16th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

16th June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سربراہ ایم کیو ایم (پاکستان) ڈاکٹر فاروق ستار ،میئر کراچی وسیم اختر،ممبران رابطہ کمیٹی،ایم این اے شیخ صلاح الدین ،سُمن جعفری،ایم پی اے ،حاجی انور،جمال احمد ،عظیم فاروقی،وسیم قریشی،اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حکومت کراچی کے عوام کو ان کے جائز حقوق اور منتخب عوامی نمائندوں کو اختیارات فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم جتنا زیادہ ٹیکس دیتے ہیں۔اُتنے ہی کراچی کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے حکومت ،بجلی کی لوڈشیڈنگ ،کچرے کے ڈھیر ،فراہمی آب ،ٹریفک جام کے مسائل پیدا کرکے کراچی کے لوگوں کو تنگ کررہی ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہم اب تک اپنے حقوق مانگ رہے ہیں ۔ہمارے حقوق ہمیں نہ دیئے گئے تو ہم عوام کے ساتھ مل کر اپنے حقوق لینے کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اطلاع ہے کہ سندھ حکومت ہم سے کچھ حساب طلب کرنے والی ہے ۔اُ ن کے لئے ہمارا مشورہ یہ ہے کہ پہلے وہ سپریم کورٹ کے طلب کردہ نوے ارب روپے کا حساب دینے کے بارے میں سوچیں۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ 




16th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

15th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

15th June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )رمضان مبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس ماہ میں ہر نیک عمل کا ثواب زیادہ ہوتا ہے۔ روزہ حصول تقویٰ کا زریعہ ہے ۔رمضان مبارک کے مہینے میں اللہ کی رضا کے لئے جتنا مستحقین کی مدد کریں گے ۔اللہ پاک مدد کرنے والوں کو دوگناہ زیادہ عطا ء کرتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عالم ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ تقریب تقسیم راشن اور افطار ڈنر میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہMPA جمال احمد و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عالم ویلفیئر فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے اداروں اور فلاحی تنظیموں کو عالم ویلفیئر کی تقلید کرتے ہوئے اس ماہ مبارک میں غریبوں اور ضرورت مندوں کا خیال رکھنا چاہیئے۔مستحقین کی ضروریات زندگی میں استعمال ہونے والی چیزوں کو ان تک پہنچانا بہت نیکی کا کام ہے ۔اس طرح کے نیک کاموں میں ہر مسلمان کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے ۔تقریب کے آخر میں مہمانوں کو تحائف دیئے گئے ۔ 




15th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

14th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

14th June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) عوامی سہولت کی فراہمی کے لئے فرسودہ نظام کوترک کرکے جدیدنظام متعارف کیا جائے ۔ہماری حکومت سندھ سے درخواست ہے کہ کراچی کے لئے جدید مشینریز مہیا کی جائیں تاکہعوام کوجدید خطوط پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آبادمیں جاری برساتی نالے کی صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر غوث محی الدین و دیگر بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد کی مختلف یونین کمیٹیوں میں صفائی ستھرائی لائٹ کے انتظامات، اور ضلع میں CLEAN & GREEN KARACHI مہم کے تحت لگائے جانے والے پودوں کا جائزہ لیااس موقع پر عوام کی کثیرتعدادنے چیئرمین سے گفتگو کرتے ہوئے علاقے کے مسائل کی نشاندہی کی ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے علاقہ مکینوں کو یقین دہانی کرائی کہ ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنائیں گے اس کی تعمیر ،تزین وآرائش میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔محدود وسائل کے باوجود ہم ضلع وسطی کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم شجر کاری مہم کے زریعے بلدیہ وسطی کو گرین کر دیں گے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کو صاف وشفاف بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ جذبہ خدمت اور عزم مُسلسل کے ذریعے صفا ئی اور ترقیاتی کاموں کو جاری رکھا ہوا ہے، مختلف مقا مات پر کچرا جلانے کے واقعات کو انسانی صحت کے لئے مضر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں ،اسپتالوں اورڈسپنسریوں ،مساجد اور دیگر عوامی اجتما عا ت کے مقا مات کے قریب کسی بھی صورت میں کچرا جلانے کے عمل کو سختی سے روکا جائے گا۔ آٗ





14th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

12th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

12th June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) کراچی کے نو جوانوں کواسپورٹس سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے صحت مند اور بہتر ماحول فراہم کرنا حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت سندھ کی کراچی کی ترقی سے عدم دلچسپی سب کے سامنے ظاہر ہے اس صورت حال میں
اپنی مدد آ پ کے تحت حق پرست منتخب بلدیاتی قیادت کراچی با لخصوص ضلع وسطی میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ان خیالا ت کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے فاروق گراؤنڈ ناظم آ با د میں ڈی ایم سی سینٹرل کپ 2017کے افتتاح کے موقع پر کیا ،اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی کا کھلاڑیوں سے تعاروف کرایا گیا اور چیئر مین ریحان ہاشمی نے بال کو ہٹ لگا کر اس ٹورنامنٹ کا آ غا ز کیا ۔چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے اور رمضان میں نائٹ کرکٹ میچیز کا رحجان بڑھتا جارہا ہے،حق پرست قیادت کی کوشش ہے کہ کراچی اور با لخصو ص ضلع وسطی کے نوجوانوں کو کرکٹ کو ساتھ دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے بہترین سہولت فراہم کریں اس ضمن میں ڈسٹر کٹ سینٹرل میں بین الاقوامی طرز کے کرکٹ گراؤنڈبنائے جائے تاکہ کھلاڑیوں کو اپنے کھیل کو نکھارنے کے مکمل مواقع میئسر آسکے اور کرکٹ کے فروغ کیلئے انٹر نیشنل لیول کے کوچنگ اکیڈمیز کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ جہاں جدید خطوط پر کھلاڑیوں کی تربیت کا انتظام کیا جاسکے اور انٹر نیشنل لیول
کے کھیلاڑی تیار کئے جاسکیں جو پاکستان کا نام دنیامیں روشن کریں۔





12th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

10th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

10th June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) نابینا افرادمعاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ،حکومت کی ذمہ داری ہے نا بینا افراد کی بہتری کے لئے کام کرنے والے اداروں کی سرپرستی کرے اور نابینا افراد کو موقع فراہم کرے کہ وہ اپنی صلا حیتوں کا استعمال کر کے پاکستان کی تعمیر میں حصہ لے سکیں ۔ان خیالا ت کا اظہا ر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے (Pakistan Association of the Blind)ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے منعقدہ تقریب کے دوران کیا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ نابینا افراد معاشرے کے مختلف شعبوں میں جس محنت اور جانفشانی سے کام کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ضلع وسطی میں نابینا اور اسپیشل پرسنز کیلئے ووکیشنل سینٹرز اور باغ تعمیر کیا جارہا ہے انہوں نے مزید کہابلائینڈ ایسوسی ایشن نابینا افراد کے لئے ٹریننگ سینٹر اور دیگر تقریبات کے لئے بلدیہ وسطی کے پارکس ،پلے گراؤنڈ کو استعمال کر سکتی ہے ،بعد ازاں چیئرمین ریحان ہاشمی نے Amigos Welfare Trustکی جانب سے عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی، نابینا افراد کے فلاح کے لئے کام کرنے والی اس تنظیم کے ذیر اہتمام مستحق افراد کو عید کے تحفے پیش کئے گئے چیئر مین بلدیہ وسطی نے اس موقع پر رکشے کی چابی ،فریج اور 25ہزار نقد بطور کفالت کے دئے ۔بعد ازاں چیئر مین بلدیہ
وسطی نے یو سی 10نیو کراچی کی جانب سے دئے جانے والے افطار ڈنر میں شرکت کی ۔ 





10th June 2017 DMC Central Karachi Press Release