9th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

9th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کو آلودگی سے پاک کردیں گے اس کے لئے ضروری ہے کہ ضلع میں بھر پور اندا زمیں شجر کاری کی جائے ،بلدیہ وسطی اپنے موجود وسائل میں رہتے ہوئے ضلع بھر میں شجر کاری مہم کے زریعے پودے لگا رہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ اجڑے ہوئے پارکس کی بحالی کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔وہ نارتھ کراچی سیکٹر 5A-3 میں قائم پارکس کی تزین و آرائش کے کا م کا معائنہ کررہے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی چیئرمین ،وائس چیئرمین و اراکین اور متعلقہ محکمہ کے افسران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے کراچی مسائل کا شہر بن چکا تھا۔ضلع میں موجود پارکس ویران ہوچکے تھے اور عوام سے صحت مند تفریح کے مواقع چھین لئے گئے تھے حق پرست بلدیاتی قیادت نے بلدیات کا چارج لینے کے بعد بلدیہ وسطی کے مختلف شعبہ جات کو فعال کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی ضلع کے اُجڑے ہوئے پارکس و پلے گراؤنڈز کی مرمت اور تز ئین و آرائش کے ساتھ ساتھ26 کلو میٹر گرین بیلٹس کو شجر کاری کے زریعے دلکش اور خوبصورت پھول پودوں سے آراستہ کر رہی ہے ،چیئرمین نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے مرحلہ وار پارکس ،پلے گراؤنڈز اور شاہراہوں کی تعمیر اور تزین و آرائش کررہی ہے حق پرست بلدیاتی قیادت نے ایک سال کی مختصر مدت میں تقریباً 65 پارکس و پلے گراؤنڈز کو آباد کرکے عوام کے حوالے کردیا ہے ۔واضع رہے کہ چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پر بلدیہ وسطی کی نرسریوں میں بڑی تعداد میں پھول دار پودے تیار کئے جارہے ہیں جو ضلع وسطی میں بیوٹی فیکیشن کے کام اور شجر کاری مہم میں استعمال کئے جارہے ہیں۔ 



9th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

8th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

8th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی میں بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے بلدیہ وسطی اپنے محدود فنڈز سے ضلع وسطی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے شب و روز کوشاں ہیں۔وہ نارتھ کراچی سیکٹر 10 میں بلدیہ وسطی کے فنڈ سے ڈالی جانے والی سیوریج لائن کے کام کا معائنہ کررہے تھے ۔اس موقع پریوسی چیئرمین،وائس چیئر مین ،SE بلدیہ وسطی اقبال احمد خان ،XEN (بی اینڈ آر)نازش رضا ،ڈائریکٹر کھیل و ثقافت بلدیہ وسطی اکبر حسین و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔چیئرمین نے کہا کہ ضلع وسطی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ضلع وسطی کے مکین صحت مند اور خوشگوار ماحول میں زندگی گزار سکیں ۔ واضع رہے کہ واٹر اینڈ سیورئج کی لائنوں کی تنصیب اور مرمت کے کام کی ذمہ داری واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ہے لیکن واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی عدم توجہی کی وجہ سے بوسیدہ اور رستی ہوئی واٹر اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام بلدیہ وسطی اپنے محدود فنڈ سے سر انجام دے رہی ہے ۔ بلدیہ وسطی نے اپنے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کرکے اپنی مدد آپ کے تحت ضلع وسطی کے مختلف علاقوں جن میں گلبہار ،لیاقت آباد نیو کراچی و نارتھ کراچی ،نارتھ ناظم آباد میں بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کا کام کرواچکی ہے ۔ضلع وسطی میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ تزین و آرائش کے کام بھی کئے جارہے ہیں جس سے ضلع وسطی کی خوبصورتی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ضلع وسطی کو صاف و شفاف بنانے کے لئے بلاتعطل صفائی ستھرائی،شہر کے باہر کچرے کی منتقلی ، برساتی نالوں کی صفائی ، بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، پارکس و پلے گراؤنڈز،گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں پانی وسیوریج لائن کی مرمت کا کام جاری ہے ۔


8th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

7th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

7th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )بلدیہ وسطی کو ہرا بھرا رکھنے کیلئے عوام کے تعاون کے شکر گزار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی نمبر 32 میں یوسی چیئرمین و اراکین یونین کمیٹی کے ہمراہ کوہ نورکرکٹ گراؤنڈ کی تزین و آرائش کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کی جانب سے اس گراؤنڈ کی بحالی کے لئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور جلد ہی فلڈلائٹس کی درستگی اور تزین و آرائش کے بعدیہ کرکٹ گراؤنڈکھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے علاقہ مکینوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔جہاں علاقے کے با صلاحیت نوجوان اپنی کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے ۔ اس موقع پر انہوں نے عوام اور نوجوان کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ ان کھیل کے میدانوں کی حفاظت کریں ۔ضلع میں جاری شجر کاری مہم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر ہر شخص اپنے حصہ کا صرف ایک پودا لگائے تو اس شہر میں درخت لگانے کی جگہ نہیں رہے گی۔ آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے ساتھ ساتھ پارکوں کو بھی آباد کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے اہلیان ضلع وسطی کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے پارکوں کی تزئین و آرائش کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دے رہی ہے تاکہ عوا م کو صاف و شفاف اور آلودگی سے پاک ماحول مہیا آسکے اس موقع پر انہوں نے محکمہ باغات کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع وسطی میں قائم تمام پارکس کو عوام کی تفریح کا مرکز بنایا جائے ضلع وسطی کے پارکس کو بہترین طریقے سے سنورا جائے تاکہ عوام کو سستی اور بہتر تفریح کے مواقع میسر آسکیں ۔واضع رہے کہ ضلع وسطی میں قائم تمام پارکس و پلے گراؤنڈز کی صفائی کے بعد تزئین و آرائش کا کام جاری ہے عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کو ممکن بنایا جارہا ہے ۔بلدیہ وسطی کی انتظامیہ نے ایک سال کے مختصر عرصے میں 65 پارکس اور پلے گراؤنڈزکو تزین و آرائش کے بعد عوام کے حوالے کردیا ہے ۔ 



7th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

6th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

6th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )ضلع وسطی کے مکینوں کو صاف ستھراء اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔اور عوام کے تعاون سے ہم اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھارہے ہیں ۔ضلع کو صاف ستھراء رکھنے اور عوام کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے کام کی رفتار کو تیز کرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے چاروں زونز کے سینی ٹیشن افسران کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر میونسپل کمشنر آفاق سعید ،محکمہ سینی ٹیشن کے افسران ندیم حیدر،غوث محی الدین ،محمد علی ،تسلیم بیگ ،وسیم احمد بھی موجود تھے ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی منتخب عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی اور اختیارات کے نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے لیکن محدود وسائل میں رہتے ہوئے بہترین پلاننگ کے زریعے ہم افرادی قوت اور دستیاب مشینری کے زریعے صفائی ستھرائی کے کام کو بہتر بنا سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بلاتعطل صفائی ستھرائی کے ساتھ دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی تواتر سے جاری رہے ۔انہوں نے مکینکل ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ ناکارہ گاڑیوں کو ٹھیک کروا کر ورکنگ کنڈیشن میں لایا جائے تاکہ صفائی ستھرائی کے کام کو مزید تیز اور بہتر انداز میں سر انجام دیا جائے ۔اجلاس میں موجود افسران نے اپنے زونز میں روزآنہ کی بنیاد پر کئے جانے والے صفائی ستھرائی کے کام کے بارے میں آگاہی فراہم کی ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو ممکن بنائیں کہ علاقہ مکین بلدیہ وسطی کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کے ساتھ بلدیہ وسطی کی مقرر کردہ جگہوں پر کچرا ڈالیں اور کچرا جلانے سے پرہیز کریں۔ 



6th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

5th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release

5th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ کراچی کے ٹیلنٹ کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ،فٹبال گلوبل کھیل ہے ۔حق پرست قیادت کراچی کے با صلاحیت نوجوانوں کو اسپورٹس کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے حوالے سے ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کو تیار ہے ۔دنیا میں کھیل کے حوالے سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والے بیشتر کھلاڑیوں کا تعلق ضلع وسطی سے ہے ۔ فٹبال گلوبل کھیل ہے لیکن پاکستان میں دوسرے کھیلوں کی طرح فٹبال کھیل کو مکمل حکومتی سرپرستی حاصل نہیں ہے ۔وہ فیڈرل یونائیڈ فٹبال کلب کے زیر اہتمام منعقدہ پہلے آل کراچی اقبال قریشی اور یوسف خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں شریک تھے اس موقع پر متعلقہ یوسی چیئرمین ،وائس چیئرمین بھی موجود تھے ۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ حکومت فٹبال کے کھیل کی ترقی کے لئے سنجیدہ نہیں ہے جس کا واضع ثبوت یہ ہے کہ حکومت نے پاکستان فٹبال فیڈریشن PFF کو صرف دس 10 ملین روپے کا فنڈ فراہم کیا ہے ۔ان حالات میں ہمیں فٹبال کے کھیل کو پروموٹ کرنے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنا ہوگا ۔اور فٹبال کے کھیل کوپروموٹ کرنے کیلئے جدید سہولتوں سے آراستہ فٹبال پلے گراؤنڈ تیار کرنے کے ساتھ ساتھ انٹر نیشنل لیول کے کھلاڑیوں کے زریعے نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کا انتظام کرنا ہوگا اور اس سلسلے میں بلدیہ وسطی کا ضلع وسطی کے فٹبال کلب سے مکمل تعاون جاری رہے گا ۔اور بلدیہ وسطی اپنے محدود فنڈز سے فٹبال کھیل کی سرگرمیوں کو بہتر انداز میں جاری رکھنے کیلئے ہر ممکنہ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے ۔واضع رہے کہ فیفاFIFA نے پاکستان میں پانچ فٹبال گراؤنڈز اور اکیڈمیز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں سے دو اکیڈمیز کراچی میں قائم ہونگی ۔اُمید کی جاتی ہے کہ مستقبل میں ان اکیڈمیز کے تربیت یافتہ کھلاڑی پاکستان کا نام دنیا میں روشن کریں گے ۔پہلے آل کراچی اقبال قریشی اور یوسف خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے اختتام پرچیئرمین ریحان ہاشمی نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے ۔اس موقع پر فیڈرل یونائیڈ فٹبال کلب کی جانب سے چیئرمین ریحان ہاشمی کو شیلڈ اور اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔ 



5th Mar 2018 DMC Central Karachi Press Release