26th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release

26th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release


کراچی ( )حق پرست منتخب بلدیاتی نمائندے اختیارات نہ ملنے اور فنڈ کی عدم موجودگی کے باوجود کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ہم حکومت سندھ سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ بلدیاتی نمائندوں کو جائز فنڈز فراہم کئے جائیں ۔ان خیالات کا اظہا رممبر قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ کیفے پیالہ کے نزدیک گجرنالے کی صفا ئی، نالے کو چوڑا کرنے اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے جاری آپریشن کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔ چیئر مین بلدیہ وسطی نے کہا کہ میئر کراچی کی ہدایت پر گجر نالے کو چوڑا کیا جارہا ہے ،لوگوں نے نالے کے اطراف اور اندر تجاوزات اور جانوروں کے باڑے قائم کر رکھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات مافیا کی صورت میں شہر بھر میں پھیلتا جارہا ہے اس کا قلع قمع کرنا ضروری ہے یہ آ پریشن بلا امتیاز کیا جارہا ہے تجاوزات کراچی شہر کی خوبصورتی کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کا سبب بھی بن رہے ہیں شہر کے اکثر علاقوں میں ٹریفک جام ہونے کی صورت میں ایمبولنسز ،فائر بر یگیڈ سروس اور اسکول جانے والے بچوں کا نقصان ہو رہا ہے فٹ پاتھوں پر اور اس کے اطراف قائم تجاوزات لوگوں کی آمدرفت میں پریشانی کا سبب بن رہے ہیں ۔چیئر مین نے کہا کہ عوام کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ان تجاوزات کے خلاف آ پریشن شروع کیا گیا ہے۔تجاوزات ہٹانے کے بعد اس بات کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے کہ دوبارہ ان جگہوںپرتجاوزات قائم نہ کئے جاسکیں اس ضمن میں بلدیہ وسطی کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس کام کو مانیٹر کرے گی۔ 



26th Jul 2017 DMC Central Karachi Press Release