19th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

19th June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) حق پرست منتخب بلدیاتی نمائندے اختیارات نہ ملنے اور فنڈ کی عدم موجودگی کے باوجود کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ہم حکومت سندھ سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں جائز حقوق، اختیارات اور فنڈفراہم کئے جائیں۔ تاکہ ہم کراچی کو پھر سے روشنیوں کا شہر بنا دیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ یوسی 49 کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ گرین لائن بس پروجیکٹ کی وجہ سے پارکس اور پلے گراؤنڈز اور گرین بیلٹس کے پودوں کو نقصان پہنچا ہے۔اس کا ازالہ ضروری ہے ۔بعد ازاں انہوں نے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کے ہمراہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کیا ۔اور علاقے میں قائم تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیا۔اندرونی گلیوں میں سیوریج کے نظام کا جائزہ لیا اور لائنوں کو ٹھیک کرانے کی ہدایت دی ۔ 





19th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

17th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

17th June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )روزہ برائیوں کے خلاف ڈھال ہے ،رمضان مبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس ماہ مبارک میں
ہر نیک عمل کا ثواب عام دنوں کے مقا بلے میں زیادہ ہو تا ہے ۔ ہمیں عبا دتوں کے ساتھ مسلمان بھائیوں کی ضرورتوں کا بھی خیال رکھنا چاہیئے اور غریبوں اور ناداروں کی مدد کرنی چاہیئے تا کہ وہ رمضان اور عید کی خوشیاں بہتر طریقے سے منا سکیں ۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی 28 گلبرگ کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ افطار ڈنر میں ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ اور چیئر مین یونین کمیٹی اور یو سی پینل کے ممبران اور عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے یو م علی کے موقع پر ضلع وسطی میں قائم تمام امام بارگاہوں کے اطراف صفا ئی ستھرائی اور روشنی کا خصو صی انتظام کیا گیا ہے تا کہ
عز اداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو،انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں افطار ڈنر کے ذریعے عوامی
رابطہ مہم بھی جاری ہے۔





17th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

16th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

16th June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سربراہ ایم کیو ایم (پاکستان) ڈاکٹر فاروق ستار ،میئر کراچی وسیم اختر،ممبران رابطہ کمیٹی،ایم این اے شیخ صلاح الدین ،سُمن جعفری،ایم پی اے ،حاجی انور،جمال احمد ،عظیم فاروقی،وسیم قریشی،اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ حکومت کراچی کے عوام کو ان کے جائز حقوق اور منتخب عوامی نمائندوں کو اختیارات فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم جتنا زیادہ ٹیکس دیتے ہیں۔اُتنے ہی کراچی کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے حکومت ،بجلی کی لوڈشیڈنگ ،کچرے کے ڈھیر ،فراہمی آب ،ٹریفک جام کے مسائل پیدا کرکے کراچی کے لوگوں کو تنگ کررہی ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہم اب تک اپنے حقوق مانگ رہے ہیں ۔ہمارے حقوق ہمیں نہ دیئے گئے تو ہم عوام کے ساتھ مل کر اپنے حقوق لینے کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اطلاع ہے کہ سندھ حکومت ہم سے کچھ حساب طلب کرنے والی ہے ۔اُ ن کے لئے ہمارا مشورہ یہ ہے کہ پہلے وہ سپریم کورٹ کے طلب کردہ نوے ارب روپے کا حساب دینے کے بارے میں سوچیں۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ 




16th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

15th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

15th June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )رمضان مبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس ماہ میں ہر نیک عمل کا ثواب زیادہ ہوتا ہے۔ روزہ حصول تقویٰ کا زریعہ ہے ۔رمضان مبارک کے مہینے میں اللہ کی رضا کے لئے جتنا مستحقین کی مدد کریں گے ۔اللہ پاک مدد کرنے والوں کو دوگناہ زیادہ عطا ء کرتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عالم ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ تقریب تقسیم راشن اور افطار ڈنر میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہMPA جمال احمد و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عالم ویلفیئر فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے اداروں اور فلاحی تنظیموں کو عالم ویلفیئر کی تقلید کرتے ہوئے اس ماہ مبارک میں غریبوں اور ضرورت مندوں کا خیال رکھنا چاہیئے۔مستحقین کی ضروریات زندگی میں استعمال ہونے والی چیزوں کو ان تک پہنچانا بہت نیکی کا کام ہے ۔اس طرح کے نیک کاموں میں ہر مسلمان کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے ۔تقریب کے آخر میں مہمانوں کو تحائف دیئے گئے ۔ 




15th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

14th June 2017 DMC Central Karachi Press Release

14th June 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) عوامی سہولت کی فراہمی کے لئے فرسودہ نظام کوترک کرکے جدیدنظام متعارف کیا جائے ۔ہماری حکومت سندھ سے درخواست ہے کہ کراچی کے لئے جدید مشینریز مہیا کی جائیں تاکہعوام کوجدید خطوط پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آبادمیں جاری برساتی نالے کی صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر غوث محی الدین و دیگر بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد کی مختلف یونین کمیٹیوں میں صفائی ستھرائی لائٹ کے انتظامات، اور ضلع میں CLEAN & GREEN KARACHI مہم کے تحت لگائے جانے والے پودوں کا جائزہ لیااس موقع پر عوام کی کثیرتعدادنے چیئرمین سے گفتگو کرتے ہوئے علاقے کے مسائل کی نشاندہی کی ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے علاقہ مکینوں کو یقین دہانی کرائی کہ ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنائیں گے اس کی تعمیر ،تزین وآرائش میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔محدود وسائل کے باوجود ہم ضلع وسطی کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم شجر کاری مہم کے زریعے بلدیہ وسطی کو گرین کر دیں گے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کو صاف وشفاف بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ جذبہ خدمت اور عزم مُسلسل کے ذریعے صفا ئی اور ترقیاتی کاموں کو جاری رکھا ہوا ہے، مختلف مقا مات پر کچرا جلانے کے واقعات کو انسانی صحت کے لئے مضر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں ،اسپتالوں اورڈسپنسریوں ،مساجد اور دیگر عوامی اجتما عا ت کے مقا مات کے قریب کسی بھی صورت میں کچرا جلانے کے عمل کو سختی سے روکا جائے گا۔ آٗ





14th June 2017 DMC Central Karachi Press Release