8th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Visit UC 33



                           بلدیہ وسطی میں 100روزہ صفائی مہم کا آٹھواں روز

                چیئرمین ریحان ہاشمی اورو ائس چیئرمین سید شاکر علی بلدیہ وسطی سرگرمِ عمل 

                                    سنگم کرکٹ گراؤنڈ کی صفائی اور اطراف سے انکروچمنٹ کے انہدام کی ہدایت 

مورخہ 08 /  دسمبر  2016ء؁

کراچی (  ) بلدیہ وسطی میں 100روزہ صفائی مہم کے آٹھویں روز بھی صفائی کا عمل زور و شور سے جاری رہا۔ چیئرمین ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی نے مختلف یوسیز کا دورہ کیا اور صفائی مہم کے اثرات اوربلدیاتی عملے کی کارکردگی کامعائنہ کیا۔ یو سی 33/گلبرگ میں واقع سنگم کرکٹ گراؤنڈ کے اطراف اور اندر سے جمع شدہ کوڑا کرکٹ اٹھوایا گیا۔ کچرا کنڈی کی شکل اختیار کرنے والے کچرے کے ڈھیروں کو صاف کردیا گیا جبکہ گراؤنڈ کے اطراف میں قائم ناجائز تجاوزات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوامی بہبود اور تفریح کے مقامات پر لینڈ مافیہ کا قبضہ اور تجاوازات قائم کرنے کا عمل شہر  اور شہری زندگی کو بدصورت بنانے کی کوشش ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے اینٹی انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کے مذکورہ گراؤنڈ کے اطراف میں قائم تمام ناجائز تجاوزات کو بلاتاخیر منہدم کریا جائے۔سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ گراؤنڈ کے اندرونی حصے میں کوڑاکرکٹ ڈالنے کی روائت ختم کی جائے اور صفائی ستھرائی کرکے کھیلنے کے قابل بنایا جائے تاکہ نوجوان نسل شام کے وقت کھیلنے کے مواقوں اور سہولیات سے فائدہ اُٹھا سکے۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بشمول خواتین جمع ہوگئی اور صٖفائی ستھرائی اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے کی گئی چیئرمین بلدیہ وسطی اور وائس چیئرمین کی کاوشوں کو سراہا  عوام نے امید ظاہر کی کہ موجودہ بلدیاتی قیادت عوام کی خدمت کو اولین ترجیحات کے طور پر انجام دے گی۔حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے ریحان ہاشمی نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کو سہولیات انکی دہلیز پر مہیاکرنے کے جذبے کے تحت میدانِ عمل میں آٗے ہیں۔  اس موقع پر  وائس چئیرمین سید شاکر علی نے بلدیہ وسطی کے کارکنوں کے انتھک محنت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ورکرز وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود تندہی سے ہر کام سرانجام دے رہے ہیں۔حابعدا زاں چیئرمین ریحان ہاشمی نے حسین آبا د یونین کمیٹی نمبر34/ میں یوسی چیئرمین،وائس چیئرمین اور یوسی پینل سے ملاقات میں اُن کو ہدایت کی کہ 100  صفائی مہم ہر حال میں کامیاب بنائی جائے جبکہ ہر یوسی میں قائم ناجائز تجاوزات کے خلاف سختی سے آپریشن کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یوسی چیئرمین اپنے علاقے میں دستیاب وسائل کواستعمال کرتے ہوئے  ضرورت کے مطابق بہتر ین حکمتِ عملی اختیار کی جائے تاکہ بلدیہ وسطی کو شفاف ٹاؤن کی حیثیت سے پہچانا جائے۔ واضح رہے کہ 100روزہ صفائی مہم کی منتخب یونین کمیٹیوں سے 594 ٹن کچرا اٹھاکر لینڈ فل سائڈ پر ٹھکانے لگایا گیا۔ 




7th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture VC Shakir Ali visit Liaqtbad #10


پریس ریلیز

         100روزہ صفائی مہم کا ساتواں روز، وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی انتہائی مصروف

                    لیاقت آباد، گلبہار،نارتھ ناظم آباد میں جشنِ عیدِمیلاد النبی ئ ﷺسے قبل صفائی کے انتظامات مکمل کرنے 
پر زور

مورخہ07  / دسمبر  2016؁ء


کراچی (  ) چیئرمین  بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی وائس چیئرمین سید شاکر علی نے، جشنِ عیدِ میلادالنبی ئ کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات اور صفائی ستھرائی کے کام کی رفتار اور بہتری کا جائزہ لینے کے لئے مختلف یوسیز کا ہنگامی دورہ کیا۔ انہوں نے لیاقت آبادعیدِ میلادالنبیؐ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی اور جلوسوں کی گزرگاہوں اور اوقات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی۔ جبکہ رضویہ سوسائٹی گلبہار سے 8/ ربیع الاوّل کو نکالے جانے والے عزاداری کے الوادعی جلوس کے راستوں پر صفائی کے انتظامات کوشام سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ نارتھ ناظم آباد میں ضیاالدین اسپتال سے مجاہد کالونی کے درمیان ناجائز تجاوزات کو فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ جشنِ عیدِ میلادالنبیؐ عالمِ اسلام کے لئے عید کی حیثیت رکھتا ہے کہ جب حبیبِ کِبریا حضرت محمد مصطفے ﷺ اِس دارِ فانی میں بہ حیثیت رحمت اللعالمین اور خاتم النبی سے تشریف لائے ضلع وسطی میں بھی جشنِ ولاتِ رسول ﷺ مذہبی احترام اور دینی جذبہ کے تحت جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتاہے۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے جلوسِ ولادتِ ختم المرسلین ﷺ کے پُرامن انعقاد کے لئے افسران و کارکنان ڈی ایم سی سینٹرل کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں جس کے تحت جلوس کی گزر گاہوں اور میلاد کی محافل کے مقامات پر خصوصی صفائی اور رات کے وقت روشنی کا انتظام شامل ہے۔ دوسری جانب حق پرست مئیر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر جاری صدروزی صفائی مہم بھی اپنے عرو ج پر ہے اور تمام منتخب یو سیز میں صفائی کے انتظامات کو بہتر سے بہتر کیا جارہاہے اور دستیاب مشینریز اور ڈمپرز کے ذریعے سینکڑوں ٹن کچرا روزآنہ شہری آبادیوں سے ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کیا جارہاہے۔صفائی مہم کے ساتویں روز یوسی 12, نیو کراچی میں رافے ڈیری فارم کے اطراف اور سیکٹر 11-Fسے19/ٹن کچرا اُٹھایاگیا۔ یوسی 42/ لیاقت آباد میں جھنڈاچوک، مامون حمید لین اور بلال مسجد کے اطراف صفائی کے انتظامات دُرُست کئے گئے۔ فیڈرل بی ایریا میں یوسی31/ سے 87/ٹن کچرا اُٹھایا گیا اوربلاک7/اور14/ میں صفائی انتظامات بہتر کئے گئے۔ یوسی 4/ نارتھ کراچی میں گُلِ لالہ پارک  اور سیکٹر الیون اے میں 87/ٹن کچرا اُٹھایا گیا۔ نارتھ ناظم آباد یوسی 18/سے8/ ٹن کچرا اُٹھایا گیا۔   


                                                                جاری کردہ:        عالمگیر سیفی 

انفارمیشن آفیسر(بلدیہ وسطی)
                                                           


6th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Visit FC Area



پریس ریلیز

                                              بلدیہ وسطی صد(100)روزہ صفائی مہم کاچھٹا روز

                             منتخب یوسیز میں زور شور سے صفائی مہم جاری، چیئرمین، وائس چیئرمین کی مسلسل نگرانی 

مورخہ  06 / دسمبر  2016ء؁

کراچی:   بلدیہ وسطی میں صدر وزہ صفائی مہم کے چھٹے  روز بھی پانچ منتخب یوسیز میں صفائی کا کام بھرپور طریقے سے جاری ہے، چیئرمین ریحان ہاشمی اور وائس چئیرمین سید شاکر علی نے کارکنوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ہنگامی دورے کئے۔انہوں نے کارکنوں کو انکی انتھک محنت پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ہمارے وسائل کم ہیں لیکن ہمارے کارکن انتہائی دیانت داری سے فرائض اداکررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حق پرست مئیرکراچی وسیم اختر کی ہدایت پر شروع کی جانے والی سو100روزہ صفائی مہم چھٹے روزمیں داخل ہوچکی ہے۔بلدیہ وسطی میں بھی منتخب کردہ پانچ یوسیز میں پہلے روز ہی سے صفائی مہم جاری ہے۔ اگرچہ بلدیہ وسطی کے دستیاب وسائل اتنے نہیں ہیں کہ جتنی ضرورت ہے جس کی وجہ سے بہت سے کاموں میں رکاوٹ پیداہوتی ہے تاہم شہری حکومت کے تعاون سے ڈمپرز اور لوڈرکی وقتاً فوقتاً فراہمی کوڑا کرکٹ اُٹھانے میں آسانی پیداکردیتی ہے۔ بہر حال چئیرمین ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی اپنے کارکنوں سے مربوط منصوبہ بندی کے تحت انکی انتہائی کارکردگی کے حصول کو ممکن بنارہے ہیں۔ گذشتہ چھ دِنوں میں پانچوں یوسیز سے 580 ٹن کچرا شہری حدود سے ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کیا جاچکا ہے۔گلیوں محلوں، سڑکوں اور بازاروں کی صفائی جاری ہے۔ چھٹے روز یو سی21/نیوکراچی سے 506ٹن کچرااُٹھایا گیا جبکہ 2300، صبا ڈسٹ بن پوائنٹ اور 7000روڈ کی صفائی کی جاچکی ہے۔ یوسی 42لیاقت آباد ٹاؤن میں فرنیچر مارکیٹ، پیر اچھن لین، شاہد بیف لین اور یوسی چوراہے پر صفائی کے انتظامات بہتر کئے جاچکے ہیں۔ یوسی 21 فیڈرل بی ایریا میں بلاک سات اور 14سے کوڑاکرکٹ کاصفا کیا جا چکاہے۔ نیوکراچی یوسی 4  میں 5000روڈ، سیکٹر 11-Aاور 3100روڈ کی صفائی کی گئی۔ نارتھ ناظم آباد یوسی 18 میں جمع شدہ کئی سو ٹن کچرا اُٹھایا گیا۔ یوسی 46ناظم آباد و گلبہار میں رینجرز آفس، یو سی آفس، ایجوکیشن آفس،  سحر خان پارک اور کٹورے پارک کے اطراف سے کچرا اُٹھا یا گیا۔ اس کے علاوہ بی اینڈ آر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے دیواروں، نالوں اور دیگر عوامی اجتماع کے مقامات سے وال چاکنگ کو مٹاکرچونا کرنے کا کام بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔  

                                                      جاری کردہ:        عالمگیر سیفی 

                                    انفارمیشن آفیسر(بلدیہ وسطی)



5th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Inaugurate mobile uc office 21



DISTRICT  MUNICIPAL CORPORATION, KARACHI (CENTRAL)

                                                                        PRESS RELEASE
Dated: 05-12-2016
Haq Parast Opposition Leader Inaugurates Mobile DMC Office
Unlimited devotion cares not the hurdles: Khwaja Izhar Ul Hasan

Karachi (    ) Haq Parast Opposition Leader in Sindh Assembly Khwaja Izhar ul Hasan inaugurated a mobile DMC Office, at UC-21 North Nazimabad. The office was opened in the car of Chairman of UC 21 Naeemuddin.  We are compelled to do so because our UC Chairmen have no place to be used as office which should be noticed by the Minister of Local Government and he must take practical measures to remove the grievances of the Elected UC Chairmen and Councilors, Khwaja Izharul Hasan said. He further said that unlimited devotion to serve the people did not care any hurdles. MPA Faisal Sabzwari, Chairman DMC Central Rehan Hashmi, Vice Chairman Syed Shakir Ali and other elected UC chairmen and councilors belonging to DMC Central were also present there. Faisal Sazwari said that they were the real servants to the people and never gave importance to place decorative offices, we could serve nation even if were are standing o the road. Chairman DMC Central said that 100 days cleaning is in it’s full swing in selected UCs. Very soon the face of the DMC Central would appear as the brightest one.


Regards
Alamgeer Saifee
(Information officer)


ضلع وسطی میں عوامی خدمت کا انوکھا انداز 

بلدیاتی نمائندوں نے دفتر نہ ہونے کے باعث گاڑی میں دفتر قائم کرلیا 

موبائل دفتر کا افتتاح اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن اور رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے کیا 

موبائل دفتر یوسی کے مختلف مقامات پر کھڑی کی جائے گی 

عوام اپنی شکایات موبائل دفتر میں درج کراسکیں گے 

مورخہ 05 / دسمبر 2016ء ؁


کراچی ( ) عوامی نمائندے دفتر ہونے نہ ہونے کے محتاج نہیں خدمت کرنے والے سڑک پر بھی کھڑے ہوکر عوام کی خدمت کر سکتے ہیں وسائل کی کمی اختیارات محدود ہونے کے باوجود عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی خواجہ اظہار نے رکن صوبائی اسمبلی فیصل سبزواری کے ہمراہ ضلع وسطی یونین کمیٹی نمبر21 نارتھ ناظم آباد میں عوامی رابطہ موبائل سروس آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی،یوسی 21 کے چیئرمین نعیم الدین ،منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ،خواجہ اظہار الحسن نے مذید کہا کہ ہم نے تمام یوسیز چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ چاہے دفاتر ہو نہ ہو اسٹاف ہو نہ ہو عوام کی خدمت جاری رکھی جائے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ منتخب نمائندوں کے جذبوں کی قدر کرے انکی حوصلہ افزائی کرے وزیر بلدیات اس بات کا نوٹس لیں اور منتخب یوسی چیئرمین ،وائس چیئرمین کو دفاتر فراہم کریں حکومت زبانی خرچ کے بجائے عملی طور پر تعاون کرے انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل کے ساتھ پارٹی کی سطح پر ہم اپنے بلدیاتی نمائندوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں جبکہ عوام کی جانب سے منتخب نمائندوں کی پزیرائی قابل دید ہے ا نہوں نے کہا کہ ہم پورے کراچی میں کام کر رہے ہیں 100 روزہ صفائی مہم میں 15 سے 20 یونین کمیٹی کا انتخاب کیا ہے جسے ہم بہتر کرئینگے یہ 100 دن بار بار دہرائے جائینگے اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزرای نے کہا کہ اختیار بھی نہیں ہیں وسائل بھی محدود ہیں لیکن ہمارا جذبہ لامحدود ہے منتخب نمائندوں کو اختیار دیا جائے تاکہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے انہوں نے کہا کہ کراچی کو اپنائیں کراچی کو اون کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ وسائل اور دفاتر ان لوگوں کی مجبوری ہے جو اپنی شان دکھانا چاہتے ہیں '' ہم خاک نشیں ہیں کیا جانے موسم کی سردی گرمی کو'' عوام کی خدمت کے لئے نکلے ہیں تو وسائل کے محتاج نہیں عوام کی خدمت ہماری طاقت ثابت ھوگی واضح رہے کہ کراچی کے بیشتر بلدیاتی نمائندے دفاتر سے محروم ہیں اور عوام کو مشکلات کا سامنا ہے آج یونین کمیٹی نمبر21 کے چیئرمین نعیم الدین نے عوام کو بلدیاتی مسائل کے حوالے سے شکایات درج کرنے اور عوام سے رابطہ بحال رکھنے کے لئے اپنی کار میں موبائل یوسی آفس قائم کردیا جو پاکستان میں عوامی خدمت کا ایک نیا انداز ہے۔۔




4th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture #Mayor Karachi Waseem Akhtar


جشنِ عیدمیلادالنبی ﷺ پر ضلع وسطی کو شفاف بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جائے : وسیم اختر

تین دن میں تمام مساجد ،امام بارگاہوں ، اور جلوس کی گزرگاہوں کو صاف شفاف بنادیاجائے گا: ریحان ہاشمی

مورخہ: 4؍دسمبر2016ء ؁

کراچی ( )مئیر کراچی وسیم اختر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ صد(100)ر وزہ صفائی مہم کی پروگریس اور اثرات کا مطالعہ کرنے کے لئے ضلع وسطی یونین کمیٹی نمبر18 نارتھ ناظم آباد .کا دورہ کیا اور جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ بھی کیا ۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم (پاکستان)و رکن صوبائی اسمبلی محفوط یار خان،ارکان اسمبلی عظیم فاروقی،انور رضا،جمال احمد،میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو ،بلدیاتی افسران و کارکنان بھی موجود تھے ۔وسیم اختر نے مزید کہا کہ موجودہ وسائل میں رہتے ہوئے 100 روزہ صفائی مہم میں عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کو اسکی اصل شکل میں لانے کے لئے بلدیات اور عوامی خدمات سے متعلق ذمہ دار اداروں ،کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز حضرات سے بھی رابطے میں ہیں۔ان باہمی رابطوں کے نتائج سے عوام آئندہ چند روز میںآگاہ کردیا جائیگا ۔انکروچمنٹ کے حوالے سے کہا وسیم اختر نے کہ کراچی کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لئے مناسب حکمت عملی تیار کی جارہی ہے، جبکہ بے ہنگم طریقے سے لٹکنے والے بجلی کے تاروں نے کراچی کا چہرہ بگاڑ دیا ہے ہر جگہ تاروں کا جنگل نظر آتا ہے،سڑکوں اورگرین بیلٹس پر تار لٹک رہے ہیں جو نہ صرف عوام کی جان کے لئے خطرہ ہیں بلکہ شہر کی خوبصورتی کو بدصورتی میں تبدیل کررہے ہیں۔ میئر کراچی وسیم اختر نے، 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺکے حوالے سے کہا کہ ماضی میں انتظامات میں جو کمی محسوس کی گئی اس سال اُن کا ازالہ کیا جائے اورجشن عید میلاد النبی ﷺکے موقع پرتمام مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف ،محافل میلاد کی جگہوں اور جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف خصوصی صفائی ستھرائی کے کام کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے دُکانداروں سے بھی ملاقات کی اور 100 روزہ صفائی مہم میں شرکت کی دعوت دی میئر کراچی نے کہا کہ اگر تمام دُکاندار اپنا کوڑا کرکٹ اپنے ڈسٹ بن میں یا مقرر کردہ جگہوں پر ڈالیں تو ہم اپنے علاقے کو صاف ستھرا رکھ سکتے ہیں موقع پر موجود دُکانداروں نے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ حق پرست اراکین اسمبلی اپنے عوام کے مسائل اور تکلیف کو دیگر افراد کے مقابلے میں بہتر طور پر جانتے ہیں۔اگر حکومت سندھ تعاون کرے اور ہمارے اختیارات بحال کردیں تو بہت جلد کراچی ایک مرتبہ پھر روشنیوں کا شہر کہلانے لگے گا۔انہوں ے جشنِ ولادتِ رسول ﷺ کے سلسلے میں کئے جانے والے صفائی اور روشنی کے انتظامات کے بارے میں چیئرمیں ریحان ہاشمی سے تفصیلات حاصل کیں۔ ریحان ہاشمی نے مئیر کوبتایا کہ باوجود وسائل کی کمی کے تین یوم کے اندر تمام مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف ،جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ روشنی کے انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے ریحان ہاشمی نے کہا بلدیہ وسطی کے مسائل کے مقابلے میں وسائل کی دستیابی ضرورت سے کم اور ناقص ہے اس کے باوجود ضلع وسطی کے منتخب نمائندے،بلدیاتی افسران و کارکنان لامحدود عزم اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر مسئلے کو ممکنہ حد تک حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مئیر کراچی نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے جگہ جگہ سیوریج کے پانی کے اجتماع پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈی واٹر بورڈ سے مطالبہ کیاکہ وہ فوراً ہنگامی بنیادوں پر سیوریج لائنوں کی مرمت او ر ناقابلِ مرمت لائنوں کو فوری طورپر تبدیل کروائیں ،