2nd March 2013 New Karachi Town News & Picture
قائد تحریک کے مشن کی تکمیل کیلئے عوام کو سہولیات مہیا کرتے رہیں گے:خواجہ اظہار الحسن
مورخہ۲؍ مارچ ۲۰۱۳ ء
کراچی ( ) حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ قائدِ تحریک الطاف حسین کے مشن کی تکمیل کیلئے عوام کو سہولیات انکی دہلیز پر مہیا کرتے رہیں گے،نیو کراچی میں سڑک کی سرو س ر وڈ کی استر کاری سے عوام کو آمد ورفت میں سہولت اور ٹریفک کی روانی میں بہتری کے ساتھ ساتھ کاروباری حضرات کو بھی تجارتی اشیاء کی ترسیل میں بھی مدد ملے گی ،وہ نیو کراچی ٹاون کے ایڈمنسٹریٹر ٓافاق سعید کے ہمراہ کی متوازی سڑک کارپیٹنگ کے کام کے معائنے کے موقع پرموجود بلدیاتی افسران و معززین علاقہ سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہاکہ قائد تحریک کا مشن غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کو وہ تمام شہری سہولیات مہیا کی جائیں گی جو اُن کا حق ہے ۔اس موقع پر ٹاؤن آفیسر اقبال احمد خان،نازش رضا،ندیم حیدر ،اکبر حسین بھی انکے ہمراہ تھے ۔واضح رہے کہ منتخب حق پرست اراکین اسمبلی اپنے اپنے حقہء انتخاب میں ترقیاتی اور عوامی سہولیات کے کاموں پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں اس سلسلے میں بلدیاتی اداروں میں فنڈز کی کمی کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے اپنے خصوصی فنڈز سے ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں معاونت کرتے ہیں مذکورہ سڑک کی تعمیرِ نو کافی عرصے سے مسئلہ بنی ہوئی تھی اورعلاقہ مکینوں کادیرینہ مطالبہ تھا عوام کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عادل صدیقی نے اپنے خصوصی فنڈز سے ایک کروڑ روپے مہیا کرکے اس کام کو پایہء تکمیل تک پہنچایا۔ علاقہ مکینوں نے خوشی کا اظہار کیا اورحق پر ست نمائندوں اور قائدِ تحریک الطاف حسین کا شکریہ اداکرتے ہوئے انکے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے ۔واضح رہے کہ حق پرست اراکین قومی و صو بائی اسمبلی کے خصوصی فنڈز سے بیشتر علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے