کراچی ( )ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان
ہاشمی نے بلدیاتی خدمات میں بہتری لانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت
کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع وسطی کو شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے ادارے کے ہر
فرد کو پوری ایمانداری اور جانفشانی سے کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ
بہترین کارکردگی کے حامل افراد کو تعریفی اسناد کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے
ایوارڈ سے بھی نوزا جائیگا جبکہ کرپٹ اور نااہل افسران کے ساتھ سختی سے
نمٹا جائیگا اجلاس میں تمام شعبہ جات کے موجود افسران نے چیئرمین بلدیہ وسطی
کو تفصیلات حافراہم کیں چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ
وسطی جن مسائل کا شکار ہے وہ آپ سب بخوبی جانتے ہیں ریحان ہاشمی نے کہا کہ
یہ ایسا وقت ہے کہ ہم سب کو ٹیم ورک کی صورت میں کام کرنا ہوگا اس شہر کے
لئے اس ضلع کے لئے انھوں نے کہا کہ اہلیان ضلع وسطی کو صاف و شفاف ماحول
فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لایا جائے اس موقع پر
ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی خواندگی کے لحاظ سے بھی ایک حیثیت رکھتا ہے
انھوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے ا س
موقع پر ریحان ہاشمی نے بلدیاتی شعبوں کے لئے ملازمین کی پرخلوص خدمات کے
بغیر ترقی نہیں کرسکتا جبکہ ادارے میں موجود کالی بھیڑیں اسکی تباہی کا سبب
بنتی ہیں اس موقع پر انہوں نے ریکوری ڈپارٹمنٹ کو خصوصی ہدایت جاری کی کہ
وہ بلدیاتی محصولات کی وصولی میں اضافہ کرنے کے لئے اپنی پوری افرادی قوت
کو برؤے کار لائیں انہوں نے سختی سے تنبیہ کی کہ ریکوری کے سلسلے میں کسی
بھی قسم کی کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائیگا انھوں نے کہا کہ ریکوری ڈپارٹ
کسی بھی ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے انھوں نے امید ظاہر کی کہ ریکوری
ڈپارٹ ریکوری بڑھانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برؤ کار لائیگا ریحان
ہاشمی نے کہا کہ غیر سیاسی ضلعی حکومتوں کے ماضی میں کئے گئے کام عوام کے
لئے باعث پریشانی اور انتظامیہ کے لئے باعث شرمندگی بن رہے ہیں انہوں نے
کہا کہ گزشتہ سات سالوں میں جمع ہونے والے کوڑا کرکٹ کو چند دن میں صاف
کرنا نا ممکن نہیں مگر دشوار ضرور ہے انھوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ چند
روز میں افسران و کارکنان کے تعاون سے ضلع وسطی کو کچرے سے پاک کر دینگے
انھوں نے افسران سے حاصل کی جانے والی کارکردگی رپورٹ پر کہا کہ ابھی مزید
بہتری کی گنجائش موجود ہے اگر بلدیہ وسطی کا ہرشعبہ اپنے دائرے اختیار میں
رہتے ہوئے ایمانداری سے کام کرے تو وہ دن دور نہیں جب بلدیہ ضلع وسطی کراچی
کے شفاف ترین ضلع ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ ضلع بن کر ابھرے گا ا
عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی)
0333-3697274