19th Jan 2013 MNA Abdul Waseem Khan along with TMA NK Afaq Saeed Inspecting the construction work
19th Jan 2013
MNA Abdul Waseem Khan along with TMA NK Afaq Saeed Inspecting the construction work of Sector 5-B North Karachi
جاری کردہ ؛۔
ڈپٹی ٹاؤن آفیسر
محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ
نیو کراچی ٹاؤن
MNA Abdul Waseem Khan along with TMA NK Afaq Saeed Inspecting the construction work of Sector 5-B North Karachi
دہشت گردی حق پرست قیادت کو عوام سے دور نہیں کرسکتیِ :عبدالوسیم
نیوکراچی ٹاؤن کے ترقیاتی پروجیکٹس حق پرست قیادت کے تعاون کے مرہونِ منت ہیں:آفاق سعید
نیوکراچی ٹاؤن کے مختلف سیکٹرز میں جاری سڑکوں کی تعمیرِ نواور سی سی فلورنگ کے معائنے کے موقع پر گفتگو
نیوکراچی ٹاؤن کے ترقیاتی پروجیکٹس حق پرست قیادت کے تعاون کے مرہونِ منت ہیں:آفاق سعید
نیوکراچی ٹاؤن کے مختلف سیکٹرز میں جاری سڑکوں کی تعمیرِ نواور سی سی فلورنگ کے معائنے کے موقع پر گفتگو
مورخہ۱۹جنوری ۲۰۱۳ء
حق پرست رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم نے کہا ہے کہ نیو کراچی کی عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کر کے
یہاں کی عوام کی معیار زندگی کو بلند کرنے اور دیگر ترقیافتہ علاقوں کی طرح شہری سہولتوں کی فراہمی کے لئے حق پرست قیادت قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر شب و روز مصروف عمل ہیں انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات حق پرست قیادت کو عوام سے دور نہیں رکھ سکتے وہ ایڈمنسٹریٹر آفاق سعید کے ہمراہ نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف سیکٹڑز میں جاری سڑکوں کی تعمیرِ نو اور سی سی فلورنگ کے کاموں کے معائنے کے موقع پر حاضرین سے گفتگو کررہے تھے ، انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ متوسط طبقے سے ابھرنے والی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں، ایم کیوایم کی قیادت عوام کے مسائل کو بہتر طورپر جانتی ہے اور ان کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے، دہشت گردی کے واقعات حق پرست قیادت کو عوام سے دور نہیں کرسکتی، اس موقع پر ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر آفاق سعید نے کہا کہ نیوکراچی کے مختلف سیکٹرز میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس حق پرست قیادت کے تعاون کے مرہونِ منّت ہیں، وگرنہ وسائل کی کمی ترقیاتی پروجیکٹس کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔واضح رہے کہ نیوکراچی ٹاؤن کے عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے کے لئے حق پرست ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی اپنے خصوصی فنڈز سے مختلف ترقیاتی پروجیکٹس جاری ہیں۔ فی الوقت رکن قوم اسمبلی عبدالوسیم کے خصوصی سے فنڈز سے مختلف سیکٹرز نیں سڑکوں کی تعمیرِ نواور سی سی فلورنگ کا کام جاری ہے جس پر تقریبا 35کروڑروپے لاگت آئے گی۔ نیوکراچی سیکٹر 5-E,5Fاور سیکٹڑ 5-Gمیں مجموعی طور پر دولاکھ اسکوائر فیٹ سڑک کی تعمیرِ نو جبکہ تقریباً 70,000اسکوائر فٹ سی سی فلورنگ کی جارہی ہے۔ مذکورہ ترقیاتی پروجیکٹس کی تکمیل سے متعلقہ سیکٹرز میں رہنے والے عوام کی شہری زندگی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔
جاری کردہ ؛۔
ڈپٹی ٹاؤن آفیسر
محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ
نیو کراچی ٹاؤن
Subscribe to:
Posts (Atom)