16th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

16th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )ہمیں رنگ و نسل اور لسانیات کو بالائے طاق رکھ کر ایک قوم بن کر مضبوط پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ان خیالات کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے جشن بہارا ں فیسٹیول میں چاروں صوبوں کی عکا سی کرنے والے اسٹالز کے معا ئنے کے دوران کیا ۔جشن بہا را ں فیسٹیول کا انعقاد محکمہ با غات نیو کراچی زون کی جانب سے کیا گیا ،اس موقع پر بی اما ں پارک کو خوبصورتی سے سجایا گیا چیئر مین ریحان ہاشمی کا استقبال بینڈ پر قومی نغموں کی دُھنوں سے کیا گیا اس کے بعد انہوں نے پھولوں کی نمائش کا افتتاح کیا جہاں پر مختلف اقسام رنگ برنگ خوشبودار پھول محفل کی رونق میں اضافہ کر رہے تھے ۔جشن بہاراں میں مختلف اقسام کے اسٹالز لگائے گئے تھے جن میں ثقافتی ،دستکاری چوڑیوں اور کھلونوں کے ساتھ بچوں کے لئے پلے لینڈ ایریا ،آ تش بازی ،گھوڑوں کا رقص عوامی توجہ کا مرکز رہے ۔جشن بہاراں کے مو قع پر ہر طبقۂ فکر اور شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد قلمکار، صنعتکار، طلباو طالبات، گھریلوخواتین ، اساتذہ اور فنکار بھی پھولوں کی نمائش اور دیگر اسٹالز میں دل چسپی لے رہے تھے۔ ہر عمر کے خواتین و حضرات پھولوں کے ہمراہ سیلفی بنواتے رہے ۔ جبکہ فوڈاسٹریٹ کی طرز پر کھانے کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں جہاں مزے مزے کے کھانے نمائش میں شرکاء کے منتظرتھے۔ تین روزہ جشن بہاراں فیسٹیول17؍فروری 2017ء ؁ تک جاری رہے گا۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ اس قسم کی ثقافتی سرگرمیاں عوام کو صحت مند اور تفریح کا ماحول فراہم کرتی ہیں جشن بہاراں فیسٹیول کے پہلے روز آ خر میں محفل موسیقی کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اس موقع پر
چیئرمین کے ہمراہ میونسپل کمشنر وسیم سومرو ،ڈائریکٹر پارکس نارتھ کراچی زون اکبر حسین بھی موجود تھے ۔




16th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release




15th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

15th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی( )ہا کی ہمارا قومی کھیل ہے اور ہا کی کے حوالے سے ہمارے کھلاڑیوں نے پاکستان کا نام دُنیا بھر میں روشن کیا ،بلدیہ وسطی ہمیشہ کھیلوں کی سرپرستی کرتی رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے پاک فلیک ہا کی گراونڈ بلاک 17، فیڈرل بی ایریا میں کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے ذمہ داران کے ہمراہ دورے کے دوران کیا ۔عرصہ دراز سے قابض نشہ مافیا کے قبضے سے اس گراونڈ کو چھڑ ایا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں گراونڈ کو ہموار کر کے اس قابل کر دیا گیا ہے کے اسپورٹس کی سرگرمیاں شروع کی جاسکے ۔چیئرمین نے ہدایت دی کے اس گراونڈ کی حالت کو مزید بہتر کیا جائے اور اسکول لیول پر ہاکی اکیڈمی قائم کی جائے جہاں انسٹراکٹرز کے ذریعے بچوں کو ہا کی کی تربیت دی جائے تا کہ ضلع وسطی پاکستان کو ہاکی کے بہترین کھلاڑی فراہم کر سکے انہوں نے K.H.A.کو یقین دہانی کرائی کے بلدیہ وسطی اپنے محدود مسائل میں رہتے ہوئے آ سٹر و ٹرف لگائے گی تاکہ کھلاڑیوں کو انٹر نیشنل لیول ہاکی گراونڈز کی سہولت فراہم کی جائے ۔اس موقع پر کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے چیئر مین گل فراز احمد خان ،سیکریٹری حیدر حسین ،اولمپین منصور احمد ،جوائنٹ سیکریٹری جاوید اقبال اور کمنٹریٹر
ریاض احمد بھی موجود تھے ۔ 

15th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release


14th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

14th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

KARACHI: The Deputy mayor Karachi Dr Arshad Abdullah Vohra it looks good and gives a message of healthy atmosphere after seeing the flowers and different kinds of plants planted in Liaquatabad area .He said this while talking to area people along with DMC Central Rehan Hashmi when he visited different spots here on Tuesday .Deputy mayor lauded the efforts of Rehan Hashmi  and stressed for lifting the garbage in other parts of district central.
Vohra underlined the need to lift the garbage in other parts like nazimabad no 3 and 4 where heaps of garbage are still seen.Vohra also pointed the road  be
 repaired leading to Abbasi Shaheed hospital in a dilapidated condition .








14th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release


13th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

13th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )بلدیہ وسطی اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ضلع وسطی کے تمام علاقوں کے مسائل ترجیح بنیا  دوں پر حل کرے گی ،
یہ اعلان چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے فردوس اتحاد کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر
آ رٹس کونسل کے سیکریٹری پروفیسر اعجاز احمد فاروقی اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے ریحان ہاشمی نے کہا کہ یہ علاقہ پٹرھے لکھے اور مہذب افراد پر مشتمل ہے اس علاقے کے لوگوں نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا انہوں نے فردوس اتحاد کے ذمہ داران کو یقین دہانی کرائی کے علاقے کے مسائل خاص طور پر سٹرکوں کی استر کاری ،سیوریج اور اسٹریٹ لائٹس کا مسلہ فوری طورپر حل کریں گے ۔اس موقع پر اعجاز احمد فاروقی اورفردوس اتحاد کے سیکریٹری جنرل غلام محمد خان نے ریحان ہاشمی کو ان کی سماجی سیاسی کھیل و ثقا فت اور عوامی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ساتھ ہی اس بات کی پیشکش کی کے فردوس اتحاد اور فردوس کالونی کے رہا ئشی بلدیہ وسطی سے ہر ممکنہ تعاون کے لئے تیار ہیں ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے فردوس اتحاد کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے دیگر علاقے بھی بلدیہ وسطی کی
صفا ئی مہم اور شجر کا ری مہم میں بلدیہ وسطی کے ساتھ دیں تاکہ بلدیہ وسطی عوامی خدمات بہتر طور پر سر انجام دے سکے ۔اس موقع پر بمبینی
مونٹیسری کی جانب سے چیئرمین بلدیہ وسطی کو حسن کارکردگی کا ایوارڈ دیا گیا۔ 



13th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

11th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release

11th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )ضلع وسطی کو کراچی کا شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں صفائی ستھرائی کے کام کو مزید تیز کیا جارہا ہے جبکہ ضلع وسطی کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں شجر کاری مہم کے تحت درخت لگائے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کونسل 46 ناظم آباد اوریونین کونسل 38,39 لیاقت آباد میں صفائی ستھرائی اور GTS سے کچرے کی منتقلی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹی نمبر38,39 کے چیئرمین ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن غوث محی الدین و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کو صاف و شفاف ماحول کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے بھی عملی اقدام کا آغاز کیا جاچکا ہے اس حوالے سے NFEH اور BRTS کے تعاون سے پہلے مرحلے میں ضلع وسطی میں5.000 ہزار سے زائدپودے لگائے جا چکے ہیں اور مزید ہزاروں پودے لگا ئے جائیں گے عوام کو پودوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مفت پودے تقسیم کرنے کے لئے کیمپ بھی لگایا گیا چیئرمین ریحان ہاشمی نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ بے شک مسائل ذیادہ ہیں اور وسائل کم مگر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی صورت کمی نہیں آنے دی جائے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کے عمل کو عوامی آرا کے مطابق انجام دیا جائے عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لایا جائے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی علاقے میں کچرے کے ڈھیر نظر نہ آئیں انہوں نے کہا کہ سو فیصد حاضری کو ممکن بنایا جائے کام چور اور نااہل افسران و ملازمین کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ مین شاہراؤں کے ساتھ ساتھ اندرانی گلیوں کو صاف و شفاف رکھنے اور بر وقت کچرے کی منتقلی کو روزانہ کی بنیاد پر ممکن بنایا جائے تاکہ ضلع وسطی کا ہر علاقہ صاف ستھرا نظر آئے ۔



11th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release