استعمال کے ساتھ فرائض منصبی کو بھی ایمانداری سے انجام دے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ۲۰۱۳ ء کا سال نیو کراچی ٹاؤن کی ترقی کا سال ہوگانیو کراچی ٹاؤن کے ترقیاتی سفر میں تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا آفاق سعید نے مزید کہا کہ نیوکراچی ٹاون میں صحت وصفائی کے معیار کو بہتر کرنے کے لئے محکمہ سینی ٹیشن کو جدید خطوط پر استعوار کیا جارہا ہے جس کے لئے مشینری کو درست کراکر کوڑا کرکٹ اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے دیگر امور کی انجام دہی کے لئے کام دو شفٹوں سے بڑھا کر تین شفٹوں میں کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر نیوکراچی ٹاون آفاق سعید نے یونین کونسل نمبر ۴ گودہرا کالونی میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے سینی ٹیشن اسٹاف کو صبح ،شام اور رات کے اوقات میں تقسیم کرکے تمام مرکزی شاہراہوں،لنکس روڈ اور اندرونی گلیوں میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ نیوکراچی ٹاون کے عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپر ے کیا گیا جبکہ کچرا کنڈیوں بازاروں اور دیگر مقامات سے روزانہ کی بنیاد پر کچرا اٹھایا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹاون کے وہ مقامات جہاں مشینری کے ذریعے صفائی ممکن نہیں وہاں افرادی قوت استعمال کرکے صفائی کی جاتی ہے۔
عالمگیر سیفی
(انفارمیشن آفیسر )
ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن نیو کراچی

ٹاؤن کے ترقیاتی سفر میں تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا آفاق سعیدکا سالِ نو پر عزم
مورخہ : یکم جنوری ۲۰۱۳ء