Deputy Mayor Arshad Vohra with Chairman Rehan Hashmi, Vice Chairman Syed Shakir Ali reviewing cleaning campaign at North Nazimabad District Central Karachi.
ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کا بلدیہ وسطی کا دورہ، جاری صفائی مہم کا معائنہ
عوام کی بہتر خدمت کے لئے بلدیاتی اداروں کو مناسب فنڈ اور مشینری مہیاکی جائے : وزیرِ اعلیٰ سے اپیل
کراچی ( ) ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ شہر کراچی کو صاف و شفاف بنانے کا عزم کیا ہوا ہے وسائل کی کمی کو عوام کی خدمت کے کام میں آڑے نہیں آنے دیں گے وہ ضلع وسطی میں عید الاضحی کے بعد بلدیہ وسطی کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی مہم کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی ،میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن غوث محی الدین و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے اس موقع ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ، وزیرِ بلدیات اور حکومتِ سندھ سے اپیل کی ہے کہ بلدیاتی مسائل حل طلب ہیں جنھیں حل کرنے میں وسائل و فنڈز کی کمی سے دشواری پیش آرہی ہے بلدیاتی مسائل حل کرنے کے لئے بلدیاتی اداروں کو انکی ضرورت کے مطابق فنڈ جاری کئے جائیں حکومتِ سندھ کی جانب سے مالی معاونت بلدیاتی خدمات میں بہتری لانے میں اہم کردار اداکرے گی۔ جبکہ عوام کا تعاون شہر کی صفائی ستھرائی کو بہتر کرنے میں مددگار ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ بلدیاتی خدمات کے علاوہ بھی دیگر عوامی خدمات کے ادارے مناسب مالی ، افرادی اور تکنیکی وسائل کے بغیر بہتر خدمات انجام نہیں دے سکتے، ۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں روزآنہ بارہ ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جبکہ بلدیہ عظمی کراچی چار ہزار ٹن کچرا یومیہ ڈسپوز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس طرح آٹھ ہزار ٹن یومیہ کچر ے کا بیک لاگ شہری انتظامیہ اور شہریوں کے لئے مسائل کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ اگر وسائل مہیا کئے گئے تو جلد ہی کراچی کو دنیا کے شفاف ترین شہروں کی صف میں لاکھڑا کرئنگے انہوں نے وزیر اعلی سندھ اور وزیرِ بلدیات سے اپیل کی کہ وہ بلدیہ کراچی کو اس کی ضرورت کے مطابق مشینری اور فنڈز مہیاکریں تاکہ عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات مہیاکی جاسکیں۔ اس موقع پر چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان شب و روز محنت و جانفشانی سے کام کررہے ہیں تاہم وسائل کی کمی سے جو مسائل پیدا ہورہے ہیں وہ وزیرِ اعلی اور وزیرِ بلدیات کی جانب سے خصوصی توجہ کا تقاضہ کرتے ہیں۔انہوں بلدیہ وسطی کی جانب سے عوام کی خدمات میں کوئی کسر نہ اُٹھارکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ جاریکردہ
عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی )
شہر کراچی کو صاف ستھراء رکھنا اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ارشد وہرہ ڈپٹی مئیر کراچی