17th Sep 2016 Dmc Central News & Picture

Chairman Rehan Hashmi with Vice Chairman Syed Shakir Ali monitoring cleanliness work in District Central North Nazimabad Karachi. (Dated: 17th Sep 2016)



17th Sep-2016
Press Release

کراچی،،،،،،،،، بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اپنے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے عید الاضحی کے فوری بعد ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی چئیرمین سید شاکر علی ،میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ،غوث محی الدین اور پی ،آر،او ڈی ایم سی سینٹرل عالمگیر سیفی بھی انکے ہمراہ تھے ریحان ہاشمی نے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور عوام کو صاف شفاف ماحول کی فراہمی میں افسران و کارکنان نے جس تندہی کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کے عید الاضحی کے بعد جانوروں کی باقیات کو بھی جلد از ٹھکانے لگایا جائے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم تمام کچرا کنڈیوں سے کچرے کی منتقلی کے کام کو بلا تاخیر جاری رکھا جائے ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کو صاف شفاف ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سست روی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے انہوں نے کچرا کنڈیوں معائنہ کرے ہوئے کہا کہ علاقے میں قائم کچرا کونڈیوں سے فوری طورپر کچرا ٹھکانے لگانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ علاقے میں وبائی امراض کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ کچرا کنڈیوں کو رہاشی علاقوں سے دور کیا جائے تاکہ عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کو ممکن بنایا انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کی صوارتحال کو بہتر بنا کر ہی صحت مند معاشرے کی تکمیل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی موجودہ مشینری پرانی ہونے کی وجہ سے تسلی بخش کام کرنے سے قاصر ہے لہذا افرادی قوت کو برؤے کار لایا جائے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو بروقت ان کی دہلیز پر تما م تر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کا عزم کئے ہوئے ہیں اس حوالے سے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ علاقے میں ناجائز تجاوزات کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں




15th Sep 2016 Dmc Central News

15th Sep 2016 Dmc Central News

DISTRIC MUNICIPAL COPRATION CENTRAL KARACHI

SCARCITY OF RSOURCES WERE NO HURDLES: REHAN HASHMI

MORE THAN THREE LACS OFFAL DISPOSED OFF DURING 3 DAYS OF EID UL Azha

Scarcity of resources were no hurdles in the way of services, we are determined to keep the DMC Central clean. Said Rehan Hashmi, Chairman of Municipal Administration (Distt. Central), Karachi, here on Thursday. He told that more than three hundred thousand offals along with other garbage and trash had been shifted from residential area to the dumping point near during three days of Eid ul Azha. He further said that the officers and workers of Municipal Administration Central had been busy day and night to keep the district clean. More than 7000 thousand workers along with officers were engaged in this work. As the manpower was less than the actual requirement, 5000 labor on daily wages were hired to meet the need of the job1700 vehicles including dumpers, trucks and Suzuki loading vans were engaged. Rehan Hashmi thanked the residents of Distt. Central for their cooperation that helped in removing the large number

Alamgeer saifee
Public Relation Officer
Dmc Central Karachi



عوام کی خدمت اولین ترجیح ، ضلع وسطی کو آلائشوں سے پاک کردیا گیا ۔ریحان ہاشمی

 بلدیہ وسطی نے عیدالاضحی کے موقع پر تقریبا تین لاکھ آلائشوں کو ٹھکانے لگا یا

1700 پرائیویٹ گاڑیاں اور 5000 کارکنان ضلع وسطی کو صاف ستھراءرکھنے میں

مصروف عمل رہے


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ گرچہ وسائل محدود
ہے اسکے باوجود مربوط حکمت عملی کے تحت قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو
بلا تاخیر رہائشی علاقوں سے بروقت اٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹ منتقل کیا گیا
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں عوام کی خدمت
اولین ترجیح ہے کسی بھی صورت میں عوام کی خدمت کے وعدے سے دستبردار ہونے
والے نہیں انہوں نے مذید کہا کہ عید الاضحی ہمیں سنت ابراہیمی اور اللہ
کی راہ میں قربانی کا درس دیتی ہے جبکہ انسانیت کے فلاح بہبود کے کاموں
میں اپنے آرام کو نظر اندازکرنا بھی ایک طرح کی قربانی کے ذمرے میں اتا
ہے واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں عیدالاضحی کے پہلے روز1,39,000 دوسرے روز
115,000 اور عید کے تیسرے دن تقریبا 55,000 ہزار قربانی کے جانوروں کی
آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور ٹھکانے لگایا گیا آلائشوں کو ٹھکانے لگانے
کے لئے 1500 سوزوکیاں،156 ڈمپر ،36 لوڈرز اور دیگر گاریاں استعمال کی گئی
جبکہ 5000 لیبر روزانہ کی اجرت پر حاصل کی گئی اسکے علاوہ بلدیہ وسطی کا
اپنا سینی ٹیشن اسٹاف بھی آلائشوں کو اٹھانے میں مصروف عمل رہا ۔چیئرمین
ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی افسران کے ہمراہ عید الاضحی
کے تینوں دنوں میں ضلع کو صاف ستھرا رکھنے اورعوام کو ممکنہ پریشانیوں سے
بچانے کے لئے بلدیاتی عملے کو مسلسل ہدایت دیتے رہے اور مختلف علاقوں کا
بنفس نفیس دورہ کرتے رہے تاکہ عوام کو کسی بھی پریشانی کاسامنا نہ کرنا
پڑے۔ یہی وجہ ہے بلدیہ وسطی آلائشوں کو بروقت اٹھانے ، انھیںٹھکانے لگانے
اور عوام کو صاف و شفاف ماحول مہیا کرنے میں دوسرے ضلعی حکومتوں میں
نمایاں نظرآرہی ہے۔۔۔۔

                             جاری کردہ
                                        عالمگیر سیفی
                                   انفارمیشن آفیسر( بلدیہ وسطی)






10th Sep 2016 DMC Central News & Picture


Retired Employees of DMC Central Cheque is being distribute by Deputy Mayor Arshad Vohra
(Dated:10-Sep-2016)





Press Release DMC Central Karachi

10th Sep 2016 

کارکنان کی معاشی آسودگی اداروں کی ترقی میں اہم کردار اداکرتی ہے :ارشد وہرہ

برسوں سے رکے ہوئے واجبات عوامی نمائندوں نے آٹھ دنوں میں اداکردئے:ریحان ہاشمی

بلدیہ وسطی کے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کے لئے منعقدہ تقرب سے خطاب 

کراچی ( )ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ نے بلدیہ وسطی میں ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنا ن و ملازمین اداروں کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی معاشی آسودگی کسی بھی ادارے کی ترقی میں اہم کردار اداکرتی ہے۔ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی میں تاخیر قابلِ مذمّت عمل ہے۔ تقریب میں حق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم خان،اراکین صوبائی اسمبلی ریحان ظفر،عظیم فاروقی،جمال احمد،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین سید شاکر علی،میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو بلدیہ وسطی کے افسران اور ریٹائرڈ ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی میں ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے تقریب منعقد کی گئی جس میں بلدیہ وسطی سے تعلق رکھنے والے ۲۵۰؍ریٹائرڈ ملازمین کو انکے واجبات کی مد میں تقرئباً ایک کروڑ روپے کے چیک پیش کئے گئے۔ارشد وہرہ نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اگر کراچی کو اسکا جائزحق دیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ کراچی دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی فہرست میں شامل نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لئے ہمارے پاس میگا پروجیکٹس ہیں وفاقی حکومت توجہ دے اور اپنا فرض اداکرتے ہوئے کراچی کو اس کے حصہ کی رقم اداکرے تو کراچی کے تمام پروجیکٹس تیزی کے ساتھ تکمیل کے مراحل طے کرسکتے ہیں۔بعد ازاں انہوں نے بلدیہ وسطی کے ۲۵۰؍ ریٹائرڈملازمین کو انکے بقایا جات کے چیک تقسیم کئے ۔اس موقع پر چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ اگرچہ بلدیہ وسطی مالی، افرادی اور تکنیکی وسائل کی کمی کاشکار ہے اس کے باوجودعوامی نمائندے دستیاب وسائل کو بہتر منصوبہ بندی کے تحت استعمال کر رہے ہیں تاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول مہیاء کرنے کے ساتھ ماحول کو خوبصورت بھی بنایا جاسکے ، بلدیہ وسطی کے وائس چئیرمیں سید شاکر علی نے بتایا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے لیو ان کیشمنٹ(leave encashment) اور گروپ انشورنس کے واجبات کی ادائیگی کئی برسوں سے التواء میں پڑی تھی جس کے سبب انہیں مالی مشکلات کا سامنا تھا ۔تاہم ریٹائرڈ ملازمین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے برسوں سے التواء کا شکار واجبات کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی نمائندگوں نے آٹھ دنوں میں برسوں کے رُکے ہوئے واجبات اداکرکے ثابت کردیا کہ عوام کی خدمت عوامی نمائندے ہی کرسکتے ہیں۔شاکر علی نے کہا کہ آئندہ ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی وصولی کے لئے انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ انکی فائل اور تمام واجبات کے معاملات ریٹائر ہونے سے ایک ماہ قبل ہی تیار کرالئے جائیں گے تاکہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کسی پریشانی کا شکار نہ ہوں۔

جاری کردہ عالمگیر سیفی

انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی)