25th Sep 2016 District Central News & Picture

25th Sep 2016 District Central News & Picture




ضلع وسطی کو شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کرئینگے ۔ریحان ہاشمی
ضلع وسطی میں کچرا پھیلانے ،اور جلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم
کراچی( )چیئرمین بلدیہ ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کو شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں چائنا سے واپسی پر ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کام کا معائنے کے دوران افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں کوڑا کرکٹ پھیلانے والوں اور شہری علاقوں میں موجود کوڑے کو آگ لگانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے سڑکوں ،شاہراؤن اور تجارتی علاقوں میں کوڑا کرکٹ پھیلانے والے پتھارے داروں ،ٹھیلے والے اور دوکانداروں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے انھوں نے نے تمام یونین کونسل کے چیئرمینز اور سینی ٹیشن آفسران و کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ ایسے عناصر پر نظر رکھیں جو اپنا کوڑا کرکٹ کچرا کنڈیوں کے بجائے سڑکوں اور برساتی نالوں میں ڈالتے ہیں ریحان ہاشمی نے سندھی ہوٹل نیو کراچی پر کچرا جمع ہونے اور آگ لگانے کی خبر پر سخت ایکشن لیتے ہوئے محکمہ(صحت) سینی ٹیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ سندھی ہوٹل سے کچرے کے ڈھیر کو فوری صاف کیا جائے اور مین شاہراؤں اور سڑکوں پر کچرا پھیکنے والے ٹھیلے والے ،پتھارے داروں اور دوکانداروں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے انھوں نے کچرا جلانے کے عمل کو فوری روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کچرا جلانے سے زہریلی گیس کا اخراج فضاء میں پھیل کر عوام کی صحت کو براہ راست نقصان پہچانے کا سبب بن رہا ہے اس لئے ضروری ہے کہ کوڑا کرکٹ جلانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے اور کوڑا جلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو صاف ستھرااور صحت مند ماحول مئیسر آسکے۔دوسری جانب انھوں نے شہر میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر کا زمہ دار پتھارے دار ِ ٹھیلے والوں اور دیگر ادرواں کے افراد اپنا کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھیکتے ہیں اوع شہر میں گندگی پھیلانے کا سبب بنتے ہیں ان عناصر کے خلاف باقائدہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اس موقع پر ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے مختلف علاقوں میں نئی کچرا کنڈیوں کی تعمیر کے لئے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ نئی کچرا کنڈیوں کی تعمیر کے لئے جگہ کا تعین کریں انھوں نے کہا کہ وسائل کی کمی ایک مسلسل تکلیف کا باعث ہے تاہم بلدیہ وسطی کے کارکنان و افسران اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں
جاری کردہ
عالمگیر سیفی
ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر
بلدیہ کراچی وسطی
0333-3697274