Chairman District Central Rehan Hashmi discussing with Heritage Foundation Executive Ms. Yasemeen Lari regarding Education system.
ترقی یافتہ قوم بننے کے لئے تعلیم کوعام کیا جائے ۔ریحان ہاشمی
ٹیچرز ٹریننگ کے مواقع بھی فراہم کرئینگے ۔فرحت خان
مورخہ : ۱۴ / اکتوبر / ۲۰۱۶
کراچی ( ) چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ قوم
بننے کے لئے تعلیم کو عام کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ خواندگی ہماری نئی
نسل کی تعمیر و ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی
سرگرمیوں کے لئے مثبت اقدامات کئے جائیں وہ اپنے دفتر میں ہیریٹج فاؤنڈیشن
(HERITAGE FOUNDATION ) کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر یاسمین لاری سے ملاقات کے
موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ HERITAGE FOUNDATIO
اورLBT ذریعے ( غیر سرکاری تنظیم) کے ذریعے بچوں اور خواتین میں خواندگی
بڑھانے اور تعلیم حاصل کرنے کا شوق پیدا کرنے میں جو کام کررہی ہے وہ قابل
ستائش ہے ۔اس موقع پر یاسمین لاری (ستارہ امتیاز،ستارہ حلال )نے چیئر مین
بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کو اپنی تنظیم کی جانب سے تعلیم عام کرنے کے لئے
کئے جانے والے اقدامات اور دیگر منصوبوں کے بارے میں آگاہی دی انہوں نے کہا
کہ انکی تنظیم سرکاری اسکولوں کی ناگفتہ بہ حالت اور تعلیمی معیارسے فکر
مند ہے اور چاہتی ہے کہ سرکاری اسکولوں میں طلباء وطالبات کی حاضری کو بہتر
بنایا جائے انہوں نے کسی بھی سرکاری اسکول کو گود لینے (Adopt) کے امکان
کو ممکن قرار دیا ۔اس موقع پر سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی فرحت خان،
بریگیڈئر ڈاکٹر راشد۔ مصدق حسین بیگ، میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو ،
ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ وسطی سہیل احمد ،موجود تھے،بعد ازاں یاسمین لاری
بلدیہ وسطی کے اسکول سر آغا خان اسکول کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا
کہ تعلیم کو عام کرنے کے لئے اسکولوں کی حالت زار کے ساتھ ساتھ طریقہ
تعلیم کو بھی بدلنا پڑئے گا انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ بچوں کو تعلیم
دینے کے لئے آڈیو ویجیل سسٹم کے ذریعے بچوں کو خصوصی تعلیم فراہم کرئیگا
انھوں نے اسکول کی عمارت کو بہترین قرار دیا انھوں نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ
مفت تعلیم ہونے کے باوجود طالب علموں کی تعداد کم ہے انھوں نے کہا سرکاری
اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے سا تھ ساتھ والدین سے بھی
رابطے کو ممکن بنایا جائے اس موقع پر سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی فرحت
خان نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے لئے
ٹیچرز ٹریننگ کے مواقع بھی فراہم کیئے جائینگے بعد ازاں یاسمین لاری نے
ناظم آباد میں قائم صبا اختر لائبریری کا دورہ کیا ،لائبریری میں موجود
کتابوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں ۔ یاسمین لاری نے لائبریری کے لئے
کتابوں کا تحفہ پیش کیا ۔ریحان ہاشمی نے بتایا کہ لائبریری میں نئی نسل کی
دلچسپی کے لئے نئی کتابیں فراہم کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے
وضح رہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے تعلیم کو پاکستانی قوم کے لئے زندگی
صورت کا مسئلہ قرار دیا تھا کیونکہ تعلیم حاصل کرکے ہی ہم دوسری قوموں سے
مقابلہ کرسکتے ہیں جدید دور کے مطابق تعلیم ہمیں ترقی یافتہ قوموں کی صف
میں شامل کرسکتی ہے یاسمین لاری کی تنظیم (HERITAGE FONDATION) بچوں اور
خواتین کے لئے ساتھ ساتھ استاتزہ کی تربیت اور تعلیم کے لئے جو کوشش کررہی
ہے وہ قابل تحسین عمل ہے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یاسمین لاری کے
آمد کا شکر ادا کرتے ہوئے بلدیہ وسطی کی جانب سے تعلیم کے میدان ہر ممکن
تعاون کا یقین دلایا۔
جاری کردہ
عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی)
0333-3697274