27th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release
کراچی ( ) آج کے ذہین طلبا وطالبات کل کے سائنسدان، صنعتکار اور قوم کے رہنما ہونگے، طلبا و طالبات قوم کی امیدوں کا محور ہیں ان کی تعلیم اور تربیت کے بغیر کوئی قوم حقیقت میں ترقی نہیں کرسکتی ۔اِن خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے،گلوبل اکیڈمی کی سائنس اور آرٹس نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کو جدید دور کے مطابق تعلیم اور تربیت سے آراستہ کرنے کا مطلب انہیں نئے دور اور ترقی یافتہ قوموں سے قدم ملاکرچلنے کے قابل بنانا ہے۔ قبل ازیں اسکول کے پرنسپل فیضان نے استقبالیہ تقریر میں نمائش کے انعقاد کے اغراض و مقاصد سے مہمانوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نمائش کا مقصدطلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تعلیم سے بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع فراہم کرناہے۔ریحان ہاشمی نے نمائش میں لگائے گئے ، سائنس، فنونِ لطیفہ اور کلیہء تجارت کے اسٹالز کا معائنہ کیا اور طلباء وطالبات کو انکی صلاحیتوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ نمائش میں مختلف شعبہ جات کے اسٹالز لگائے گئے جن میں سائنس ، کلیۂ فنونِ ، کلیۂ تجارت شامل تھے۔ بجلی بنانے کے سستے ذرائع، کائنات کا نظامِ شمسی اور معاشرتی مسائل پر مبنی پروجیکٹس کو بہت پسندکیاگیا اس موقع پر ننھے طلبا و طلبات نے خوبصو رت ٹیبلو پیش کئے۔انگریزی زبان کی تاریخ کے حوالے سے خصوصی اسٹالز بھی طلباء و طالبات کی توجہ کا مرکز تھے۔
اس موقع پر اسکول پرنسپل کی جانب سے چئیرمین ریحان ہاشمی کو شیلڈ اور پھولوں کا خوبصورت گلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر اسکول پرنسپل کی جانب سے چئیرمین ریحان ہاشمی کو شیلڈ اور پھولوں کا خوبصورت گلدستہ پیش کیا۔
27th Feb 2017 DMC Central Karachi Press Release