17th March 2013 DMC Central New Karachi Zone News & Picture

17th March 2013 DMC Central New Karachi Zone News & Picture




16th March 2013 DMC Central New Karachi Zone News & Picture

16th March 2013 DMC Central New Karachi Zone News & Picture







15th March 2013 DMC Central New Karachi Zone News & Picture

15th March 2013 DMC Central New Karachi Zone News & Picture






13th March 2013 New Karachi Town News & Picture

13th March 2013 New Karachi Town News & Picture







مورخہ: ۱۳؍مارچ ۲۰۱۳ء ؁

صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے بلدیہ ضلع وسطی کی انتظامیہ اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی جبکہ ضلع وسطی میں قائم تمام مارکیٹوں کی انجمنوں کے عہداداران بھی بلدیہ وسطی کے ساتھ تعاون کریں تاکہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے ان خیا لات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ضلع وسطی ڈاکٹر سیف الرحمن نے اپنی صدارت میں مارکیٹ انجمنوں کے عہداداران کے اجلاس کے دوران کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ ضلع وسطی آفاق سعید بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی خصوصی صفائی مہم کا آٖغاز کررہی ہے جس کے تحت ضلع بھر کی تاجر انجمنوں مارکیٹ ایسو سی ایشن اور عوام الناس سے رابطہ کررہی ہے تاکہ صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی آفاق سعید نے کہا کہ بلدیہ وسطی کے چاروں زونز میں پہلے ہی سے صفائی ستھرائی اور وال چاکنگ مٹانے کے کام کا آغاز کر رکھاہے ۔ جس پرروزانہ کی بنیاد پرکام کیا جارہا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کے ضلع وسطی کو صاف ستھراء رکھنے کے لیے اپنا کچرا مقرر ہ جگہ پر ڈالیں تاکہ صفائی کے عملے کو کچرا اُٹھانے میں مدد مل سکے ۔ قبل ازیں نیو کراچی زون کے افسران نے آفاق سعید کو میو نسپل کمشنر بلدیہ وسطی تعینات کئے جانے پر مبارک باد پیش کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 


12th March 2013 New Karachi Town News & Picture

12th March 2013 New Karachi Town News & Picture






مورخہ: ۱۲؍مارچ ۲۰۱۳ء ؁

قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست قیادت شہریوں کو تمام تر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے شب و روز کوشاں ہے شہر قائد کو مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ شہر قائد سر سبز شاداب بنانے کے لئے بھی بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عادل صدیقی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ضلع وسطی ڈاکٹر سیف الرحمن اور ایڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن آفاق سعید کے ہمراہ بلدیہ وسطی کے زیر اہتمام نارتھ ناظم آباد میں واقع فتح باغ میں منعقدہ فلاور شو میں محکمہ باغات نیو کراچی زون کی جانب سے لگائے گئے اسٹال کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو فری تفریح اور پر فضاء خوشگوار ماحول میں ان کو زندگی سے بھر پور سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اُٹھارہے ہیں۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن نے کہا کہ یہ مہینہ موسم بہار کا ہے جس کی مناسبت سے ہمارے محکمہ باغات کے عملے نے شب و روز کی محنت کے بعد بہترین پھول او ر پودے تیار کئے جو عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔جنہیں عوام کی بڑی تعداد نے سہراتے ہوئے بے حد پسند کیا انہوں نے کہا کہ نیو کراچی زون کی جانب سے رکھے گئے نایاب پھول اور پودے منفرد اور حسین نظارہ پیش کررہے ہیں۔اس موقع پر (ٹی او آئی ایس ) اقبال خان ،(ڈائریکٹر میونسپل ریگولیشن )میڈم شمعونہ صدف(ڈی ٹی او پارک) اکبر حسین ، (ڈی ٹی او انفارمیشن ) ابو ظفر و دیگر افسران بھی موجود تھے۔