8th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

8th May 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی کے تمام زونز کے دفاتر کا اچانک ہنگامی دورہ کیا، دفاتر میں حاضری، دفتری معاملات کی بروقت انجام دہی اورسست روی کو بھی زیرِ غور لایا گیا۔ دیر سے دفتر آنے والے ملازمین کو تنبیہ اور دفتری ذمہ داریوں کی ادائیگی میں سست روی دکھانے والے عملے کو دفتری قوانین کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنے کی تنبیہ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین ضلع وسطی نے ضلع وسطی کے چاروں زونز (نیوکراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ ، لیاقت آباد) کے بلدیاتی دفاتر میں افسران اور عملے کی کارکردگی کے حوالے سے براہ راست معلومات اور تفصیلات حاصل کرنے کے لئے اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام شعبہ جات میں حاضری اور چھٹیوں کے معاملات کو سرِ فہرست رکھتے ہوئے تمام شعبہ جات کے افسران کو ہدایت کی کہ عملے کی حاضری کو سو فیصد بنانے کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے دفتری معاملات کی انجام دہی میں سستی برتنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور تنبیہ کی دفتری معاملات میں سست روی کا مظاہرہ کرنے والے محکمہ جاتی کاروائی کا سامنا کرنے کے لئے تیاررہیں۔ جبکہ اپنی ذمہ داری تندہی اور جانفشانی سے اداکرنے والوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں میں بروقت اور سُرعت سے خدمات کو انجام دینے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے ضلع وسطی کے تمام بلدیاتی دفاتر کو خدمات کے حوالے سے بہترسے بہتر بنانے کے ہر ممکن اقدامات کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا اظہار کیا۔ 


8th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

7th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

7th May 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ تعلیم ہماری بنیادی ضرورت ھے بلدیہ وسطی کے زیر انتظام اسکولوں کے طلبا و طالبات کسی بھی طورپرائیویٹ اسکولوں کے طلبا سے ذہانت میں کم نہیں بلکہ بہت سے نجی اسکولوں کے طلبا سے بہتر ہے انہوں نے یہ بات بلدیہ وسطی کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں کے طلبا و طالبات کے لئے مفت کتابیں تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر چیئرمین اسٹنڈنگ کمیٹی تابش جیلانی ،ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ وسطی محمد عرفان،ڈپٹی ڈائریکٹر ز ،ہیڈمسٹریس ،اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر انہوں نے مفت کتابوں کی تقسیم کے حوالے سے چیئرمین سندھ ٹیکس بک بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر طلبا کو درسی کتابیں بروقت مل جائیں تو طلبا کا کئی ماہ کا وقت ضائع ہونے سے بچ جائیگا اور طلبا اپنے وقت پر نصاب کو مکمل کر سکیں گے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ مفت کتابوں کی فراہمی کراچی کے بچوں کا حق ہے خاص طور پرکراچی کے بلدیاتی اسکولوں کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں کا حق ہے اس موقع پر انہوں نے منتخب نمائندوں اور اساتذہ کی کوششوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندے اور اساتذہ جس جانفشانی کے ساتھ زرائع نہ ہونے کے باوجود بلدیاتی اسکولوں کی تعلیمی معیار اور اسکولوں عمارتوں کو بہتر سے بہت بنانے میں مصروف عمل ہیں وہ قابل تحسین عمل ہے ، انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ طلبا کی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں اور ثابت کریں کہ ہمارے اسکولوں میں پڑھنے والے بچے ذہین اور قابل ہیں انہوں نے کہا کہ مسقبل میں بلدیہ وسطی کے اسکول کراچی کے بہترین اسکولوں میں شمار ہونگے اور ان ہی اسکولوں سے بہترین اسکالرز اور پڑھے لکھے نوجوان ابھر کے سامنے آئیں گے جو اس ملک کا نام روشن کریں گے انہوں نے کہا کہ اب ہمارے 30 سے 40 اسکول اس معیار کے ہوچکے ہیں جس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے طلبا سے بہتر تعلیمی معیار رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پرعزم ہیں کہ آنے والے دنوں میں بلدیاتی اسکولوں کا معیار تعلیم مزید بہتر کریں گے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اساتذہ ہمارے لئے قابل احترام ہیں اساتذہ کے مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہیں ۔ 



7th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

6th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

6th May 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ چینی زبان سیکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور پاکستانی اور چینی باشندوں کے درمیان بہت قریبی تعلقات کا مظہر ہوگا۔ وہ اپنے دفتر میں چینی تعلیم دینے سے متعلق ایک این جی او کے وفد کے ارکان سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین اسٹنڈنگ کمیٹی تعلیم بلدیہ وسطی تابش جیلانی بھی موجود تھے چیئرمین ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے پاک چائنا اکنامک کوریڈور پاکستان میں چین کی بے شمار اشیاء کی درآمد کے ساتھ ساتھ پاکستانی اور چینی باشندوں کے درمیان مزید تعلقات کو فروغ دینے کا باعث ہوگا۔ اس لئے باہمی تعلقات اور تجارت کے لئے دونوں ممالک کے باشندوں کو ایک دوسرے کی زبان سیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے این جی او کے ارکان سے کہا کہ خود بلدیہ وسطی ضلع وسطی کے نوجوانوں کے مفت چینی زبان سکھانے کے لئے منصوبہ بندی کررہی ہے ،تاہم اگر این جی او ہمارے نوجوانوں کو مفت چینی زبان سکھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اُنہیں اس مقصد کے لئے جگہ مہیا کی جاسکتی ہے۔این جی او کے ارکان نے ریحان ہاشمی کی پیش کش کا شکریہ اداکیا۔اور اس پروجیکٹ کو تکمیل تک پہنچانے کے امکانات کو روشن

6th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

5th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

5th May 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت کے سبب ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے عوام کو ہر ممکن سہولیات بہم پہچائی جائیں انہوں نے کہا کہ گرچہ گرمی کی شدت میں اضافہ قدرتی عمل ہے لیکن اگر K الیکٹرک گرم موسم میں شہری کو بلاتعطل بجلی فراہم کرے یا کم از کم غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرے تو عوام کو گرمی کی شدت کے سبب ہیٹ اسٹروک جیسے خطرات سے نمٹنے میں خاطر خواہ ریلیف حاصل ہو سکتا ہے کیونکہ واٹر بورڈ کا عملہ پینے کی فراہمی میں روکاوٹ کا سبب بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کو قرار دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کی غریب آبادیوں میں پینے کی فراہمی کا زیادہ تر انحصار K الیکٹرک کی جانب سے مہیا کی جانے والی بجلی پر ہی ہے کیونکہ کہ پمپ چلائے بغیر پانی گھروں تک پہچنا ناممکن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں قائم ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے لگائے جانے والے کیمپس کا دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن شمعونہ صدف ،چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شکور لاری،و دیگر بلدیاتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے چیئرمین ریحان ہاشمی نے ہیٹ اسٹروک امدادی کیمپ پر عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ کیمپ پر گرمی کی شدت سے بچاؤ سے متعلق تمام اشیاء کی موجوگی کو ممکن بنایا جائے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی میں گرمی کی شدت کا زور توڑنے کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں انہوں نے کہا کہ شجرکاری کے فروغ سے گرمی کی شدت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوسکے گی انہوں نے ہیٹ اسٹروک کیمپ کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جب تک گرمی کی شدت میں کمی واقع نہ ہو ہیٹ اسٹروک کیمپس باقاعدگی کے ساتھ عوام کو سہولتیں پہچانے کے لئے قائم رکھیں جائیں جبکہ ہیٹ اسٹروک امدادی کیمپس پر صبح ۹ بجے سے شام ۵ بجے تک عملے کی موجودگی کو بھی سو فیصد ممکن بنایا جائے عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی واضح رہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ اور محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں درجۂ حرارت میں مزید اضافے کی پیشنگوئی کے پیش نظر عوام کو ہیٹ اسٹروک سے فوری بچاؤ کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی خصوصی ہدایت پر ضلع وسطی کے مختلف مقامات پر ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم کردئے گئے کراچی میں گرمی کی شدت میں ہونے والے اچانک اضافے نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا جبکہ محکمۂ موسمیات نے نہ صرف کراچی کے درجۂ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے بلکہ عوام کو ہیٹ اسڑوک سے دوچارہونے کے خطرے کا بھی امکان ظاہر کیا تھا جس کی بناء پرچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی میں عوام کو ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے ہیٹ اسٹروک امدادی کیمپس (Frist Response Centreکے قیام کے احکامات جاری کئے جس کے سبب ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک امدادی کیمپ (Frist Response Centre )لگادیئے گئے ہیں ۔ ، ریحان ہاشمی کی خصوصی ہدایت پر بلدیہ وسطی محکمۂ صحت کے افسران و عملہ ممکنہ ہیٹ اسٹروک کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس میں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف،آئس پیکس،آئس جیکٹس،O.R.S ،ڈریپس،تولئے،کیپ،منرل واٹرکی سہولیات دستیاب ہونگی۔ 

5th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

4th May 2018 DMC Central Karachi Press Release

4th May 2018 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )کراچی کے بیشتر علاقوں کی طرح ضلع وسطی کے بھی کئی علاقوں میں شہری پینے کے پانی سے محروم ہیں لیکن کراچی واٹر بورڈ میں حکومتِ سندھ کے مقرر کردہ بااختیار افراد کراچی کے عوام کو پانی کی بوند بوند کے لئے ترسارہے ہیں ۔ ، اِن خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی نمبر 24 بفرزون میں بلدیہ وسطی کے خرچہ پر پانی کی پائپ لائن بچھائے جانے کے دوران علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کی ہر یونین کمیٹی کے لئے 10 لاکھ روپے کے کام کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے لیکن بجٹ 70سے 80 فیصد رقم صرف پینے کے پانی کی لائنوں اور سیوریج کی لائنوں پر خرچ ہو رہا ہے اگر واٹر بورڈ اپنی ذمہ داریاں ادا کرے تو یہ رقم ضلع کی سڑکیں ،پارکس ،پلے گراؤنڈز کی تعمیرو دیگر ترقیاتی کاموں پر خرچ ہو اور یہ ضلع ترقی کرتا نظر آئیگا انہوں نے مزیدکہاکہ ہم عوام کے منتخب کردہ نمائندے ہیں اور ایسے پریشان کُن حالات میں اپنے عوام کو بے یار ومددگار نہیں چھوڑ سکتے۔ حکومتِ سندھ کی پروردہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی انتظامیہ کراچی کے عوام کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے ۔دوسری جانب پانی کی مخدوش پائپ لائنوں سے ہزاروں گیلن پانی روز�آنہ ضائع ہورہا ہے مگر واٹر بورڈ کے اربابِ اختیار خوابِ غفلت کی نیند سورہے ہیں جبکہ عوام پانی کی ایک ایک بوند کے لئے پریشان ہیں۔ تاہم بلدیہ وسطی عوام کی مشکلات دور کرنے کے لئے اپنے محدود ومالی ذرائع سے فنڈز استعمال کرتے ہوئے بفرزون نارتھ ناظم آباد میں (یوسی چوبیس ) تقریباً۲۵۰۰؍رننگ فٹ ۱۰؍ انچ قُطر کی پی ۔ ای ۔ پائپ لائن بچھارہی ہے۔ اس سے بفرزون کے 500 افراد کو پینے کا پانی میسر آسکے گا انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کی آمد سے قبل ضلع وسطی میں پینے کے پانی کے مسائل کے لئے کوشاں ہیں ۔ واضح رہے کہ یونین کمیٹی نمبر 24 میں مزکورہ پانی کی لائن گزشتہ دو سالوں سے لیکج ہونے کی وجہ سے ہزاروں گیلن پانی ضائع ہو رہا تھا جس سے علاقے میں شدید پانی قلت واقع ہو گئی تھی علاقہ مکینوں اور یوسی کے ذمہ داران کی متعدد بار یاد دہانی کے باوجود واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے کوئی کام نہیں کروایا ۔عوام کی پریشانی کے مد نظر رکھت ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے پانی لی لائن بچھانے کے کام کو بلدیہ وسطی کے فنڈز سے کرانے کا آغاز کردیا جس سے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی 


4th May 2018 DMC Central Karachi Press Release