28th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

28th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release



کراچی( )معروف سماجی کارکن انصار برنی نے ضلع وسطی میں گل مہرکا پودا لگاکر سرسبز انقلا ب شجرکاری مہم کو اگلے مرحلے میں پہنچادیا۔اس موقع پر انصار برنی نے کہا کہ درخت لگانا عبادت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن سے محبت کا اظہار درخت لگا کر کیجیے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دریا خشک ہونے جارہے ہیں اگر درخت نہ لگائے تو مستقبل میں زمین کا پانی بھی نایاب ہوجائیگا اپنی آئندہ نسلوں کو بچانے کے لئے عوام کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور انکی حفاظت بھی عبادت سمجھ کر کریں اس موقع پر انصار برنی نے سبز انقلاب شجرکاری مہم کے انعقاد پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انصار برنی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پودے لگا کر انسانیت کی فلاح بہبود کے کاموں میں ڈی ایم سی سینٹرل کی مدد کریں ۔ چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی کامیاب شجرکاری مہم کے ذریعے ضلع وسطی میںفضائی آلودگی کم ترین سطح پر لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی نے کہا کہ سرسبز انقلاب ضلع وسطی میں ہریالی میں اضافے کا سبب بن رہی ہے جبکہ عوام اور این جی اوز شجر کاری مہم میں شانہ بشانہ ساتھ دے رہے ہیں۔انہوں نے ضلع وسطی کو شہر کا سرسبز ترین ضلع بنانے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہاکہ دسمبر کے آخر تک ایک لاکھ پودے لگاکر ہریالی میں اضافے کیا جائے گا۔رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحول کہ بہتر کرتی ہے بلکہ عوام کے مِزاج پر بھی مثبت اثر کرتی ہے بعدازاں انصار برنی نے چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی کے ہمراہ گل مہر کا پودا لگا کر بلدیہ وسطی کی سبزانقلاب شجرکاری مہم میں اپنا حصہ شامل کیا ۔ واضح رہے کہ ضلع وسطی میں ” سرسبز انقلاب “کے عنوان سے جاری شجرکاری کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ عام شہری بھی نہ صرف بلدیہ وسطی سے پودے وصول کرنے کے ساتھ خود بھی اپنے ذاتی خرچ پر پودے لگارہے ہیں۔دوسری جانب یہ بات بھی اہم ہے کہ شجرکاری کا نعرہ ”درخت لگائیں اپنے پیاروں کے نام“ نے عوام کو شجرکاری کی جانب متوجہ کیا ہے ، عوام اپنے مرحومین کے نام پر خصوصی طور پر پودے لگارہے ہیں اس طرح وہ اپنے عزیز و اقارب سے محبت کا رشتہ طویل عرصہ تک برقرار رکھ سکیں گے۔ فی الوقت ماہِ جولائی سے ۴۱اگست تک پچیس ہزار سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے ۔ عوام کی جانب سے شمولیت پودوں کی تعداد کے ہدف سے زیادہ پودے لگائے جانے کا امکان ہے۔ 



28th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

27th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

27th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


 (کراچی )بلدیہ وسطی کی جانب سے چلائی جانے والی’ انقلابی اور نتیجہ خیز شجر کاری مہم “ جس کا سلوگن''درخت لگاﺅ اپنے پیاروں کے نام'' کو زبردست عوامی پزیرائی حاصل مختلف اداروں کے سربراہان کی شرکت ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی کی جانب سے 20 جولائی سے شروع ہونے والی شجر کاری مہم کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ناظم آباد پیٹرول پمپ پر منیجنگ ڈائریکٹر اینڈ سی ای او ہمدرد لیبارٹری پاکستان اسامہ قریشی،چیف ایگزیکٹیو C.T.W.Tمحترمہ کیپٹن ترانہ ،پریزیڈنٹ CFC اشعر علی نے چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی کے ہمراہ پودا لگا کر کیا اس موقع پر منتخب بلدیاتی نمائندے مختلف اداروں کے سربراہان اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھے ا س موقع پر چیئرمین بلدیہ کراچی وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کا تعاون شامل حال رہا تو ضلع وسطی کو کراچی کاسرسبزاور خوبصورت ترین ضلع بنادیں گے انہوں نے مذید کہا کہ ۰۲ جولائی سے بلدیہ کراچی وسطی میں تسلسل کے ساتھ شجرکاری مہم جاری ہے جسکے نتیجے میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں قائم پارکس ،پلے گراﺅنڈز،گرین بیلٹس اور چورنگیوں پر مختلف اقسام کے تقریبا ۰۰۰۶۱ ہزارپودے لگائے جاچکے ہیں جبکہ ماہ اگست میں ۰۰۵۲ ہزار پودے لگانے کے ساتھ ساتھ دسمبر ۷۱۰۲ئ تک ضلع وسطی میں 100,000 پودے لگائے جائینگے ۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ ’ ’ انقلابی اور نتیجہ خیز شجر کاری مہم “جس کا مقصد صرف پیڑ پود ے لگانا نہیںبلکہ ڈی ایم سی سینٹر کے طُول و عرض میں اس طرح شجر کاری کرنا ہے کہ جس سے نہ صرف ہمارا ضلع ہرابھرا سرسبز و شاداب نظر آئے بلکہ اسکی خوبصورتی میںبھی اضافہ ہو۔ مزید برآں جو پودے لگائے جائیں اُن کی اس طرح سے دیکھ بھال کی جائے کہ وہ مناسب وقت پر تناور درخت بن کر مستقل بنیادوںپر ضلع وسطی میںفضائی آلودگی کو کم کرنے میںمددگار ثابت ہوں۔ ہمارا عز م ہے کہ ضلع وسطی کراچی کا سب سے ہرا بھرا ، سرسبز و شاداب ضلع بنادیں۔اس سلسلے میں عملی شجرکاری کے علاوہ ، مختلف اوقات میں سیمینارز کا انعقاد، آگہی واک اور گرانڈ کارنیو ل کا انعقادہے اس شجر کاری مہم کے دوران ضلع وسطی کے طُول و عرض میں تقریباً ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ جبکہ عوام النّاس میں شجر کاری کا شعور اُجاگر کرنے کے لئے تقریباً۰۰۰،۰۲ہزار پودے مفت تقسیم کیے جائیں گے۔ جبکہ موجودہ مون سون کا موسم بھی پودوں کی نشوونما میں اہم کردار اداکرے گا ۔





27th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

26th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

26th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )حق پرست منتخب بلدیاتی نمائندے اختیارات نہ ملنے اور فنڈ کی عدم موجودگی کے باوجود کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ہم حکومت سندھ سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ بلدیاتی نمائندوں کو جائز فنڈز فراہم کئے جائیں ۔ان خیالات کا اظہا رممبر قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ کیفے پیالہ کے نزدیک گجرنالے کی صفا ئی، نالے کو چوڑا کرنے اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے جاری آپریشن کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ میئر کراچی کی ہدایت پر گجر نالے کو چوڑا کیا جارہا ہے ،لوگوں نے نالے کے اطراف اور اندر تجاوزات اور جانوروں کے باڑے قائم کر رکھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات مافیا کی صورت میں شہر بھر میں پھیلتا جارہا ہے اس کا قلع قمع کرنا ضروری ہے یہ آ پریشن بلا امتیاز کیا جارہا ہے تجاوزات کراچی شہر کی خوبصورتی کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کا سبب بھی بن رہے ہیں شہر کے اکثر علاقوں میں ٹریفک جام ہونے کی صورت میں ایمبولنسز ،فائر بر یگیڈ سروس اور اسکول جانے والے بچوں کا نقصان ہو رہا ہے فٹ پاتھوں پر اور اس کے اطراف قائم تجاوزات لوگوں کی آمدرفت میں پریشانی کا سبب بن رہے ہیں ۔چیئر مین نے کہا کہ عوام کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان تجاوزات کے خلاف آ پریشن شروع کیا گیا ہے۔تجاوزات ہٹانے کے بعد اس بات کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے کہ دوبارہ ان جگہوںپرتجاوزات قائم نہ کئے جاسکیں اس ضمن میں بلدیہ وسطی کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس کام کو مانیٹر کرے گی۔ 



26th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

25th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

25th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( ) ضلع وسطی میں جاری ”سبز انقلاب شجرکاری مہم“ کے اگلے مرحلے میں ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رُکن امین الحق نے واٹر پمپ چورنگی پر چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی کے ہمرا ہ گُل مہر کا پودا لگایا اور فٹ پاتھ پر رنگ کیا۔ اِس موقع پر ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رُکن شبیر قائم خانی،خاتون رُکنِ قومی اسمبلی نکہت شکیل ، وائس چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل سید شاکر علی کے علاوہ مختلف یوسیز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے امین الحق نے کہاکہ چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی نے”سبز انقلاب شجرکاری مہم “ کرکے انقلابی اقدام کیا اور نئی روایت کو جنم دیاہے۔انہوں نے ڈی ایم سی سینٹرل سے تعلق رکھنے والے تمام دیگر یوسی چیئرمین و وائس چیئرمین اوردیگر عملے کے ارکان کو کامیاب شجرکاری مہم شروع کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا کہ لوکل گورنمنٹ کے فنڈز میں اضافہ کیا جائے تاکہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے کام مزید بہتر طور پر سرانجام دے سکیں۔ امین الحق نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم ایک منظم جماعت ہے کوئی سیاسی ونگ نہیں۔ یہ کراچی کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو لوگ کراچی کے وسائل پر قابض ہیں اُن کا کراچی سے تعلق نہیں اسی لئے شہری حکومت کو اختیارات اور وسائل نہیں دئےے جارہے۔ اِس موقع پر چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی نے حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم ضلع وسطی کے عوام کو آلودگی سے پاک پُرفضا ¿ ماحول مہیا کرے گی۔ انہوں نے عوام سے شجرکاری مہم میں بھر پور حصہ لینے کی اپیل کی تاکہ ضلع وسطی کو سرسبز و شاداب بنایاجاسکے۔ وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کہ اپنوں کے نام پودے لگانے سو عوام میں درختوں سے محبت میں اضافہ ہوگا جبکہ آئندہ نسل کو ہرابھرا ماحول میسر آئے گا۔اس موقع پر صحافی حضرات کے ہاتھوں پودے لگا کر ایک نئی روایت کو جنم دیا گیا ۔واضح رہے کہ ڈی ایم سی سینٹرل میں اس ماہ پچیس ہزار پودے لگانے کا ہدف ہے جبکہ ۱۳دسمبر تک ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔اس کے علاوہ عوام میں شجرکاری سے آگہی پیداکرنے کے لئے مختلف پروگرامز ترتیب کئے گئے ہیں اس کے علاوہ مفت پودوں کی تقسیم بھی اسی شجرکاری کا حصہ ہے۔            



















25th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

24th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

24th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے کہا ہے کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے چیئرمین ریحان ہاشمی اور انکی ٹیم نے ضلع وسطی میں '' سبز انقلاب شجر کاری مہم '' کا آغاز کرکے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے شیخ صلاح الدین نے مزیدکہا ہے کہ عوام بڑھ چڑھ کے اس میں حصہ لیں اور بلدیہ وسطی کراچی کی جانب سے چلائی جانے والی '' سبز انقلاب شجر کاری مہم ''کو کامیاب بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں واٹر پمپ چورنگی فیڈرل بی ایریا میں ”سبز انقلاب شجر کاری مہم“ میں پودا لگانے کے بعد عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شیخ صلاح الدین نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ کے ساتھ ساتھ قومی و مذہبی ذمہ داری بھی ہے ہر شخص اپنی قومی و مذہبی ذمہ داری کو پورا کرے اور اس شجرکاری مہم کو کامیاب بنائیں شیخ صلاح الدین نے کہا کہ انٹرنیشل اصولوں کے مطابق کسی بھی ملک میں رقبہ کے حوالے سے پچیس فیصد رقبہ پر جنگلات قائم ہونا چاہیے جبکہ پاکستان میں صرف تین فیصد رقبہ پر جنگلات قائم ہیں اس کمی کو پورا کرنے کے لئے ہر شخص کو شجر کاری مہم میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا انہوں نے کہا درخت آکسیجن حاصل کرنے کا آسان اور بہترین ذریعہ ہے ا نہوںکہا کہ کراچی کے بلدیاتی نمائندے کراچی کو اون کرتے ہیں جبکہ سندھ گورنمنٹ کے حوالے سے کہا کہ سندھ گورنمنٹ کوسندھ اون کرنا ہوگا تاکہ سندھ کے شہری بھی خوشگوار ماحول میں زندگی گزار سکیں اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ اس شہر کو صاف ستھرا بنانے کے ساتھ ساتھ سرسبز و شاداب بنانے کا بیڑا اٹھایا ہے اور انشاءاللہ عوام کے تعاون سے بہت جلد ضلع وسطی کو اس ملک کا صاف و شفاف ضلع بنانے کے ساتھ ساتھ سرسبز و شاداب بنا دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اس'' سبز انقلاب شجر کاری مہم '' کے دوران ایک لاکھ پودے لگانے کا عزم کر رکھا ہے اور اس سال کے اختتام پر عوام کے تعاون سے اپناحدف حاصل کر لیں گے اس موقع پر انہوں عوام کو دعوت دی کے وہ اپنے پیاروں کے نام سے کم از کم ایک پودا یا درخت ضرور لگائیں اور اسکی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی لیں وہ پودا درخت بن کر آکو اپنے پیاروں کی یاد دلاتا رہے گا ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کے مختلف جگہوں پر ابتک 6000 ہزارسے زائد پودے لگا چکے ہیں۔ اس موقع چیئرمین فنانس کمیٹی بلدیہ وسطی محمدصابر، چیئرمین ایجوکیشن کمیٹی تابش جلالی ، چیئرمین لاءکمیٹی جمشید قائم خانی ، چیئرپرسن انفارمیشن کمیٹی ثوبیہ اکرم ، چیئرپرسن سوشل ویلفئیر کمیٹی حبیبہ و دیگر بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی    ۔      





24th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release