21st Sep 2016 Dmc Central News & Picture


محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیاجائے: فریدالدین
عزاداران حسین کو تمام تر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں .سید شاکر علی
کراچی ( ) محرم الحرام کے حوالے سے مختلف اقدامات بالخصوص بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور سیکیوریٹی کے حوالے سے نمائندہ اجلاس ڈپٹی کمشنر سینٹرل کیپٹن (ر) فریدالدین کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین بلدیہ وسطی سیدشاکر علی،میونسپل کمشنرمحمد وسیم سومرو، ADC سینٹرل سید شجاعت حسین ،تمام اسسٹنٹ کمشنر( سینٹرل)، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، امام بارگاہوں کے ٹرسٹی،جلوس منتظمین، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکستان رینجرز کے افسر اور علاقہ کی معروف سماجی شخصیات ، واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے افسران و انجینئرز، ٹریفک پولیس ، کے الیکٹرک ،فائر بریگیڈ کے نمائندگان اور انتظامیہ کے افسران اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سینٹرل کیپٹن (ر) فریدالدین نے محرم الحرام میں امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرا ر رکھنے کے حوالے سے بلدیاتی افسران اور امن قائم کرنے والوں اداروں کو ہدایت کی ہے کہ عشرہ محرم کے دوران مذہبی ہم آہنگی،اخوت،بھائی چارہ اور امن و امان کی فضاء قائم رکھنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لائیں انہوں نے مزید کہا کہ دوران محرم الحرام میں جلوسوں اور مجالس کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے ممکنہ دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھی جائے جبکہ مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف ،جلوس کی گزر گاہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے بھی انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے اس موقع پرڈپٹی چیئرمین سید شاکر علی نے محرم الحرام کے تقدس اور مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے حوالے سے کئے جانے والے متعدد اقدامات بشمول صفائی و ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، سڑکوں کی کارپیٹنگ اور بالخصوص امن قائم رکھنے کے اقدامات کے ضمن میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ انھیں مزید فول پروف بنایا جائے تاکہ عزاداران حسین کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچینے انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ مذہبی ایام میں بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانے میں تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لاتی ہے انہوں نے کہا کہ ہر اسلامی دن ہم سے تقاضہ کرتا ہے کہ ہم اسکو عقیدت و احترام سے منائے اور دشمنان اسلام کو امت مسلمہ کے خلاف کسی بھی ممکنہ کاراوائی سے بروقت روکے انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو خصوصی ہدایت کی کہ تمام امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزر گاہوں پر تمام لیکیج کو فوری فور پر بند کیا جائے ۔اس موقع پر امن ومان قائم کرنے والے اداروں کے افسران نے یقین دلایا کہ عشرہ محرم کے دوران امن وامان قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی ۔اس موقع پرضلع وسطی کراچی میں قائم مسجد و امام بارگاہ کے ٹرسٹی اور جلوس کے منتظمین نے اپنے مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ماضی میں انتظامیہ کیجانب سے محرم الحرام پر کئے جانے والے بہترین اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا اور امیدظاہر کی کہ اس سال بھی بلدیہ وسطی کی انتظامیہ محرم الحرام کے مذہبی ایام میں اپنا تعاون برقرار رکھے گی ۔میونسپل کمشنرمحمد وسیم سومرو نے کہا کہ محرم کے حوالے سے صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں