31st Oct 2016 DMC Central News & Picture







مورخہ : ۳۱ /اکتوبر/ ۲۰۱۶ ؁

کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ معاشرے میں نئی نسل کے نوجوانوں میں مثبت سر گرمیوں کے فروغ اور باہمی محبت اور اخوت قائم کرنے میں اسکاوئنٹنگ اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن اور یوتھ پارلیمنٹ کے اشتراک سے اسکاؤٹس فرینڈز کیمپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خود اسلام نے امداد باہمی اور انسانیت سے محبت کا درس دیا ہے اس موقع پر معروف ضنعت کارمہتاب الدین چاؤلہ،بانی یوتھ پارلیمنٹ رضوان جعفر ،وائس چیئرمین سیدشاکر علی ،سندھ اسکاؤٹس کے کمانڈرعبدالحئی بھی موجود تھے۔ اسکاؤٹس فرینڈز کمیپ میں سندھ بھر کے مختلف شہر سے بوائز اور گرلز اسکاؤٹس نے کافی تعداد میں شرکت کی ۔کمپینگ کے دوران تمام اسکاؤٹس نے اپنے روزمرہ کے کام کھانا پکانا اور صفائی ستھرائی نے اپنے ہاتھوں سے کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کی ایکٹیوٹی بھی کیں جس میں سنگنگ ،جوگنگ بھی کی ۔ اس طرح مختلف علاقوں کے تعلق رکھنے اور مختلف زبانیں بولنے والے سندھ بھر کے نوجوانوں طلباء کے درمیان باہمی اخوت اور محبت کا جزبہ ہوا۔ اس موقع پر اسکاؤٹس نے مختلف پروگرام پیش کئے ۔ جس میں اپنی مدد آپ اور دوسروں کی مدد کرنے کے جذبہ کو فروغ دیاگیا تھا۔تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کرنے والے اسکاؤٹس کو انعامات تقسیم کئے گئے ، ان مقابلوں خصوصی مقابلہ ایک دوسرے کے نام یاد کرنا تھا جس سے نئے بنائے جانے والے دوستوں کی تعداد کا اندازہ ہوا اس موقع پر یوتھ پارلیمنٹ کے رضوان جعفر نے اپنی تنظیم یوتھ پارلیمنٹ کے اغراض و مقاصد بیان کرنے کت ساتھ ساتھ امید ظہار کی کہ پاکستان کے نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں کی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہوجائیگے اس موقع پر انہوں نے یوتھ پارلیمنٹ کی جانب سے اسکاؤٹس فرینڈز کیمپ میں حصہ لینے والے تمام بوائز اینڈ گرلز اسکاؤٹس کو یوتھ پارلیمنٹ کی ممبر شپ دینے کا اعلان کیا ۔واضح رہے اسکاؤٹس دنیا بھر میں نوجوان نسل کو انسانی ہمدردی اور امداد باہمی کا احساس دلاتی ہے جبکہ انہیں اپنی مدد آپ کرنے اور ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے زندگی گزارنے کی تربیت بھی دیتی ہے پاکستان میں بھی اسکاؤٹنگ کے مختلف گروپ ہیں جن کے رضا کار مختلف قومی و دینی ایام پر شہری انتظامیہ کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیتے نظر آتے ہیں جبکہ سندھ بوائز اسکاؤٹسخصوصی طور پر طلباء و طالبات میں احساس ذمہ داری اور قانون کی پاسداری اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔۔۔۔۔


جاری کردہ: عالمگیر سیفی 

انفارمیشن آفیسر( بلدیہ وسطی)



28th Oct 2016 DMC Central News & PIcture


اہلیان نارتھ ناظم آباد کی ریحان ہاشمی سے ملاقات

 صاف و شفاف ماحول کی فراہمی و دیگربلدیاتی خدمات پر اظہار تشکر
 مورخہ :۲۸/ اکتوبر۲۰۱۶ء ؁

 کراچی ( ) نارتھ ناظم آباد کے مکینوں کی محلہ کمیٹی کے صدر اور ممبران نے بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی سے انکے دفتر میں ملاقات کی ۔اس موقع پر انھوں نے ریحان ہاشمی کو چیئرمین بلدیہ وسطی کا عہدہ سنبھالنے پر تہہ دل سے مبارک بادپیش کی اور محلہ کمیٹی نارتھ ناظم آباد کی جانب سے تعریفی شیلڈ بھی پیش کی اس موقع پر صدر محلہ کمیٹی محمد عرفان بھائی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بلدیہ وسطی میں تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کو فروغ دیئنگے اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے انہوں نے کہا کہ محلہ کمیٹی نارتھ ناظم آباد آپ کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی اس موقع پر ریحان ہاشمی نے اہلیان نارتھ ناظم آباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی خدمت کسی پر احسان نہیں بلکہ شہری حکومت کے نمائندوں کا فرض ہے کہ عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولتیں مہیا کرے انھوں نے کہا کہ شہری حکومت ہی دراصل عوام کی حکومت ہوتی ہے جو ہمہ وقت عوام سے رابطے میں رہتی ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بلدیہ وسطی عوام کو شہری سہولتوں کی فراہمی کے لئے اپنے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لارہی ہے ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کا تعاون جاری رہا تو بہت جلد ضلع وسطی کراچی کا مثالی ضلع بن جائیگا اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی ،میونسپل کمشنر محمد وسیم مصطفی سومرو ،یونین کمیٹی کے چیئرمین وائس چیئرمین ، یوسی پینل کے ارکان بھی موجود تھے

 

27th Oct 2016 DMC Central News & Picture


ضلع وسطی میں کشمیر ی مسلمانوں سے یکجہتی کے لئے یوم سیاہ کے موقع پر واک کا اہتمام 

رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرید الدین ، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین سید شاکر علی، ADC1 سید شجاعت حسین ،ADC2 سیمرا حسن کی شرکت 

مورخہ :۲۷/ اکتوبر۲۰۱۶ء ؁

کراچی ( )معصوم اور نہتے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے دنیا بھر میں آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے پاکستانی عوام بھی معصوم اور نہتے کشمیر ی مسلمانوں پر بھارتی حکومت کی جانب سے ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑنے پر کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے یوم سیاہ منا رہی ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کے دفتر میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ''کشمیر یکجہتی واک'' کا اہتمام کیا گیا ۔''کشمیر یکجہتی واک '' میں رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین،ڈپٹی کمشنر سینٹرل کیپٹن (ر) فریدالدین مصطفی ،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی ، ADC-1 سینٹرل سید شجاعت حسین ،ADC-2 محترمہ سمیرا حسن ،اسکول کے طلباء و طالبات ،اساتذہ اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی واک کا مقصد معصوم اور نہتے کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا تھا جبکہ کشمیری مسلمانوں کو اس بات کا یقین دلانا تھا کہ پاکستان کا ہر فردبوڑھے ،بچے،خواتین،طلبہ اور جوان کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان پر بھارتی حکومت کی جانب سے ظلم ڈھائے جانے پر سراپا احتجاج ہیں اس موقع پر واک میں شریک شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان،کشمیر مانگے آزادی،کشمیریوں پر ظلم بند کرو کے نعرے تحریر تھے جبکہ کشمیر زندہ باد ، بھارت مردہ باد،اورکشمیر ہم تمہارے ساتھ ہے کہ فلک شگاف نعرے بھی فضاء میں گونجتے رہے واک کا اہتمام ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستان ہمیشہ کشمیر کے ساتھ رہے گا شیخ صلاح الدین نے مزید کہا کہ پاکستان کا ہر فرد کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ نا صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے یوم سیاہ منایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی عوام کو حق خود اداریت کے طور پر کشمیر انکے حوالے کیا جائے جہاں وہ آزاد زندگی گزار سکیں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ کشمیر ی مسلمانوں پر ظلم بند کیا جائے انکی حق خوداداریت کو تسلیم کیا جائے۔ انھیں اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام امن خواہ ہیں اور کشمیر کی آزادی امن کی راہ میں روکاوٹ بنی ہوئی ہے کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قرادوں کے ذریعے جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ کشمیری مسلمانوں کو آزاد ی مل سکے اس ،وقع پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل کیپٹن (ر) فریدالدین نے کہا کہ کشمیر ی عوام کے ساتھ ہیں اور اب کشمیر کی آزادی بہت قریب ہے انھوں نے کہا کہ بچپن میں سنتے تھے کہ کشمیر آزاد ہوگا اور اب وہ وقت قریب آگیا ہے جب کشمیر آزاد ہونے جارہا ہے اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ ہم امن کے خواہ ہیں اور اقوام متحدہ کے اصولوں پر پابند ہیں مگر اسکا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کشمیر آزاد نہیں کراسکتے پاکستان کی عوام اور افواج پاکستان کشمیراورکشمیریوں کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتی ہے جب چاہے کشمیر کو آزاد کراسکتے ہیں
 ۔۔ جاری کردہ: عالمگیر سیفی 

انفارمیشن آفیسر( بلدیہ وسطی)

0333-3697274 

26th Oct 2016 DMC Central News & Picture


عوام کو جراثیم سے پاک ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ریحان ہاشمی

وسائل کی کمی کے باوجود عوام کوصا ف شفاف ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ۔اسپرے مہم کے موقع پر گفتگو

مورخہ: ۲۶/ اکتوبر ۲۰۱۶ء ؁ 

کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کو جراثیم سے پاک اور صحت مند ماحول کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد،سابقہ رکن قومی اسمبلی فرحت خان ،وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ بلدیہ وسطی میں جراثیم کش ادویات کی اسپرے مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ، چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ منتخب بلدیاتی قیادت عوام کو صاف ستھراء ماحول کے ساتھ ساتھ جراثیم اور بیماریوں سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لئے اپنے تمام تر دستیاب وسائل کو برو کار لا رہی ہے انہو ں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود عوام کو صاف وشفاف ماحول کی فراہمی کے لئے شب و روز کوشاں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اہلیان ضلع وسطی کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے کسی بھی قسم کے قانونی و معاشرتی اقدامات کرنے سے گریز نہیں کریں گے اس موقع پرمیونسپل کمشنر بلدیہ وسطی محمد وسیم سومرو ،ہیلتھ آفیسرغوث محی الدین اور دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ موجودتھے تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے عوام کو صحت مند اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کو اولین ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے جس کے لئے وہ شب و روز کوشاں نظر آتے ہیں اسی سلسلے میں انھوں نے ضلع وسطی میں موذی حشرت الارض کے خاتمہ کے لئے کراچی میٹروپولیٹن کارپورشن کے تعاون سے ضلع وسطی میں اسپرے مہم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ صحت مند معا شر ہ ایک کامیا ب قوم کی تشکیل کے لئے لازم جز ہے واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ تمام یونین کمیٹیوں خصو صی مہم کے زریعے مکھی، مچھروں اور دیگر حشرات الارض کے با عث ڈینگی ،ملیریاو دیگر بیماریاں پیدا کرنے والے جراثیم کی افزائش کی روک تھام کے لئے خصو صی توجہ دے رہی ہے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی ہیڈ آفس میں اسپرے مہم کا آ غا ز کر تے ہو ئے افسران کو ہدایت دی کہ تمام یو نین کونسلز میں ڈینگی ، ملیریا سے بچاؤ کا اسپرے کیا جا ئے اور خاص طور پر نشیبی علاقوں ،ندی نالوں ،مسا جد ،ہسپتالوں ،اسکولوں اور مارکیٹوں کے اطراف کی آ با دیوں میں خصو صی توجہ دی جا ئے ۔واضع رہے کہ اس اسپرے مہم میں بلدیہ عظمیٰ کراچی 50 گاڑیوں کی مدد سے بلدیہ وسطی کی تمام یو نین کونسلوں میں اسپرے کیا جارہا ہے ۔اس مو قع پرسمیت دیگر افسران بھی مو جو د تھے ۔

جاریکردہ عالمگیر سیفی 

انفارمیشن آفیسر 

بلدیہ عالیہ کراچی وسطی 

03333697274




25th Oct 2016 DMC Central News & Picture


ضلع وسطی کراچی کے اسکول میں فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح 

صحت مند نوجوان ہی صحت مند معاشرے کی پہچان ہوتے ہیں ۔ سید شاکرعلی 

کیمپ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کی ذہنی ، جسمانی اور نفسیاتی صحت کے مسائل پر آگاہی فراہم کرنا ہے 

کراچی۔ 25ْ /اکتوبر 2016

کراچی ( ) بلدیہ عالیہ کراچی وسطی کے وائس سید شاکر علی نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرہ صحت مند قوم تشکیل دیتا ہے جبکہ نوجوان کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں جنھیں آگے چل کر ملک کی باگ دوڑ سنبھالنا ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان نے رتگرز پاکستان اور ضلع وسطی کراچی کے تعاون سے ضلع وسطی کراچی کے زیر انتظام اسکول میں ایک روزہ یوتھ میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کیمپ کا مقصد نوجوانوں کی ذہنی، جسمانی، نفسیاتی، جنسی اور تولیدی صحت کے حوالے سے نوجوانوں کے مسائل پر کام کرنا ہے ۔اس موقع پر مونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو ،بریگیڈئر ڈاکٹر راشد ،یوتھ کونسلر محمد سعد ملک،عمار عباس ،سٹی یوتھ کونسلر زونا نقوی بھی موجود تھے۔افتتاح کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جناب سید شاکر علی نے ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان کی اس کاوش کو سراہا او ر ضلع وسطی کراچی کے اسکول کے نوجوانوں کے لیے اس بات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان معاشرے کے نوجوانوں تک نوجوان دوست علاج معالجے کی سہولیات پہنچانے میں کوشاں ہیں۔ضلع وسطی کراچی کی انتظامیہ اسکول اور آؤٹ آف اسکول نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کم مدتی اور طویل مدتی پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے، اس کیمپ کا انعقاد بھی ضلع وسطی کراچی کے تعاون سے کیا جا رہا ہے اور اس طرح کے مزید کیمپس ضلع وسطی کراچی کے دوسرے اسکولوں اور کمیونیٹیز میں بھی لگائے جائیں گے۔ وہ اس طرح کے پروگرامز جن میں نوجوانوں کی صحت ، تعلیم اور ان میں قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے ، اپنی بھرپور سپورٹ کا بھی یقین دلاتے ہیں۔واضح رہے کہ کیمپ کا انعقاد کامقصد نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی عمرکے درپیش جسمانی ،ذہنی ،نفسیاتی مسائل، مفت علاج معالجہ، اور کاؤنسلنگ کی سہولیات مہیا کرنا تھا۔ جس کے لئے ماہر ڈاکٹراور کنسلٹنٹ، ماہر نفسیات، امر اض خواتین کی ماہر ڈاکٹر، اور ، فیملی پلاننگ کے حوالے سے ڈاکٹر بھی اس میڈیکل کیمپ میں موجود تھے۔اس موقع پرچیف ایگزیکیوٹیو آفیسر ، ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان راشدمحمود خان نے کہا کہ رتگرز پاکستان اور ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان کا مقصد نوجوانوں کی ذہنی ، جسمانی اور نفسیاتی صحت کے مسائل پر آگاہی اور نوجوان دوست صحت کی سہولیات مہیا کرنا ہیے اور ہمارا مقصد نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لئے جہاں تک ہو سکے اپنی خدمات مہیا کرنا ہے۔ ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان نے نوجوانوں تک نوجوان دوست صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے گڈاپ ٹاؤن میں 15میڈکل کیمپس انعقا د پہلے ہی کر چکا ہے۔ اسکول کی پر نسپل ، محترمہ رضیہ سلطانہ نے اس اقدام کو بہت سراہتے ہوئے سید شاکر علی ضلعی انتظامیہ اور ویژنری فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم کو اس میڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد ی۔ ضلع وسطی کراچی کے ضلعی یوتھ کاؤنسلر ، جناب عمار صاحب نے اس کیمپ کا خاص طور پر دورہ کرتے ہوئے نوجوانوں کے لئے ہونے والے اقدام پر نہایت خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔

جاری کردہ
عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی)



To keep the body in good health is a duty of every individual.(Mr. SyedShakir Ali, Vice chairman DMC, Karachi Central)

Good health has a positive effect on the productivity and performance of children. Brig. (ret.) Dr Ahmed Rashid, Advisor to chairman DMC, Karachi Central
Visionary Foundation Pakistan organized its second Free Youth Well Being Camp in DMC School.
Karachi – October 25, 2016: Mr. Shakir, Vice Chairman DMC, Karachi Central and Brig. (ret.) Dr Ahmed Rashid, Advisor to chairman DMC, Karachi Central, inaugurated second Youth Well Being camp organized by Visionary Foundation Pakistan in collaboration with DMC, Karachi Central under the GUSO Program with the support of Rutgers Pakistan at DMC School,Liquatabad Town, Karachi Central.

Mr. Shakir, Vice Chairman DMC, Karachi Central take keen interest in providing awareness regarding sexual and reproductive health issues and said “ DMC Karachi Central playing their vital role for the benefit of young people and they will make sure to spread this awareness all over the Karachi and specially in district central. DMC Karachi has made collaboration with Visionary Foundation Pakistan in this regard and started these youth wellbeing camps for the benefits of young people studying the DMC School. He also encouraged young people to take participation in these kinds of activities without any sort of hesitation.
Moreover, Brig. (ret.) Dr Ahmed Rashid said that, “It is a great opportunity to support all young people to learn about their mental, physical and sexual health”. He stated that life skill base education should be included in school’s curriculum and should not be just overlooked just because it’s a taboo. He also appreciated and thanked Visionary foundation for its services and efforts for the betterment of young people of Pakistan.
Mr. Rashid Khan , CEO Visionary Foundation Pakistan said that, “The aim of Visionary Foundation Pakistan and Rutgers Pakistan is to provide sexual and reproductive health information and services to young people. The objective of the camp is to provide a free youth friendly health service that includesconsultation, information, counseling, treatment and referral to young people with confidentiality and guided support. It will allow young people to develop their physical, mental, physiological, and emotional health to compete in an increasingly globalized world. The overall goal of this initiative is to provide a plate form where young people can share, discuss, and ask about their health problems.”
Numbers of young people appreciated the efforts made by Visionary Foundation Pakistan and DMC Karachi Central and asked to seek advice from the experts.
“talking about our sexual health, puberty and other health issues to our parents and teachers is seen as sign of shamelessness and is considered outside the boundaries of respect” said a young girl at the camp.
This was a full day camp which comprised of different health categories; ranges from physical health to the mental and sexual changes of young people. Experts from the respective fields were the part of the youth wellbeing camp, so the youth can make the most of this one-day camp. More than 100 Young male students aged 13-17 majorly benefited by the youth well  being camp.