15th Feb 2013 New Karachi Town News & Picture

نیوکراچی کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی کو ممکن بنایا جائے :آفاق سعید
بارش کے دوران نیوکراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کے ہنگامی دورے کے موقع پر ٹاؤن افسران کو ہدایت
مورخہ ؛۔۱۵/فروری ۲۰۱۳ ء
کراچی ( ) ایڈ منسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن آفاق سعید نے بارش کے دوران ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا ،بارش کے سبب کچی آبادی کے رہائشی افراد کے مسائل کو فوری حل کرنے اور بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے پانی کی فوری نکاسی کے لئے ٹاؤن کے متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے افسران کوہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق آج غیر متوقع طور پرہونے والی بارش کے دوارن یڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن آفاق سعید نے افسران و کارکنان کے ہمراہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی اور نکاسیء آب کے ذرائع کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بارشوں کو کسی بھی صورت میں عوام کے لئے زحمت کا باعث نہ بننے دیا جائے ۔ جن علاقوں سے کسی قسم کی معمولی سی معمولی نوعیت کی بھی شکایت موصول ہوتو وہاں ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرکے اُ سے دور کیا جائے ا نھوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کے ازالے کے لئے ٹاؤن کے کسی بھی علاقے میں بارش کے پانی کو جمع ہونے سے پہلے ہی نکاسی آب کے عمل کو جاری رکھا جائے آفاق سعید نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دوران برسات بھی ٹاؤن میں صفائی کے نظام کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے صفائی ستھرائی کے عمل میں بارش کو رکاوٹ نہ بننے دیا جائے ۔ جبکہ ان کی ہدایت پر نیو کراچی کے ہر علاقے میں بارش سے پید ا ہونے والے ممکنہ مسائل سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات کرلئے گئے، برساتی نالوں کی مسلسل صفائی کے ذریعے گزشتہ بارشوں کا پانی بہ آسانی گزر گیا جبکہ سڑکوں اور دیگر رہائشی علاقوں میں جمع ہونے والے پانی کو مین پاور کے ذریعے صاف کردیا گیا، واضح رہے کہ مزیدبارشوں کے امکان کے پیش نظرنیوکراچی ٹاؤن کی انتظامیہ نے نیو کراچی ٹاؤن میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے اور سینی ٹیشن و دیگر متعلقہ ڈپارٹمنٹس دن رات مستعدی سے کارگزاری میں مصروف ہیں۔ جبکہ برساتی نالوں کی باقاعدگی سے صفائی کا کام پہلے ہی جاری ہے جبکہ مختلف علاقوں میں سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہونے والے تھوڑے بہت پانی کو بھی صاف کردیا گیا ہے تاکہ ٹریفک اور رہائشی علاقوں میں عوام کی آمد ورفت میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہو۔ اُدھر موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ نے بھی تمام گاڑیوں اور مشنری کو ورکنگ کنڈیشن میں الرٹ رکھا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فوری کارروائی کی جاسکے۔

14th Feb 2013 New Karachi Town News & Picture

آمد ورفت کے ذرائع ، اور صفائی کا نظام شہروں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں:آفاق سعید
شہریوں کو بہتر شہری سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لارہے ہیں
مورخہ: ۱۴؍ فروری ۲۰۱۳ء
کراچی ( ) ایڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن آفاق سعید نے کہا ہے کہ مفاد عامہ کے کاموں کو ترجیح بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے نیو کراچی ٹاؤن کو ماڈل ٹاؤن بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لارہے ہیں۔وہ یونین کونسل نمبر ۶ سیکٹر الیون ڈی میں جاری روڈ کارپٹنگ کے کام کامعائنہ کررہے تھے۔آفاق سعید نے مزید کہا کہ آمد ورفت کے ذرائع اور صفائی کا نظام شہروں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،تجارتی اشیا ء کی ترسیل اور عوام کی روزمرہ آمد ورفت میں اچھی سڑکیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ جبکہ پانی کی فراہمی، اور نکاسی آب کا بہتر نظام شہریوں کے مزاج اور رہن سہن پر بہتر اثرات مرتب کرتا ہے،۔اس موقع پر ٹی او (آئی ایس ) اقبال احمد خان ، ڈی ٹی او (بی اینڈ آر) نازش رضا، عبدالمجید اور نیو کراچی سیکٹر ذمہ دارا ابراہیم شیخ اور ڈی ٹی او انفارمیشن عالمگیر سیفی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ہر وہ شہری سہولت مہیا کرنا ہمارا فرض ہے اور بہتر شہری زندگی گزارنے کے لئے ضرور ی ہے، کچی آبادیوں کو بھی وہ سہولیات مہیا کی جارہی ہیں جو پوش آبادیوں کو حاصل ہیں۔اس موقع پر انجینئرز اور ٹھیکیدار وں نے ترقیاتی پروجیکٹس میں استعمال کئے جانے والے مٹیریل کے معیار کے بارے میں

ایڈمنسٹر یٹرآفاق سعیدکو تفصیلات فراہم کیں ۔ ایڈمنسٹر یٹر نے سڑک کی تعمیر میں معیار کو اولین اہمیت دینے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ معیاری سڑکیں نہ صرف عوام کو آمد ورفت کی بہتر سہولت فراہم کرتی ہیں بلکہ تاجروں اورصنعت کاروں کو انکی مصنوعات ایک علاقے سے دوسرے علاقے اور ایک شہر سے دوسرے شہرمنتقل کرنے میں اہم کردا راداکرتی ہیں ۔جبکہ پینے کے پانی کی فراہمی اور نکاسئی آب کا فول پروف نظام شہریوں کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔
13th Feb 2013 New Karachi Town News & Picture

نیوکراچی ٹاؤ ن کے سیوریج سسٹم کو ہر قسم کی رکاوٹ سے پاک کیا جائے :آفاق سعید
بہترین ٹاؤن انتظامیہ وہ ہے جو شہریوں کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک ماحول مہیا کرے۔
مورخہ: ۱۳ /فروری۲۰۱۳ ء
کراچی( ) ایڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن آفاق سعید نے کہا کہ مالی وسائل کی کمی کے باوجود عوام کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیکٹر 5-Lنارتھ کراچی میں سڑک کی تعمیر سے قبل ڈالی جانے والی 12''سیوریج لائن کی تنصیب کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔آفاق سعید نے کہا کہ ٹاؤن میں سیوریج سسٹم کی بحالی کے لئے مثالی اقدامات کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ سب سے پہلے ''صحت ''کے اصول پر کاربند رہتے ہوئے نیو کراچی ٹاؤن کو آلودگی سے پاک صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل برؤکار لارہے ہیں انھوں ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائینوں کی صورتحال کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر انھوں نے بلڈنگ و روڈاور سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ٹاؤن کو صاف و شفاف رکھنے کے لئے سیوریج سسٹم میں حا ئل تمام رکاوٹوں کوفوری طور پر دور کیا جائے اور کسی بھی علاقے میں سیوریج لائن میں لیکج کی شکایت کو بلا تاخیر مرمت کی جائے۔ انھوں نے مزید کہاکہ نیوکراچی ٹاؤن کو بہترین ٹاؤن بنانے کے لئے صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانا انتہائی ضروری ہے اور یہ اُسی وقت ممکن ہے کہ جب ٹاؤن کا سیوریج سسٹم اور نکاسئی آب کے نالے صحیح طور پر کام کررہے ہوں ، اگر نکاسئی آب کا نظام درست نہ ہو تو رہائشی علاقے تعفن کا شکا ر ہوجائیں اور گندگی کے ڈھیر نظر آنے لگیں گے جو نہ صرف ٹاؤن کے لئے بدنامی کا سبب ہونگے بلکہ مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا سبب بھی بنے گے ، اس لئے بہتر یہی ہے کہ نیوکراچی ٹاؤن میں نکاسئی آب اور سیوریج سسٹم کو کسی بھی طور خراب نہ ہونے دیا جائے ۔۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ٹی او (آئی ایس ) اقبال احمد خان ، ڈی ٹی او ( سینی ٹیشن ) حسام جلالی ، ڈی ٹی او ( بی اینڈ آر) نازش رضا اور ڈی ٹی او انفارمیشن عالمگیر سیفی بھی موجود تھے۔ آفاق سعید نے کہا کہ بہترین شہری وہ ہوتے ہیں کہ جن کے گھر اور محلے صاف رہتے ہیں اور بہترین ٹاؤن انتظامیہ وہ ہے کہ جو اپنے ٹاؤن کو صاف رکھے اور ٹاؤن کے باسیوں کو صاف ستھر ا اور آلودگی سے پاک ماحول مہیاکرے ، نیوکراچی ٹاؤن ایڈمنسٹریشن اسی نظریہ کے تحت دن رات مصروفِ عمل ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ نیوکراچی کو صاف شفاف بنانے میں ٹاؤن انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کا مظاہرہ کریں ۔واضح رہے کے ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر آفاق سعید نے نیوکراچی ٹاؤن کو صاف شفاف ٹاؤن بنانے کے لئے ہر قابلِ عمل قدم اُٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لئے وہ وقتاًفوقتاً ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے مسائل کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کرتے ہیں اور عوام سے بہ نفس نفیس ملاقات کرکے اُنکی مشکلات معلوم کرکے اُنکے حل کے لئے فوری احکامات جاری کرتے ہیں تاکہ نیوکراچی کو مسائل سے پاک کیاجاسکے۔ انہوں نے متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو مذکورہ ہدف حاصل کرنے کے لئے تندہی اور ذمہ داری سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی
Subscribe to:
Posts (Atom)