بلدیہ وسطی میں محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی کے انتظامات کے لئے حکمت عملی تیار
وائس چیئرمین سید شاکر علی نے بلدیاتی افسران کو بھر پور توجہ کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کردی
کراچی ( ) بلدیہ وسطی کے وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام میں عزاداران حسین کو بہترین بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے انھوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں صفائی کے کام میں کسی قسم کی لاپرواہی اور سست روی برداشت نہیں کی جائیگی خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام سے قبل مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات بہتر بنانے کے لئے بلدیاتی افسران کے خصوصی اجلاس میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ وسطی کے میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو، ڈائریکٹر ایڈمن اسلم خان ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ،غوث محی الدین، ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف ،ڈائریکٹر ریکوری شمعونہ صدف ،متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرز اورڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرعالمگیر سیفی بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران مساجد و امام بارگاہیں اور عوامی اجتماعات کے مقامات مجالس اور واعظ کی محفلوں کے دوران صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کے لئے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔اس موقع پر سید شاکر علی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی علاقے سے کسی بھی قسم کی شکایت موصول نہ ہوں تاکہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران عزاداران اپنی مجالس اور واعظ کی محفلیں احسن طریقے سے منعقد کرسکیں اس موقع پرڈپٹی چیئرمین سید شاکر علی نے محرم الحرام کے تقدس اور مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے حوالے سے کئے جانے والے متعدد اقدامات بشمول صفائی و ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، سڑکوں کی کارپیٹنگ اور بالخصوص امن قائم رکھنے کے اقدامات کے ضمن میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ انھیں مزید فول پروف بنایا جائے تاکہ عزاداران حسین کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچے انہوں نے کہا کہ ہر اسلامی دن ہم سے تقاضہ کرتا ہے کہ ہم اسکو عقیدت و احترام سے منائیں اور دشمنان اسلام کو امت مسلمہ کے خلاف کسی بھی ممکنہ کاراوائی سے بروقت روکیں انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو خصوصی ہدایت کی کہ تمام امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزر گاہ پر تمام لیکیج کو فوری طور پر بند کیا جائے انہو ں نے مختلف علاقوں میں جلوس کی گزر گاہوں کے راستے میں فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کیں۔