28th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

28th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی( ) ضلع وسطی میں جشن عیدمیلاد النبی کے موقع پر ترقیاتی کام کو تیز ی سے مکمل کیا جائے ،عاشقان ر سول کو بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے جلوس کے گزر گاہوں پر استر کاری ،اسٹرےٹ لائٹس کی تنصیب ، برسوں پرانی بوسےدہ سےورےج لائےنوں کی تبدےلی سمےت دیگر بلدیاتی سہولےات کی فراہمی اولےن ترجیحات میں شامل ہے۔ان خےالات کا اظہار چیئرمےن بلدےہ عالےہ وسطی رےحان ہاشمی نے نیو کراچی زون کے حدود ےونےن کمےٹی نمبر۲۔اور ۳۔کےلئے علاقہ5C 1.3.4 اور5B.2 میں جشن عید میلاد النبی کے موقع پر نکلنے والے جلوس کی گزر گاہوں پر روڈ کارپیٹنگ کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی عاشقان رسول کو تمام تر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ اس موقع پر مےونسپل کمشنر بلدیہ وسطی آفاق سعید ،سپریٹنڈنگ انجینئر اقبال احمد خان،XEN نیو کراچی نازش رضا ،یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین بھی انکے ہمراہ تھے۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ روڈ کارپیٹنگ سے پہلے برسوں سے بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی بھی کی گئی ہے جو ادارہ فراہمی و نکاسی آب کی ذمہ داری تھی انہوں نے کہا کہ فراہمی و نکاسی آب کاعدم توجہی کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جسکا خمیازہ بلدیہ وسطی بھگت رہی ہے واٹر بورڈ کے پےدا کردہ مسائل بلدےہ وسطی اپنے محدود وسائل سے حل کر رہی ہے ۔ بلدےہ وسطی نے جشن ولاد ت رسول اللہ کے موقع پر عاشقان رسول صلی اللہ علےہ والہ وسلم کی رائے کو پیش نظر رکھتے ہوئے سڑکوں کی مرمت ،اسٹریٹ لائٹس ،بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی ،جلوس کی گزرگاہوں پر استر کاری، گڑھوں کی بھرائی اور صفائی ستھرائی کے امور انجام دیئے جارہے ہیں ۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی نیو کراچی میں جشن عید میلاد النبی کے موقع پر ترقیاتی کاموں پر تقریبا 90 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں جس سے 12'' قطر کی 1500 فٹ سیوریج لائن ڈالی گئی جس پر ََ 20 لاکھ روپے جبکہ روڈ کارپیٹنگ کی مد میں تقریباََ 70 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں ۔ اس موقع پر محکمہ بی اےنڈ آر کے سربراہ نے اقبال احمد خان نے چےر مےن رےحان ہاشمی کو برےفنگ دےتے ہوئے کہا کہ تقرےبا90 لاکھ کی لاگت سے رات اور دن کام کرکے ٹاسک مکمل کےا گےا۔چےئرمےن وسطی ریحان ہاشمی نے ہونے والے تعمےراتی کام پر اطمےنان کا اظہار کےا۔ اور کہا کہ دےگر زون مےں بھی ہونے والے تعمےراتی کام کو جشن عیدمیلاد النبی سے قبل مکمل کرلےا جائے۔ اور صفائی ستھرائی کے کاموں مےں خصوصی توجہ دی جائے۔ 





28th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

27th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

27th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release



 کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عید میلاد النبی کے موقع پر تمام علاقوں کو صاف ستھراءاور بلدیاتی مسائل کے خاتمے کے ساتھ ساتھ روشن ماحول کے قیام کے حوالے سے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کی حدود میں شاہراہوں ،گلیوں اور جلوس کی گزر گاہوںکے راستوں پر بند اور ناکارہ اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کو یقینی بناکر تاریکی کا خاتمہ اور روشن ماحول کو یقینی بنایا جائے،ہماری کوشش ہے کہ عاشقانِ رسول کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے مختلف یونین کمیٹیز کے چیئرمین اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ ضلع وسطی کے چاروں زونز کا تفصیلی دورے کے دوران کیا ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ عید میلادالنبی کے موقع پر مساجدو امام بارگاہوں ، محافل میلاد النبی کی انعقاد کی جگہوںکے اطراف صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ چونے کا چھڑکاو¿ کیا جائے جبکہ روشنی کے بہتر انتظامات کئے جائیں ۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کی جانب سے منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ عید میلاد النبی کے حوالے سے ضلع وسطی کی حدود میں انتظامات تیزی سے جاری ہیں بارہ ربیع الاول کے موقع پر برآمد ہونے والے مرکزی جلوسوں کی گزر گاہوں پر سڑکوں کی استر کاری ،صفائی و ستھرائی ،روشنی کے انتظامات ترجیحی بنیادوں پر انجام دیا جارہا ہے ۔بارہ ربیع الاول کے موقع پر بلدیہ وسطی کی جانب مرکزی جلوس کی گزر گاہوں پر کیمپ قائم کئے جائیں گے جس میں عاشقانِ رسول کو شربت پلانے کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی میں خوشبو کااسپرے کیا جائے گا۔





27th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

26th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

26th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release




 کراچی ( )دھرنے کا معاملہ حساس نوعیت کا ہے پرامن اور افہام و تفہیم سے حل کیا جائے ان خیالات کا اظہار چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے فیڈرل بی ایریا سہراب گوٹھ پر دھرنے والوں کے تحفظ کے لئے موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل آصف جان صدیقی ADC سینٹرل مختیار ابڑو.Ac لیاقت اباد ارشد وارث بھی انکے ہمراہ تھے ریحان ہاشمی نے کہا کہ پرامن مزاکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہے کسی بھی جانب سے تشدد کی کاروائی معاملہ کو مزید سنگین بنانے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر بے حد افسوس ہے دھرنے پر بیٹھے لوگوں کے ساتھ نرم رویہ رکھا جائے اور مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اس موقع پر انہوں نے دھرنے کے شرکاءکے لئے پینے کی فراہمی کو بھی ممکن بنانے کی ہدات کی واضح رہے کہ آج صبح چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور وائس چئرمین سید شاکر علی نے ضلع وسطی میں دھرنے پہ بیٹھنے والے شرکاءسے ملاقات بھی کی تھی اس موقع پر انہوں نے اہل سنت رابطہ کونسل پاکستان کے صدر و دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی ملاقت میں اہل سنت رابطہ کونسل کے صدر نے یقین دلایا کہ 12 ربیع الاول کی تیاریوں میں مصروف عملے اور گاڑیوں کو راستوں میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ریحان ہاشمی نے سٹی وارڈن اور ٹریفک پولیس کے ساتھ دھرنوں کی جگہ متبادل راستوں کے انتظامات بھی کرائے اس موقع پردھرنے کے شرکاءعاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بھرپور تعاون کیا۔






26th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

25th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

25th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release



 کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے لیاقت آباد زون میں قائم وہیکل ورکشاپ کا اچانک دورہ کیا ۔ ورکشاپ مےں ہونے والی کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کی مرمت کے کام کا جائزہ لیا ۔ اور ورکشاپ میں تیار کئے جانے والی ڈسٹ بن کے نئے ماڈل کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن ناظم آباد ناصر خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر موٹر وہیکل لیاقت آباد،راشد جلالی و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ موجودتھے ۔ چےرمےن وسطی ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت دےتے ہوئے کہا کہ تمام ہیوی و لائٹ موٹرز وہیکلز کو ورکنگ کنڈیشن میں فوری طور پر قابل استعمال لاےا جائے۔ تاکہ وسطی کے آباد کاروں کو بروقت گندگی غلاظت اور کوڑا کرکٹ کو علاقوں سے اٹھا کر ٹھکانے لگایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گاڑیاں جو کم خرچ پر قابل استعمال ہوسکتی ہیں ایسی گاڑیوں کی فوری مرمت کرکے استعمال کےلے سڑکوں پر بلا تاخےر لایا جائے ۔ اس موقع پر چےر مےن رےحان ہاشمی پارکس و پلے گراﺅنڈ اور مختلف مقامات پر عوام کو سہولیات پہچانے کے غرص سے تیار کئے جانے والی ڈسٹ بن کے ماڈل کا بھی معائنہ کیا اور اظہار اطمےنان کیا ۔ اور متعلقہ افسران کو اپنی نگرانی مےں کام جلد سے جلد مکمل کرانے کی تا کےد کی۔ رےحان ہاشمی نے اس موقع پر ملازمےن کی حاضری رجسٹر چےک کےااور تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اب مہلت نہےں دے سکتے ۔کےونکہ بلدےہ وسطی کا تہےہ ہے کہ ضلع وسطی کو سر سبز اور کوڑا کرکٹ سے پاک کرکے کراچی کا ماڈل ضلع قرار دلا ےا جائے۔ اس مےں بلدےہ وسطی کا ہر شعبہ اپنا اپنا کردار ادا محدود وسائل مےں رہتے ہوئے کر رہے ہےں لہذا آپ بھی اپنا کردار ادا کرےں۔





25th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

24th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release

24th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے ،ڈاکٹر ز وپیرا میڈیکل اسٹاف اپنے فرائض عبادت سمجھ کر سر انجام دیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بلائے گئے بلدیہ وسطی کی ڈسپینسریز کے ڈاکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر میڈیکل اسٹنڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن شاہدہ عثمانی،چیف میڈیکل آفیسر بلدیہ وسطی حامد مصطفی،ڈاکٹر شکور لاری،ڈاکٹر نظام الدین،ڈاکٹر شگفتہ طائر ہ،ڈاکٹر راضیہ ،ڈاکٹر آمنہ بھی موجود تھی اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت عبادت ہے ڈاکٹرز حضرات اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کر ادا کریں تودنیا و آخرت دونوں میں فیض کے حقدار بن جائیں گے انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کا سامنا ضرور ہے لیکن اگر وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جائے تو بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں اس موقع پر ریحان ہاشمی نے ڈاکٹرز حضرات سے ڈسپینسیرزکی کارکردگی کو مزیدبہتربنانے کے حوالے سے تجاویز بھی طلب کی انہوں نے ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری کو ممکن بنائیں تاکہ ڈسپینسریز میں آنے والے مریضوں کا بروقت علاج کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی ڈسپینسی یز کو ضرورت کے مطابق ادویات فراہم کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجے میں کسی بھی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اس موقع پر میڈیکل اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئر پرسن شاہدہ عثمانی نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ڈسپینسریز سے جنریٹ ہونے والے ریونیو کو روزانہ کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ میں جمع کرائیں اور رسید حاصل کریں۔واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کے زیرِانتظام چلنے والے ڈسپینسریز میں مریضوں کے علاج کے لئے 5 روپے فیس لی جاتی ہے جبکہ ڈسپینسیریز میں کوالیفائیڈ ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل اسٹاف مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں بلدیہ وسطی میں 15 ڈسپینسیریز مختلف یونین کمیٹیز میں قائم ہیں جبکہ لیاقت آباد میٹرنٹی ہوم بھی بلدیہ وسطی کے زیرِانتظام ہزاروں مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ہے ۔





کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کے بی آر نارتھ ناظم آبادسے گزرنے والے گجر نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والے 13 سالہ ریحان والد سلیم کی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب کریم ریحان کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے وہ گزشتہ روز KBR سوسائٹی میں ریحا ن مرحوم کی رہائش گاہ پر مرحوم کے والد اورلواحقین سے اظہار تعزیت کر رہے تھے اس موقع پر انہوںنے کہا ریحان کی موت ایک افسوس ناک حادثہ ہے مزید انسانی زندگیوں کو بچانے کے لئے فوری احتیاطی تدابیر اپنائی جائے اس موقع پر انہوں نے حکومت سندھ سے اپیل کی کہ قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لئے فوری طور پر گجر نالہ کے دونوں اطراف سڑک کی تعمیر کے کام کا آغاز کیا جائے انہوں نے کہا کہ نالہ کے اطراف بڑی آبادی رہائش پزیر ہے لیکن کو ئی احتیاطی تدابیر موجود نہیں ہے جسکی وجہ حادثات معمول بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر کی منظوری ہونے کہ باوجود اب تک کام کا آغاز نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے انہوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کرائیں اس موقع پر انہوں ناگہانی آفات کی روک تھام کے حوالے سے قائم ڈیزاسٹر منجمنٹ سیل کے عملے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کا فنڈ استعمال کرنے والے ادارے اگر بروقت کاروائی عمل میں لائیں تو قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈیزاسٹر منجمنٹ کے ادارے کو بلدیاتی نمائندوں کے سپرد کیا جائے تاکہ بروقت انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شام 6 بجے کے بی آر سے گزرنے والے گجر نالے میں 13 سالہ بچے ریحان جو ذہنی طور پر معذور بھی بتایا جاتا ہے گرنے کی اطلاع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین ،بلدیہ وسطی کی ریسکیو ٹیم کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچے اور بلدیہ وسطی کی ریسکیو ٹیم نے ا یدھی کے رضا کاروں کے ہمراہ 13 سالہ ریحان کی تلاش شروع کی اور رات گئے تک 13 سالہ ریحان کی تلاش جاری رکھی تاہم کم روشنی کے باعث آپریشن صبح تک موخر کیا گیاجبکہ اس اثناءمیں نیوی کی غوطہ خور ٹیم کو اس واقع کی اطلاع دی گئی جو علی الصبح KBR گجر نالہ پر پہنچ گئی اور کئی گھنٹوں کی عملی جہد وجہد کے بعد نیوی کے غوطہ خوروں نے ریحان ولد سلیم کی لاش نکال لی چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی بنفس نفیس اس آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے ۔واضح رہے کہ 13 سالہ ریحان ولد سلیم کا گھر نالے کے ساتھ ہی ہے اور وہ کھیلتا ہوا نالے میں جا گرا تھا متوفی ذہنی طور پر معذور تھا اور متوفی8 بہن بھائی تھے اس موقع پر ریحان ہاشمی نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدری اور تعزیت کا اظہار کیاا ور ایسے حادثات کی روک تھام کے لئے اپنی کوششوں کا یقین دلایا ۔  



24th Nov 2017 DMC Central Karachi Press Release