26th DMC Central Karachi News & Picture



کراچی ( )ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے بلدیاتی خدمات میں بہتری لانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع وسطی کو شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے ادارے کے ہر فرد کو پوری ایمانداری اور جانفشانی سے کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی کے حامل افراد کو تعریفی اسناد کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے ایوارڈ سے بھی نوزا جائیگا جبکہ کرپٹ اور نااہل افسران کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا اجلاس میں تمام شعبہ جات کے موجود افسران نے چیئرمین بلدیہ وسطی کو تفصیلات حافراہم کیں چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی جن مسائل کا شکار ہے وہ آپ سب بخوبی جانتے ہیں ریحان ہاشمی نے کہا کہ یہ ایسا وقت ہے کہ ہم سب کو ٹیم ورک کی صورت میں کام کرنا ہوگا اس شہر کے لئے اس ضلع کے لئے انھوں نے کہا کہ اہلیان ضلع وسطی کو صاف و شفاف ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لایا جائے اس موقع پر ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی خواندگی کے لحاظ سے بھی ایک حیثیت رکھتا ہے انھوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے ا س موقع پر ریحان ہاشمی نے بلدیاتی شعبوں کے لئے ملازمین کی پرخلوص خدمات کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا جبکہ ادارے میں موجود کالی بھیڑیں اسکی تباہی کا سبب بنتی ہیں اس موقع پر انہوں نے ریکوری ڈپارٹمنٹ کو خصوصی ہدایت جاری کی کہ وہ بلدیاتی محصولات کی وصولی میں اضافہ کرنے کے لئے اپنی پوری افرادی قوت کو برؤے کار لائیں انہوں نے سختی سے تنبیہ کی کہ ریکوری کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائیگا انھوں نے کہا کہ ریکوری ڈپارٹ کسی بھی ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے انھوں نے امید ظاہر کی کہ ریکوری ڈپارٹ ریکوری بڑھانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برؤ کار لائیگا ریحان ہاشمی نے کہا کہ غیر سیاسی ضلعی حکومتوں کے ماضی میں کئے گئے کام عوام کے لئے باعث پریشانی اور انتظامیہ کے لئے باعث شرمندگی بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات سالوں میں جمع ہونے والے کوڑا کرکٹ کو چند دن میں صاف کرنا نا ممکن نہیں مگر دشوار ضرور ہے انھوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ چند روز میں افسران و کارکنان کے تعاون سے ضلع وسطی کو کچرے سے پاک کر دینگے انھوں نے افسران سے حاصل کی جانے والی کارکردگی رپورٹ پر کہا کہ ابھی مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے اگر بلدیہ وسطی کا ہرشعبہ اپنے دائرے اختیار میں رہتے ہوئے ایمانداری سے کام کرے تو وہ دن دور نہیں جب بلدیہ ضلع وسطی کراچی کے شفاف ترین ضلع ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ ضلع بن کر ابھرے گا ا

 عالمگیر سیفی

انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی)

0333-3697274


25th Sep 2016 District Central News & Picture

25th Sep 2016 District Central News & Picture




ضلع وسطی کو شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کرئینگے ۔ریحان ہاشمی
ضلع وسطی میں کچرا پھیلانے ،اور جلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم
کراچی( )چیئرمین بلدیہ ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کو شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں چائنا سے واپسی پر ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کام کا معائنے کے دوران افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں کوڑا کرکٹ پھیلانے والوں اور شہری علاقوں میں موجود کوڑے کو آگ لگانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے سڑکوں ،شاہراؤن اور تجارتی علاقوں میں کوڑا کرکٹ پھیلانے والے پتھارے داروں ،ٹھیلے والے اور دوکانداروں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے انھوں نے نے تمام یونین کونسل کے چیئرمینز اور سینی ٹیشن آفسران و کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ ایسے عناصر پر نظر رکھیں جو اپنا کوڑا کرکٹ کچرا کنڈیوں کے بجائے سڑکوں اور برساتی نالوں میں ڈالتے ہیں ریحان ہاشمی نے سندھی ہوٹل نیو کراچی پر کچرا جمع ہونے اور آگ لگانے کی خبر پر سخت ایکشن لیتے ہوئے محکمہ(صحت) سینی ٹیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ سندھی ہوٹل سے کچرے کے ڈھیر کو فوری صاف کیا جائے اور مین شاہراؤں اور سڑکوں پر کچرا پھیکنے والے ٹھیلے والے ،پتھارے داروں اور دوکانداروں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے انھوں نے کچرا جلانے کے عمل کو فوری روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کچرا جلانے سے زہریلی گیس کا اخراج فضاء میں پھیل کر عوام کی صحت کو براہ راست نقصان پہچانے کا سبب بن رہا ہے اس لئے ضروری ہے کہ کوڑا کرکٹ جلانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے اور کوڑا جلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو صاف ستھرااور صحت مند ماحول مئیسر آسکے۔دوسری جانب انھوں نے شہر میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر کا زمہ دار پتھارے دار ِ ٹھیلے والوں اور دیگر ادرواں کے افراد اپنا کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھیکتے ہیں اوع شہر میں گندگی پھیلانے کا سبب بنتے ہیں ان عناصر کے خلاف باقائدہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اس موقع پر ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے مختلف علاقوں میں نئی کچرا کنڈیوں کی تعمیر کے لئے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ نئی کچرا کنڈیوں کی تعمیر کے لئے جگہ کا تعین کریں انھوں نے کہا کہ وسائل کی کمی ایک مسلسل تکلیف کا باعث ہے تاہم بلدیہ وسطی کے کارکنان و افسران اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں
جاری کردہ
عالمگیر سیفی
ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر
بلدیہ کراچی وسطی
0333-3697274





22nd Sep 2016 Dmc Central News & Picture




بلدیہ وسطی میں محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی کے انتظامات کے لئے حکمت عملی تیار
وائس چیئرمین سید شاکر علی نے بلدیاتی افسران کو بھر پور توجہ کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کردی
کراچی ( ) بلدیہ وسطی کے وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام میں عزاداران حسین کو بہترین بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے انھوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں صفائی کے کام میں کسی قسم کی لاپرواہی اور سست روی برداشت نہیں کی جائیگی خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام سے قبل مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات بہتر بنانے کے لئے بلدیاتی افسران کے خصوصی اجلاس میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ وسطی کے میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو، ڈائریکٹر ایڈمن اسلم خان ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ،غوث محی الدین، ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف ،ڈائریکٹر ریکوری شمعونہ صدف ،متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرز اورڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرعالمگیر سیفی بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران مساجد و امام بارگاہیں اور عوامی اجتماعات کے مقامات مجالس اور واعظ کی محفلوں کے دوران صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کے لئے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔اس موقع پر سید شاکر علی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی علاقے سے کسی بھی قسم کی شکایت موصول نہ ہوں تاکہ عاشورہ محرم الحرام کے دوران عزاداران اپنی مجالس اور واعظ کی محفلیں احسن طریقے سے منعقد کرسکیں اس موقع پرڈپٹی چیئرمین سید شاکر علی نے محرم الحرام کے تقدس اور مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے حوالے سے کئے جانے والے متعدد اقدامات بشمول صفائی و ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، سڑکوں کی کارپیٹنگ اور بالخصوص امن قائم رکھنے کے اقدامات کے ضمن میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ انھیں مزید فول پروف بنایا جائے تاکہ عزاداران حسین کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچے انہوں نے کہا کہ ہر اسلامی دن ہم سے تقاضہ کرتا ہے کہ ہم اسکو عقیدت و احترام سے منائیں اور دشمنان اسلام کو امت مسلمہ کے خلاف کسی بھی ممکنہ کاراوائی سے بروقت روکیں انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو خصوصی ہدایت کی کہ تمام امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزر گاہ پر تمام لیکیج کو فوری طور پر بند کیا جائے انہو ں نے مختلف علاقوں میں جلوس کی گزر گاہوں کے راستے میں فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کیں۔
جاری کردہ عالمگیر سیفی
ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر
03333697274


21st Sep 2016 Dmc Central News & Picture


محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیاجائے: فریدالدین
عزاداران حسین کو تمام تر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں .سید شاکر علی
کراچی ( ) محرم الحرام کے حوالے سے مختلف اقدامات بالخصوص بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور سیکیوریٹی کے حوالے سے نمائندہ اجلاس ڈپٹی کمشنر سینٹرل کیپٹن (ر) فریدالدین کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین بلدیہ وسطی سیدشاکر علی،میونسپل کمشنرمحمد وسیم سومرو، ADC سینٹرل سید شجاعت حسین ،تمام اسسٹنٹ کمشنر( سینٹرل)، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، امام بارگاہوں کے ٹرسٹی،جلوس منتظمین، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکستان رینجرز کے افسر اور علاقہ کی معروف سماجی شخصیات ، واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے افسران و انجینئرز، ٹریفک پولیس ، کے الیکٹرک ،فائر بریگیڈ کے نمائندگان اور انتظامیہ کے افسران اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سینٹرل کیپٹن (ر) فریدالدین نے محرم الحرام میں امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرا ر رکھنے کے حوالے سے بلدیاتی افسران اور امن قائم کرنے والوں اداروں کو ہدایت کی ہے کہ عشرہ محرم کے دوران مذہبی ہم آہنگی،اخوت،بھائی چارہ اور امن و امان کی فضاء قائم رکھنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لائیں انہوں نے مزید کہا کہ دوران محرم الحرام میں جلوسوں اور مجالس کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے ممکنہ دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھی جائے جبکہ مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف ،جلوس کی گزر گاہوں پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے بھی انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے اس موقع پرڈپٹی چیئرمین سید شاکر علی نے محرم الحرام کے تقدس اور مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے حوالے سے کئے جانے والے متعدد اقدامات بشمول صفائی و ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، سڑکوں کی کارپیٹنگ اور بالخصوص امن قائم رکھنے کے اقدامات کے ضمن میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ انھیں مزید فول پروف بنایا جائے تاکہ عزاداران حسین کو کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچینے انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ مذہبی ایام میں بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانے میں تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لاتی ہے انہوں نے کہا کہ ہر اسلامی دن ہم سے تقاضہ کرتا ہے کہ ہم اسکو عقیدت و احترام سے منائے اور دشمنان اسلام کو امت مسلمہ کے خلاف کسی بھی ممکنہ کاراوائی سے بروقت روکے انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو خصوصی ہدایت کی کہ تمام امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزر گاہوں پر تمام لیکیج کو فوری فور پر بند کیا جائے ۔اس موقع پر امن ومان قائم کرنے والے اداروں کے افسران نے یقین دلایا کہ عشرہ محرم کے دوران امن وامان قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی ۔اس موقع پرضلع وسطی کراچی میں قائم مسجد و امام بارگاہ کے ٹرسٹی اور جلوس کے منتظمین نے اپنے مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ماضی میں انتظامیہ کیجانب سے محرم الحرام پر کئے جانے والے بہترین اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا اور امیدظاہر کی کہ اس سال بھی بلدیہ وسطی کی انتظامیہ محرم الحرام کے مذہبی ایام میں اپنا تعاون برقرار رکھے گی ۔میونسپل کمشنرمحمد وسیم سومرو نے کہا کہ محرم کے حوالے سے صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں




19th Sep 2016 Dmc Central News & Picture

Deputy Mayor Arshad Vohra with Chairman Rehan Hashmi, Vice Chairman Syed Shakir Ali reviewing cleaning campaign at North Nazimabad District Central Karachi.




شہر کراچی کو صاف ستھراء رکھنا اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ارشد وہرہ ڈپٹی مئیر کراچی

ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کا بلدیہ وسطی کا دورہ، جاری صفائی مہم کا معائنہ 

عوام کی بہتر خدمت کے لئے بلدیاتی اداروں کو مناسب فنڈ اور مشینری مہیاکی جائے : وزیرِ اعلیٰ سے اپیل


کراچی ( ) ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ شہر کراچی کو صاف و شفاف بنانے کا عزم کیا ہوا ہے وسائل کی کمی کو عوام کی خدمت کے کام میں آڑے نہیں آنے دیں گے وہ ضلع وسطی میں عید الاضحی کے بعد بلدیہ وسطی کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی مہم کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی ،میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن غوث محی الدین و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے اس موقع ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ، وزیرِ بلدیات اور حکومتِ سندھ سے اپیل کی ہے کہ بلدیاتی مسائل حل طلب ہیں جنھیں حل کرنے میں وسائل و فنڈز کی کمی سے دشواری پیش آرہی ہے بلدیاتی مسائل حل کرنے کے لئے بلدیاتی اداروں کو انکی ضرورت کے مطابق فنڈ جاری کئے جائیں حکومتِ سندھ کی جانب سے مالی معاونت بلدیاتی خدمات میں بہتری لانے میں اہم کردار اداکرے گی۔ جبکہ عوام کا تعاون شہر کی صفائی ستھرائی کو بہتر کرنے میں مددگار ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ بلدیاتی خدمات کے علاوہ بھی دیگر عوامی خدمات کے ادارے مناسب مالی ، افرادی اور تکنیکی وسائل کے بغیر بہتر خدمات انجام نہیں دے سکتے، ۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں روزآنہ بارہ ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جبکہ بلدیہ عظمی کراچی چار ہزار ٹن کچرا یومیہ ڈسپوز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس طرح آٹھ ہزار ٹن یومیہ کچر ے کا بیک لاگ شہری انتظامیہ اور شہریوں کے لئے مسائل کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ اگر وسائل مہیا کئے گئے تو جلد ہی کراچی کو دنیا کے شفاف ترین شہروں کی صف میں لاکھڑا کرئنگے انہوں نے وزیر اعلی سندھ اور وزیرِ بلدیات سے اپیل کی کہ وہ بلدیہ کراچی کو اس کی ضرورت کے مطابق مشینری اور فنڈز مہیاکریں تاکہ عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات مہیاکی جاسکیں۔ اس موقع پر چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان شب و روز محنت و جانفشانی سے کام کررہے ہیں تاہم وسائل کی کمی سے جو مسائل پیدا ہورہے ہیں وہ وزیرِ اعلی اور وزیرِ بلدیات کی جانب سے خصوصی توجہ کا تقاضہ کرتے ہیں۔انہوں بلدیہ وسطی کی جانب سے عوام کی خدمات میں کوئی کسر نہ اُٹھارکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ جاریکردہ
عالمگیر سیفی 
انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی )