28th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

28th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )ہونہار طلباء و طالبات پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں ،مستقبل میں انہوں نے پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے ،جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ طلباء و طالبات مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ کراچی ذون اسکولز کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں طلباء و طالبات اور ان کے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ،چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ہم سرکار ی اسکولوں کو up gradeکر رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا و طالبات کو تعلیم کے حصول کے لئے ہر مُمکنہ سہولت فراہم کی جائے ، بعد ازاں چیئرمین نے اسکول کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو شیلڈز اور انعامات دیئے۔ اس موقع پر اسکول کے بچوں نے ملی نغمے ،ٹیبلواورڈرامے پیش کئے ،جو حاضرین کے لئے باعث دلچسپی تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے بچوں کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ آج کے ذہین طلبا وطالبات کل کے سائنسدان، صنعتکار اور قوم کے رہنما ہونگے، طلبا و طالبات قوم کی امیدوں کا محور ہیں ان کی تعلیم اور تربیت کے بغیر کوئی قوم حقیقت میں ترقی نہیں کرسکتی ،چیئرمین نے محکمہ تعلیم نارتھ کراچی ذون کی انتظامیہ کو خو بصورت تقریب کے انعقاد پر مُبارک باد پیش کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔





28th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

27th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

27th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) تجاوزات کراچی شہر کی خوبصورتی کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کا سبب بھی بن رہے ہیں شہر کے اکثر علاقوں میں ٹریفک جام ہونے کی صورت میں ایمبولنسز ،فائر بر یگیڈ سروس اور اسکول جانے والے بچوں کا نقصان ہو رہا ہے فٹ پاتھوں پر اور اس کے اطراف قائم تجاوزات لوگوں کی آمدرفت میں پریشانی کا سبب بن رہے ہیں عوام کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے ا ن کا مُکمل خاتمہ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ڈپٹی کمشنر سنٹرل کے ہمراہ حیدری مارکیٹ نارتھ ناظم آباد کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر Anti Encroachment Cell ،لینڈ ڈپارٹمنٹ اور دیگر بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ رمضان المباک میں عوام کی آ سانی کے لئے بلدیہ وسطی اور دیگر عوامی سہولت فراہم کرنے والے ادارے ایک پلیٹ فارم کے ذریعے ممکنہ سہولتیں فراہم کریں ۔اس ضمن میں مارکیٹوں کے اطراف بلدیہ وسطی کی جانب سے کیمپ قائم کئے جارہے ہیں جس میں بلدیہ وسطی ،قانون نافذ کرنے والے ادارے، میڈیکل اورفوڈ ڈپارٹمنٹ کا اسٹاف موجود رہے گا جو اسسٹنٹ کمشنرز کی ذیر نگرانی کام کرے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے مساجد ،امام بارگاہوں اور روحانی اجتماعت والی جگہوں پر
صفا ئی ستھرائی اور روشنی کا خصو صی انتظامات کر دیئے گئے ہیں، چیئر مین نے محکمہ سینی ٹیشن کو ہدایت کی کہ رمضان المباک میں اُنہیں
روز مرہ کے معمول سے بٹرھ کر کام کرنا ہو گا۔




27th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

26th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

26th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) کراچی کی عوام نے ہم پر اعتماد کر کے اپنا مینڈٹ ہمارے حوالے کیاہے ، انشااللہ ہم کراچی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بُنیادی سہولتیں فراہم کر کے اہل کراچی کے اعتماد پر پورا اُتریں گے ان خیالات کا اظہاڈڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے نارتھ ناظم آباد زون بلاکL میں جاری روڈ کارپیٹنگ کے کام کا مُعائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی، یونین کمیٹی 22 کے چیئرمین ندیم ہاشمی ، یوسی پینل ، اور بلدیہ وسطی کے افسران بھی موجود تھے ، اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہاکہ ہمارا مشن ضلع وسطی کی عوام کو بُنیادی سہولتیں اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے ہماری کوشش ہے کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو عوام کی اُمنگوں کے مطابق تیز کیا جائے سڑکوں کے معیار کو بہتر بنایا جائے ۔ سڑکوں کے اطراف اسٹریٹ لائٹس کا بھر پور انتظام کیا جائے اس موقع پر علاقہ مکینوں نے بلدیہ وسطی کی جانب سے کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو سراہا۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ کچرے کے ڈھیر ٹھکانے لگانے کے بعدبلدیہ وسطی میں نئی سڑکوں کی تعمیر ،اندرونی گلیوں کی استر کاری،گرین بیلٹس کی صفائی اور پارک کی تزین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے ۔محکمہ انجینئر نگ کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر میں بہتر سے بہتر میٹریل استعمال کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے پارکس کی تزین و آرائش کے کام کو مکمل کرکے عوام کے حوالے کرنا شروع کردیا ہے تاکہ عوام کو صحت مند تفریح ماحول فراہم کیا جاسکے۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی کو حفاظت کی ذمہ داری بلدیاتی اداروں کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ہے تاکہ باہمی اشتراک سے ترقیاتی کاموں سے طویل عرصے تک مستفید ہوا جاسکے۔ 





26th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

25th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

25th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ،اس عمل کے زریعے ہم معاشرے کی خدمت کے ساتھ ثواب بھی حاصل کرتے ہیں،بلدیہ وسطی کی انتظامیہ ضلع کو سنوارنے اور سر سبز کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یوسی 15 سیکٹر 7-D میں رہنما سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے '' درخت لگائیں ماحول کو خوبصورت بنائیں'' کے سلوگن کے ساتھ شروع کی جانے والی شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ممبرز صوبائی اسمبلی وسیم قریشی،جمال احمد ،یوسی پینل کے ممبرز اور رہنما سوشل آرگنائزیشن کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہاکہ درخت ماحول کو جاذب نظر بنانے کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کے لئے مضر گیسز اور شعاعیں اپنے اندر جذب کرکے ماحول کو صاف ستھراء رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ رہنما سوشل آرگنائزیشن کی طرح دوسری NGO's اور پرائیویٹ ادارے آگے آئیں اور کراچی کو اون کریں۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے شجر کاری مہم میں ہزاروں پودے لگائے جاچکے ہیں اور مزید لگائے جارہے ہیں ،عوام سے اپیل ہے کہ ان پودوں کی حفاظت کریں اور بلدیہ وسطی کے عملے سے تعاون کریں 







25th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

24th May 2017 DMC Central Karachi Press Release

24th May 2017 DMC Central Karachi Press Release


KARACHI: A long awaited anti-encroachment operation was carried in district central Karachi from Nazimabad Eid Gah no 3 till Ziauddin memorial Hospital .
The operation was carried out under the supervision of DMC Central Chairman Rehan Hashmi .Adjacent to Eid Gah and around it all the encroachments made by mechanics and denting shops were removed .The DMC central trucks lifted all he stuff which was creating hurdle for the vehicular traffic.The road adjacent to Eid Gah is in a dilapidated condition it needs to be carpeted .A large number of the residents of Nazimabad had lodged complaints about the encroachments as Ramadan was coming next week .Rehan Hashmi said all the encroachments around Eid Gah would be removed .This is a major road heading towards Abbasi Shaheed Hospital and ambulances are stuck .On this road there are two major hospitals Hamdard Hospital maternity and another local hospital on this road .Similar operation was carried out in District Karachi south at Burns road  and also at jamshed quarters area 


کراچی ( )حق پرست بلدیاتی قیادت عوامی تعاون کے ساتھ کراچی کی تعمیروترقی میں مصروف ہے برسوں سے جمع کچرے کو ٹھکانے لگانے کے بعد ہمارا اگلا منصوبہ سروسبنر کراچی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم میں حیدری مارکیٹ سے سیفی کالج تک جانے والی گرین بیلٹ میں لگائے جانے والے پودوں اور گرین بیلٹ کی دیواروں پر رنگ و روغن کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی 21 کے چیئرمین نعیم الدین اور یوسی پینل کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اوریونین کمیٹی کے چیئرمین نے گرین بیلٹ کے رنگ و روغن کے کام میں حصہ لیا۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ '' کلین اینڈ گرین '' مہم کے تحت ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں پودے لگائے جاچکے ہیں اور بلدیہ وسطی مختلف اداروں NGO's کے تعاون سے ضلع وسطی کو سرسبز کرنے کی کوشش کررہی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ان پودوں کی حفاظت کریں ،اس موقع پر حیدری مارکیٹ ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ رمضان مبارک کے حوالے سے بلدیہ وسطی نے دیگر عوامی سہولتیں فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ایک جامع منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت رمضان مبارک میں ضلع وسطی کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا ۔اس ضمن میں مارکیٹس کے اطراف کیمپ قائم کئے جائیں گے جو اسسٹنٹ کمشنرز سینٹرل کی زیر نگرانی کام کریں گے ۔








24th May 2017 DMC Central Karachi Press Release