15th Feb 2013 New Karachi Town News & Picture

15th Feb 2013 New Karachi Town News & Picture





نیوکراچی کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کو ممکن بنایا جائے :آفاق سعید

بارش کے دوران نیوکراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کے ہنگامی دورے کے موقع پر ٹاؤن افسران کو ہدایت 

مورخہ ؛۔۱۵/فروری ۲۰۱۳ ؁ء 

کراچی ( ) ایڈ منسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن آفاق سعید نے بارش کے دوران ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا ،بارش کے سبب کچی آبادی کے رہائشی افراد کے مسائل کو فوری حل کرنے اور بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے پانی کی فوری نکاسی کے لئے ٹاؤن کے متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے افسران کوہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق آج غیر متوقع طور پرہونے والی بارش کے دوارن یڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن آفاق سعید نے افسران و کارکنان کے ہمراہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی اور نکاسیء آب کے ذرائع کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بارشوں کو کسی بھی صورت میں عوام کے لئے زحمت کا باعث نہ بننے دیا جائے ۔ جن علاقوں سے کسی قسم کی معمولی سی معمولی نوعیت کی بھی شکایت موصول ہوتو وہاں ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرکے اُ سے دور کیا جائے ا نھوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کے ازالے کے لئے ٹاؤن کے کسی بھی علاقے میں بارش کے پانی کو جمع ہونے سے پہلے ہی نکاسی آب کے عمل کو جاری رکھا جائے آفاق سعید نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دوران برسات بھی ٹاؤن میں صفائی کے نظام کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے صفائی ستھرائی کے عمل میں بارش کو رکاوٹ نہ بننے دیا جائے ۔ جبکہ ان کی ہدایت پر نیو کراچی کے ہر علاقے میں بارش سے پید ا ہونے والے ممکنہ مسائل سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات کرلئے گئے، برساتی نالوں کی مسلسل صفائی کے ذریعے گزشتہ بارشوں کا پانی بہ آسانی گزر گیا جبکہ سڑکوں اور دیگر رہائشی علاقوں میں جمع ہونے والے پانی کو مین پاور کے ذریعے صاف کردیا گیا، واضح رہے کہ مزیدبارشوں کے امکان کے پیش نظرنیوکراچی ٹاؤن کی انتظامیہ نے نیو کراچی ٹاؤن میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے اور سینی ٹیشن و دیگر متعلقہ ڈپارٹمنٹس دن رات مستعدی سے کارگزاری میں مصروف ہیں۔ جبکہ برساتی نالوں کی باقاعدگی سے صفائی کا کام پہلے ہی جاری ہے جبکہ مختلف علاقوں میں سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہونے والے تھوڑے بہت پانی کو بھی صاف کردیا گیا ہے تاکہ ٹریفک اور رہائشی علاقوں میں عوام کی آمد ورفت میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہو۔ اُدھر موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ نے بھی تمام گاڑیوں اور مشنری کو ورکنگ کنڈیشن میں الرٹ رکھا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فوری کارروائی کی جاسکے۔