18th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

18th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) حق پرست بلدیاتی نمائندے عوام کو شہری و بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی انکی دہلیز پر دینے کے وعدے کو پورا کر نے کے لئے شب و روز کوشاں ہے ان خیالات کا اظہارچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد کے ہمراہ ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد زون ،شادمان ٹاﺅن اور نارتھ کراچی زون میں یوسی 14 میں صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر یونین کمیٹی ۴۱ مشتاق ،چیئرمین سینی ٹیشن کمیٹی محمد ارشد و دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ حق پرست بلدیاتی نمائندے عوام کو انکی دہلیزپر تمام تر بلدیات سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے شب روز کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے فرسودہ نظام کوترک کرکے جدیدنظام متعارف کرایا جائے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد زون کے مختلف علاقوںمیں صفائی ستھرائی اسٹریٹ لائٹس کے انتظامات او رجاری شجر کاری مہم کے کام کا جائزہ لینے کے بعد نیو کراچی زون یوسی 14 یو پی موڑ پہنچے جہاں عوام کی کثیرتعدادنے چیئرمین کو علاقے کے مسائل کی نشاندہی کی ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو صاف و شفاف ماحول کے ساتھ ساتھ آلودگی سے بھی پاک ماحول کی فراہمی کو ممکن بنا رہی ہے انہوں نے علاقہ مکینوںسے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنانے کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں جس میں عوام کا تعاون ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں ابتک تقریبا6000 ہزار سے زائد پودے لگائے جاچکے ہیں اور مزید پودے لگائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا آسان زریعہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جذبہ خدمت اور عزم مُسلسل کے ذریعے صفا ئی اور ترقیاتی کاموںکو جاری رکھا ہوا ہے۔       




چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی ا و ر وائس چیئرمین سید شاکر علی کی نگرانی میں لیاقت آبادکی تنگ گلیوں میں کافی دنوں سے جمع شدہ کوڑا کرکٹ صاف کرادیا گیا۔ کچرا اُٹھانے کے لئے بلدیہ وسطی کی سینٹری ورکرز کے علاوہ نجی اداروں سے مزدوروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی۔اس موقع پر موجود علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریحان ہاشمی اور سید شاکر علی نے کہا کہ ضلع وسطی کو کچرے سے پاک کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برﺅے کار لارہے ہیں انہوں نے کہا کہ کوڑے کرکٹ کے ڈسپوزل اور صفائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے تاکہ عوام کو جلد از جلد ریلیف مل سکے ۔ سید شاکر علی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کا عزمِ صمیم ہے کہ لیاقت آباد کی ہر گلی محلے کے کوڑے کرکٹ سے پاک کردیا جائے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چئیرمین سینی ٹیشن اسٹینڈنگ کمیٹی محمد ارشد بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں کوڑے کرکٹ کی روزآنہ کی بنیاد پر صفائی کاعمل بلدیہ وسطی کے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کا عملہ پوری تندہی کے ساتھ انجام دے رہاہے۔جس میں بلدیہ وسطی کے ورکرز کے ساتھ ساتھنجی اداروں سے مزدوروں کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہے ۔روزآنہ کی بنیاد پر سینکڑوں ٹن کوڑا کرکٹ رہائشی ، تجارتی اور صنعتی علاقوں سے اُٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کیا جارہا ہے۔ضلع وسطی کو عوام صفائی کے عمل میں تسلسل پر نہ صرف خوش ہیں بلکہ اُنکی جانب سے تعاون بھی کیا جارہا ہے، عوام اب کوڑا کرکٹ شاپرز میں ڈال کر مقررہ مقامات پر موجود کوڑا ٹرالی میں ڈال رہے ہیں جہاں سے بلدیہ وسطی کے ڈمپر کوڑا اُٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کررہے ہیں۔ امیدکی جارہی ہے کے بلدیہ وسطی صاف و شفاف ضلع بن جائے گا۔        









18th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

17th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

17th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release



 کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا گلبرگ اور نارتھ ناظم آباد زون کا دورہ ، فیڈرل بی ایریا حسین آباد ،کریم آباد پر قائم گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی اوربرساتی نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پرانہوں نے کہا ہے کہ ضلع وسطی میں برساتی نالوں کی صفائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ نارتھ ناظم آباد بلاک F میں قائم برساتی نالے ، جبکہ کریم آباد سے عثمان میموریل ہسپتال تک برساتی نالے کی صفائی کے کام کا بنفس نفیس معا ئنہ کیا انہوں نے بی اینڈ آر کے افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ نالے کی صفا ئی کے کام کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف ،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن(گلبرگ )محمد علی ،ایکسین بی اینڈ آر امتیاز علی شاہ نارتھ ناظم آباد و دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ کراچی بلخصوص ضلع وسطی کے برساتی نالوں کو کچرا کنڈیوں میں تبدیل کر دیا گیا تھا جنکی صفائی ایک مشکل کام نظر آرہا تھا مگر بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے مالی وسائل کی کمی کے باوجود ضلع وسطی میں قائم برساتی نالوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی اور برساتی نالوں کی صفا ئی کے کام کو تسلسل سے جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں کئی مقامات پر سیوریج سسٹم کی خرابی کے باعث برساتی نالوں کو سیوریج کے پانی کی نکاسی کے لئے استعمال کیا جارہا ہے جو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی ہے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ عوام کو سیوریج کے مسائل سے نجات دلانے میں ناکام نظر آتا ہے مگر ضلعی حکومت اپنی عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے بلدیہ وسطی کے فنڈ سے کئی مقامات پر واٹر اور سیوریج لائنوں کی تنصیب کا کام سرانجام دے چکی ہے اور کئی مقامات پر یہ کام جاری ہے ۔واضح رہے کہ برساتی نالوں کی صفائی کے لئے ایک بڑا بجٹ درکار ہے وسائل کی کمی کے باوجود بلدیہ وسطی نے اپنے دائرہءکار میں رہتے ہوئے روز اوّل سے ہی برساتی نالوں کی صفائی کے کام کا آغاز کر دیا تھا جسکا تسلسل آج تک جاری ہے بلدیہ وسطی کے محکمہ بلڈنگ اینڈ روڈ کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں کی صفائی کے دوران نکالے جانے والے کچرے کو فوری لینڈ فل سائیڈ منتقل کریں تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے اس سلسلے میں عوام کے تعاون کے ساتھ ساتھ دوکاندار حضرات سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا کوڑا کرکٹ برساتی نالوں میں پھینکنے سے گریز کریں ۔ واضح رہے کہ ممکنہ بارشوں سے قبل ضلع وسطی میں قائم تمام چھوٹے بڑے برساتی نالوں کی صفائی مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔      




17th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


16th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

16th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی پیپلز چورنگی نارتھ ناظم آباد پر سیوریج کا نالہ ابل پڑا سڑکیں زیرِآب آگئی ، ٹریفک کا نظام درہم برہم ،ادارہ فراہمی و نکاسی آب کا عملہ غائب ،بلدیہ وسطی کا عملہ چیئرمین ریحان ہاشمی کی نگرانی میں رات گئے تک پیپلز چورنگی سے گندے پانی کی نکاسی اور ٹریفک کی بحالی کے کام کو ممکن بنانے میںمصروف رہا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پیپلز چورنگی نارتھ ناظم آباد پر سیوریج نالہ ابل پڑا جسکے نتیجے میں سڑکیں زیرِ آب آگئیں اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اطلاع ملتے ہی چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی بلدیاتی عملے کے ہمراہ پیپلز چورنگی پہنچ گئے اور رات گئے تک سیوریج کے گندے پانی کی نکاسی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کے اقدامات کرتے رہے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کی عدم توجہی کی وجہ سے ضلع وسطی کے عوام مسلسل اذیت کا شکار ہے ، ادارہ فراہمی ونکاسی آ ب کر اچی کے عوام کو سہولےات فراہم کرنے مےں سنجےدگی اختےار کرنے مےں دلچسپی کا مظاہرہ نہےں کر رہاہے اس موقع پر انہوں نے سندھ حکومت سے اپیل کی کہ وہ ادارہ فراہمی ونکاسی آب کی نا اہلی کا نوٹس لے اور عوام کو پریشانی سے نجات دلائے ریحان ہاشمی نے کہا کہ جہاں عوام جگہ جگہ سیوریج کے پانی کے اجتماع سے پریشان ہے وہیں سیوریج و پانی کی لیکج لائنوں اور جمع ہونے والے سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے ضلع کی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جسکا ازالہ انتہائی مشکل ہے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنی عوام کو شہری و بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں شب و رو ز کوشاں ہے اس موقع پر سپریٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد خان،ڈائریکٹر سینی ٹیشن غوث و¿محی الدین و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔



16th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

15th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

15th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی (پریس ریلیز)چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی میں قائم پارکس اور کھیل کے میدانوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تاکہ صحت مند سرگرمیاں تسلسل سے جاری رہیں جبکہ عوام کو صحت منداور صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کے لئے صفائی کے معیار کو مزید بہتر کرنے کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل آصف جان صدیقی کے ہمراہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کا دورے کے موقع پرصفائی ستھرائی ،کچرے کی منتقلی ،کچرا کنڈیوں کو محدود کرنے مختلف پارکس وپلے گراؤنڈ ز پر تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کے دوران کیا ۔اس موقع پر بحریہ ٹاؤن کے فوکل پرسن کمانڈر ذولالفقار، متعلقہ یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین ،یوسی کونسلرز ،سپریٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد خان، ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف ، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن غوث محی الدین ،xen بلڈنگ اینڈ روڈ نیو کراچی نازش رضا و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کی انتظامیہ عوام کو بہتر سے بہتر شہری و بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لارہی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم تمام(GTS ) کچرا کنڈیوں سے روزانہ کی بنیاد پر کچرے کو لینڈفل سائڈ منتقل کیا جارہا ہے جبکہ مرکزی شاہراؤں کے ساتھ ساتھ لنک روڈ پر بھی روزانہ صفائی اور سڑک کے کناروں پر جمع ہونے والی مٹی کو بھی اٹھایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی سے بیک لاگ کی صورت میں جمع ہونے والے لاکھوں ٹن کچرے کو بحریہ ٹاؤن کے تعاون سے صاف کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ صفائی کے نظام میں بہتری لاکر صفائی کے معیار کو مزید بہتر کرنے کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں اس موقع پر انہوں نے اصغر علی اسٹیڈیم کے عقب میں قائم کچرا کنڈی کو محدود کرنے کے کام کا جائزہ لیا انہوں نے محکمہ صحت کے افسران و یونین کمیٹیوں کے چیر مین، وائس چیئرمین اورکونسلرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام میں صفائی کے حوالے سے آگاہی مہم کو اجاگر کریں۔ بعد ازاں انہوں گلبرگ زون کے طارق اورسنگم گراؤنڈ کا بھی دورہ کیا اور یہاں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ باغات کے افسران کو ہدایت کی کہ بلدیہ وسطی کا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور باؤزر آن روڈ ہونے کے بعد پاکس ،گرین بیلٹس کو قلت آب کے مسئلے سے نجات مل گئی ہے اور اب وافر مقدار میں سیور یج کا فلٹر شدہ پانی موجود ہے لہذ ا تمام پارکس ،گرین بیلٹس اور کھیل کے میدانوں کو ہرا بھرارکھا جائے 





15th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

14th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

14th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی (پریس ریلز) ریحان ہاشمی نے ہنگامی بنیاد پر بلدیہ وسطی کے ضلعی حدود میں ہونے والی صفائی ستھرائی اور تزئین وآرائش کے کاموں کے حوالے سے اچانک ضلعی ڈپٹی کمشنر وسطی آصف جان محمد کے ہمراہ نئی کراچی ، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ زون کے مختلف یونین کمیٹیوں کا منگل کے دن دورہ کیا ۔ اس موقع پر یوسی چیئرمین مظہر الدین کا کا، بحریہ ٹاؤن کے فوکل پرسن کمانڈر ذوالفقار،سپریٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد خان،ایکسین نیو کراچی نازش رضا و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ضلعی چیرمین ریحان ہاشمی نے متعلقہ افسران کو بھی اپنے ساتھ رکھا تاکہ ضلعی انتظامی سربراہ لمحہ بہ لمحہ وسطی میں ہونے والے کام سے باخبر رہیں۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے نارتھ کراچی میں قائم دارالسرور GTS پر کچرے کی منتقلی کے کام کا معائنہ کیا اور افسران کو ہدایت کی کہ موجود کچراکنڈی کے اطراف سے اٹھنے والی تعفون سے انسانی زندگی کو شدید خطرہ ہے لہذا یہاں سے کچرے کی منتقلی کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دیا جائے انہوں نے کہا کہ کچرا اٹھانے کے بعد اسپرے کرنے کے ساتھ ساتھ چونا کا چھڑکا وٗبھی کیا جائے ۔بعد ازاں انہوں نے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے اطراف میں برسوں سے قائم گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن (GTS (کچرا کنڈی کا بھی دورہ کیا اور یہاں تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ کچرا کنڈی کا مطلب یہ نہیں کہ یہاں چوبیس و گھنٹے کچرا پڑا رہے اور عوام کو آمد و رفت میں پریشانی کا سامنا ہو انہوں نے کچرا کنڈی کو محدود کرنے پر زور دیا تاکہ کچرا مین روڈ تک نہ آسکے اور عوام کی گزرگاہ کچرے سے محفوظ رہے انہوں نے محکمہ صحت کے افسران و یونین کمیٹیوں کے چیر مین، وائس چیئرمین اورکونسلرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام میں صفائی کے حوالے سے آگاہی مہم کو اجاگر کریں۔ بعد ازاں ضلعی حد ود میں واقع گلبرگ زون کے طارق گراؤنڈ،سنگم گراؤنڈ میں نوجوانون میں غیر نصابی سرگرمیوں کو بھال رکھنے پر زور دیا۔ چیرمین بلدیہ وسطی نے کہا کہ تمام کھیل کے میدانوں کو کچرے سے پاک کرکے کھیلاڑیوں کے حوالے کر دیا جائے۔ اور موقع پر موجود محکمہ باغات کے ذمہ دار ندیم حنیف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹریٹمنٹ پالانٹ کی موجودگی اور قلت آب سے نجات مل گی ہے لہذ ا تمام پارکوں اور گرین بیلٹوں کو گرین گرین کردیں۔ 





14th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release