(29th Sep 2016) District Chairman Rehan Hashmi getting information regarding areas problem from Central UC Chairman, Vice Chairman
مورخہ: ۲۹/ستمبر، 2016
کراچی( ) بلدیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کیا جائے
ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹیوں میں
محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی،نکاسی وفراہمی آب ،مساجد و امام
بارگاہوں کے اطراف روشنی کے انتظامات کے حوالے بلائے گئے ضلع وسطی کی یونین
کمیٹیوں کے چیئرمین،وائس چیئرمین ۔خواتین و مرد کونسلرز کے اجلاس میں
علاقائی مسائل کی معلومات حاصل کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انھوں نے یونین
کمیٹی کو درہیش مسائل سے آگاہی حاصل کی
انھوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کو عوام کی خدمت میں روکاوٹ نہ بنے دیا جائے
انھوں نے کہا کہ اس وقت پورے پاکستان کی نظر کراچی اورپھر کراچی کے ضلع
وسطی کے بلدیاتی اداروں پر مرکوز ہے لہزا اب دعوے نہیں کام ہوگا۔انھوں نے
کہا کہ منتخب بلدیاتی نظام اور نوکر شاہی کے فرق کو واضح کرنے کی ضرورت ہے
انھوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے منتخب شہری قیادت نہ ہونے کی وجہ سے
کراچی بلخصوص ضلع وسطی مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے جسے اب ہمیں درجہ بدرجہ
بہتری کی جانب لے جانا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی افسران شہر کو صاف
ستھرا رکھنے کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتے ہیں جبکہ عوامی نمائندے عوام کے
مسائل کو حل کرنے میں ایک دوسرے سے سبقت لینے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آتے
ہیں انہوں نے کہا کہ افسران اور منتخب نمائندوں کی مشترکہ کاوشوں سے عوام
کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکتا ہے انھوں نے منتخب
نمائندوں سے کہا کہ وہ باہمی رابطے کو مضبوط بنانے کے لئے موبائل،واٹس اپ
اور انٹر نیٹ کی تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لائیں تاکہ عوام کو بروقت
بلدیاتی سہولیات کو ممکن بنایا جاسکے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے
محرم الحرام کے دوران عزاداران حسین کو بلدیاتی سہلولتوں کی فراہمی کو ممکن
بنانے کے لئے یونین کمیٹیوں کے نمائمندوں کو بھرپور یقین دہانی کرائی کہ
اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ ہر ممکن تعاون کرے گی اس موقع پر تمام یونین
کمیٹیوں کے چیئرمین و وائس چیئرمین نے ریحان ہاشمی کویقین دلایا کہ عوام کی
خدمت وسائل کی محتاج نہیں ہے اگر چہ انتہائی محدودوسائل کے باوجود عوام کی
امنگوں اورامیدوں پر اترنے کے لئے اپنے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار
لائیں گے۔۔۔۔۔
عالمگیر سیفی
(انفارمیشن آفیسر ) بلدیہ وسطی
0333-3697274
(انفارمیشن آفیسر ) بلدیہ وسطی
0333-3697274