24th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

24th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی( )حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے کہا ہے کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے چیئرمین ریحان ہاشمی اور انکی ٹیم نے ضلع وسطی میں '' سبز انقلاب شجر کاری مہم '' کا آغاز کرکے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے شیخ صلاح الدین نے مزیدکہا ہے کہ عوام بڑھ چڑھ کے اس میں حصہ لیں اور بلدیہ وسطی کراچی کی جانب سے چلائی جانے والی '' سبز انقلاب شجر کاری مہم ''کو کامیاب بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں واٹر پمپ چورنگی فیڈرل بی ایریا میں ”سبز انقلاب شجر کاری مہم“ میں پودا لگانے کے بعد عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شیخ صلاح الدین نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ کے ساتھ ساتھ قومی و مذہبی ذمہ داری بھی ہے ہر شخص اپنی قومی و مذہبی ذمہ داری کو پورا کرے اور اس شجرکاری مہم کو کامیاب بنائیں شیخ صلاح الدین نے کہا کہ انٹرنیشل اصولوں کے مطابق کسی بھی ملک میں رقبہ کے حوالے سے پچیس فیصد رقبہ پر جنگلات قائم ہونا چاہیے جبکہ پاکستان میں صرف تین فیصد رقبہ پر جنگلات قائم ہیں اس کمی کو پورا کرنے کے لئے ہر شخص کو شجر کاری مہم میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا انہوں نے کہا درخت آکسیجن حاصل کرنے کا آسان اور بہترین ذریعہ ہے ا نہوںکہا کہ کراچی کے بلدیاتی نمائندے کراچی کو اون کرتے ہیں جبکہ سندھ گورنمنٹ کے حوالے سے کہا کہ سندھ گورنمنٹ کوسندھ اون کرنا ہوگا تاکہ سندھ کے شہری بھی خوشگوار ماحول میں زندگی گزار سکیں اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ اس شہر کو صاف ستھرا بنانے کے ساتھ ساتھ سرسبز و شاداب بنانے کا بیڑا اٹھایا ہے اور انشاءاللہ عوام کے تعاون سے بہت جلد ضلع وسطی کو اس ملک کا صاف و شفاف ضلع بنانے کے ساتھ ساتھ سرسبز و شاداب بنا دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اس'' سبز انقلاب شجر کاری مہم '' کے دوران ایک لاکھ پودے لگانے کا عزم کر رکھا ہے اور اس سال کے اختتام پر عوام کے تعاون سے اپناحدف حاصل کر لیں گے اس موقع پر انہوں عوام کو دعوت دی کے وہ اپنے پیاروں کے نام سے کم از کم ایک پودا یا درخت ضرور لگائیں اور اسکی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی لیں وہ پودا درخت بن کر آکو اپنے پیاروں کی یاد دلاتا رہے گا ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کے مختلف جگہوں پر ابتک 6000 ہزارسے زائد پودے لگا چکے ہیں۔ اس موقع چیئرمین فنانس کمیٹی بلدیہ وسطی محمدصابر، چیئرمین ایجوکیشن کمیٹی تابش جلالی ، چیئرمین لاءکمیٹی جمشید قائم خانی ، چیئرپرسن انفارمیشن کمیٹی ثوبیہ اکرم ، چیئرپرسن سوشل ویلفئیر کمیٹی حبیبہ و دیگر بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی    ۔      





24th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release