28th Feb 2013 New Karachi Town News & Picture

28th Feb 2013 New Karachi Town News & Picture




ہم نصابی تعلیمی سرگرمیاں طلبہ ء و طالبات کی ذہنی نشو نما بڑھانے میں معاون و مدد گار ہوتی ہیں۔آفاق سعید

مورخہ؛۔ ۲۸/فروری ۲۰۱۳ ؁

ہم نصابی تعلیمی سرگرمیاں طلبہ ء و طالبات کی ذہنی نشو نما بڑھانے میں معاون و مدد گار ہوتی ہیں ان خیالات کا اظہار نیو کراچی ٹاؤن آفاق سعید نے ٹاؤن کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج سیکٹر الیون آئی نارتھ کراچی میں منعقد ہونے والی تقریری مقابلے "بعنوان " ہم اپنے آباو اجداد سے بہتر ہیں۔ کے موقع پر کیا انہوں نے کیا کہ طلبہء و طالبات نے قرارداد کے حق اور مخالفت میں بہترین دلائل دیتے ہوئے تقاریر کیں جو قابل ستائش ہیں انہوں نے شاندار تقریر کے انقعاد پر پروفیسر غزالہ جلیل ،عمران چشتی ،عابد علی امنگ و دیگر کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلبہء و طالبات میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں استائدہ کا کردار بہت ہی اہم ہوتا ہے ۔
دونو ں اطراف کی تقریروں سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ نوجوان نسل میں مثبت سوچ پروان چڑھ رہی ہے جو کہ بہت ہی خوش آئندہ ہے تقریب سے ڈائریکٹر میونسپل ریگولیشن نیو کراچی ٹاؤن شمعونہ صدف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقابلے میں شریک کالجوں کے طلبہء و طالبات کو ان کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں بہترین انداز میں جاری رکھیں گے تقریب میں ٹی او آئی ایس اقبال خان،ٹی او فنانس حبیب راجپوت ،ڈی ٹی او سینی ٹیشن حسام جلالی،ایم وی آئی ندیم حیدر اور ڈی ٹی او انفارمیشن ابو ظفر بھی موجود ہیں



22nd Feb 2013 New Karachi Town News & Picture

22nd Feb 2013 New Karachi Town News & Picture





شہرقائد کی تعمیر و ترقی و خو شحالی کے لئے شب و روز کوشاں ہیں: جمال احمد 

مورخہ؛۔ ۲۲/ فروری ۲۰۱۳ ؁

کراچی ( ) ٹاؤن کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کے لئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد نے ایڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن آفاق سعید کے ہمراہ نارتھ کراچی 3000 روڈ پر انڈا موڑ سے محمد شاہ قبرستان تک برساتی نالے کی تعمیر کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ،(ٹی او آئی ایس) اقبال احمد،(ڈی ٹی او پارک )اکبر حسین ، (ایم وی آئی) ندیم حیدر،اور ڈی ٹی او انفارمیشن ابو ظفر بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ رکن صوبائی اسمبلی نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ شہر قائد میں جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کیا جائے ۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن آفاق سعید نے کہا کہ علاقے میں برساتی نالے کی تعمیر سے علاقے میں برساتی پانی کی نکاسی میں مدد ملے گی اور عوام کی پریشانیوں میں کمی واقع ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور ان کی پوری ٹیم حق پرست رکن صوبائی سمبلی کے تعاون سے ٹاؤن کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔ 


21st Feb 2013 New Karachi Town News & Picture

21st Feb 2013 New Karachi Town News & Picture





نیوکراچی ٹاؤن کوپھولوں ، اور ہرے بھرے پارکوں کا گہوارہ بنادیا جائے گا: آفاق سعید کا عزم

کھلے میدانوں کو ہموار کر کے کھیل کے قابل بنایا جائے دورے کے موقع پر افسران کو ہدایت 

مورخہ؛۔ ۲۱/فروری ۲۰۱۳ ؁

کراچی ( ) ایڈمنسٹریٹرنیوکراچی ٹاؤن آفاق سعید نے کہا ہے کہ ٹاؤن کو صاف و شفاف ٹاؤن بنانے کے ساتھ ساتھ نیو کراچی ٹاؤن میں واقع کھیلوں کے میدانوں کو بھی بچوں کے کھیلنے کے لئے ہموار کیا جارہا ہے ۔آفاق سعید نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کو پھولوں ، ہریالی اور ہرے بھرے باغات کا گہوارہ بنادیا جائے گا، وسائل کی کمی کو نظرانداز کرتے ہوئے افرادی قوت کے صحیح استعمال سے ٹاؤن کی ہر یوسی میں ہریالی کو پھیلایا جارہاہے تاکہ نیوکراچی صاف و شفاف ،ہرا بھرا سرسبز اور پھولوں سے مہکتا ٹاؤن بن جائے۔ وہ نیوکراچی ٹاؤن کے مختلف ،پارکوں اور کھیل کے میدانوں میں بیوٹی فیکیشن کے کاموں کے معائنے کے موقع پر محکمہ باغات کے افسران و کارکنان سے گفتگو کررہے تھے۔ آفاق سعید نے محکمہء پارک سے متعلق افراد کو ہدایت کی کہ نیوکراچی ٹاؤن کی ہر گرین بیلٹ کو واقعئی سرسبز بنانے میں کوئی کسر اُٹھانہ رکھی جائے۔ جبکہ پارکوں میں گھاس کو سرسبز اور پیڑوں کو ہرا بھرا رکھا جائے۔جبکہ پھولوں کے پودے کیاریوں میں لگا کر پارکس کو خوبصورت ، خوشبو سے مہکتا اور رنگین بنایا جائے۔ واضح رہے کہ نیوکراچی ٹاؤن میں واقع پارکوں اور گرین بیلٹس میں ہریالی اور پارکس میں پھولوں کے پودے لگاکر ماحول کوخوشگوار او ر بہتر بنایا جارہا ہے۔ جبکہ آئندہ ماہ پھولوں کی نمائش کے لئے بھی ٹاؤن میں قائم نرسریز میں پھولوں کے پودے تیار کئے جارہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر وسائل کی کمی کے باوجود افرادی قوت کو بہتر منصوبہ بندی کے تحت استعمال کرکے ٹاؤن میں پھولوں کی نمائش کے لئے بھر پور انتظامات کررہے ہیں ۔امید کی جاسکتی ہے کہ آفاق سعید نیوکراچی کو پھولوں سے مہکتا اور ہریالی سے سرسبز و شاداب ٹاؤن بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔


19th Feb 2013 New Karachi Town News & Picture

19th Feb 2013 New Karachi Town News & Picture





عوام کی شہری و معاشرتی زندگی کو بہتر اور خوشگوار بنانا اوّلین ترجیح ہے:شیخ صلاح الدین

ایڈمنسٹریٹر آفاق سعید کے ہمراہ نیوکراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر عوام سے گفتگو 

مورخہ: ۱۹؍فروری ۲۰۱۳ء ؁

کراچی ( ) حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے نیوکراچی ٹاؤن کے عوام کے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کے لئے ٹاؤ ن ایڈمنسٹریٹر آفاق سعید کے ہمراہ سیکٹرالیون ای کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل دریافت کئے۔علاقہ مکینوں نے حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین کی آمد اور حق پرست ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے نیوکراچی ٹاؤن کے عوام کی خبرگیری کرنے اور مسائل حل کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کا شکریہ اداکیا۔ شیخ صلاح الدین نے اس موقع پر کہاکہ حق پرست قیادت کی اولین ترجیح عوام کی شہری و معاشرتی زندگی کو بہتر اور خوشگوار بنانا ہے۔اس سلسلے میں نیوکراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر نو، سی سی فلورنگ کے علاوہ سیوریج اور پینے کے پانی کی لائنوں کی مرمت اور مختلف جگہوں پر از سرِ نو تنصیب کے لئے حق پرست نمائندگانِ قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے اپنے خصوصی فنڈز سے نیوکراچی ٹاؤ ن ایڈمنسٹریشن کو خطیر رقوم مہیاکی جس کے بناء پر نیوکراچی ٹاؤن کے تمام ترقیاتی منصوبے بر وقت تکمیل کے مراحل طے کرسکے۔حق پرست قیادت کے تعاون کی بناء پر نیوکراچی ٹاؤن کے لئے فنڈز کی کمی مسئلے نہ بن سکی۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر آفاق سعید نے حق پرست قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ نیوکراچی ٹاؤن کے عوام سے حق پرست قیادت کی محبت سب پر عیاں ہے ۔ان کی محبت اور عملی تعاون کے وجہ سے نیوکراچی ٹاؤن بہتر ی کی جانب گامزن ہے اور اس کے بیشتر مسائل فنڈز کی کمی کے باوجود تکمیل کو پہنچے کیونکہ حق پرست ارکانِ اسمبلی نے اپنے مخصوص فنڈز سے رقوم مہیا کرکے نیوکراچی کے عوام کے لئے بہتر شہری ، معاشرتی اور بلدیاتی سہولیات مہیا کی ہیں۔ واضح رہے کہ نیوکراچی ٹاؤن میں پارکوں کی تعمیر، سڑکوں کی استر کاری اور تعمیرِ نو، سیوریج لائنوں کی تنصیب اور مرمت کے علاوہ پینے کے پانی کی لائنوں کی تنصیب کے سلسلے میں حق پرست قیادت نے کروڑوں روپے کی گرانٹ مہیا کرکے نیوکراچی ٹاؤن کے لئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔


17th Feb 2013 New Karachi Town News & Picture

17th Feb 2013 New Karachi Town News & Picture





سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کو والدین اور طلباء و طالبات کے لئے پُرکشش بنانا ضروری ہے: خواجہ اظہار الحسن

خواجہ اظہار الحسن نے نیوکراچی کے سرکاری اسکولوں کی حا لتِ زار کو درست کرنے کا بیڑا اٹھا لیا 

مورخہ .۔ ۱۷/فروری ۲۰۱۳ ؁ء

کراچی ( ) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے فکروفلسفے کی روشنی میں حق پرست قیادت بلا تعصب رنگ و نسل غریب و نادر بچوں کو اچھی تعلیم کے ساتھ بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن آفاق سعید کے ہمراہ رضیہ سلطانہ پرائمری اسکول سیکٹرفائیو جی نیو کراچی کی تعمیر نو کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا واضح رہے کہ مزکورہ اسکول کی عمارت نہایت خراب ہوچکی تھی، جبکہ چھت کا پلاسترگرنے کے سے بچوں کے زخمی ہونے کی شکایت کے علاوہ دیواریں اور فرش بھی بوسیدہ ہونے کی وجہ سے اسکول میں تعلیمی عمل نہ ہونے کے برابر تھا ۔جسے دیکھتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے اس اسکول کی تعمیر نو کا فیصلہ کیا ،اور اب اس اسکول کی نئی عمارت کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔ واضح رہے کہ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کی جانب سے نیوکراچی کے سرکاری اسکولوں کی مرمت اور تعمیرِ نو کے ذریعے طلباء و طالبات کو سرکاری اسکولوں کی جانب راغب کرنے کی کوشش ہے۔تفصیلات کے مطابق حق پرست رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے نیوکراچی کے سرکاری اسکولوں کی حا لتِ زار کو درست کرنے کے لئے اپنی کاوشوں سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں چار کروڑ روپے حکومتِ سندھ سے حاصل کئے۔ یہ رقم نیوکراچی کے سرکاری اسکولوں کی تعمیرِ نو اور تزئین و آرائش پر خر چ کی جارہی ہے تاکہ والدین اور طلباء و طالبات کو سرکاری اسکولوں کی جانب راغب کیا جاسکے۔خواجہ اظہار الحسن کا خیال ہے کہ جب تک اسکولوں کی حالت درست نہیں ہوگی، عمارت پر رنگ و روغن نہیں ہوگا اور اسکول میں پُرکشش فرنیچر نہیں ہوگا تو بچے کس طرح اسکول کی جانب راغب ہونگے۔اس لئے وہ خود تمام زیر مرمت اسکولوں میں جاری تعمیراتی اور مرمت کے کام کا معیار اور رفتار جانچنے کے لئے وقتاً فوقتاً تمام پروجیکٹس کا دورہ کرتے ہیں۔خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ فی زمانہ سرکاری اسکولوں کی بُری حالت بچوں کو تو اسکول سے دُور رکھتی ہی ہے ساتھ ہی والدین کو بھی سرکاری اسکولوں سے متنفر کررہی ہے جس کی وجہ سے والدین بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل نہیں کراتے۔ وقت کا اہم تقاضہ ہے کہ سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کو پُر کشش بنایا جائے جسے دیکھ کر والدین کے ساتھ بچوں کا بھی ان عمارتوں میں پڑھنے کا جی چاہے۔اے ڈی پی کے تحت ملنے والے فنڈز سے اسکولوں کی مخدوش دیواروں اور کمروں کی مرمت اور ان پر رنگ و روغن کیا جارہا ہے جبکہ جن اسکولوں کا فرنیچر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے وہاں نیا فرنیچر مہیاکیا جائے گا۔اس کے علاوہ اسکول کے میدانو ں کو ہموار بناکر بچوں کے لئے کھیل کود کا سامان فراہم کیا جائے گا۔امید ہے کہ خواجہ اظہار الحسن کی یہ کاوش نیوکراچی کے طلبا ء و طالبات کے لئے سرکاری اسکولوں میں کشش پیداکرنے کا سبب ہوگی۔