13th Oct 2016 DMC Central News & Picture

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان ،فیصل سبزواری کی جلوس عزا میں شرکت

امام حسین کی شہادت حق کی ابدی فتح اور باطِل کی شکست کی واضح دلیل ہے: حق پرست اراکین اسمبلی

عزادارانِ حسین کو بلدیاتی سہولیات مذہبی عقیدت کے جذبہ کہ تحت مہیا کی جارہی ہیں: ریحان ہاشمی

مورخہ :۱۳؍اکتوبر ۲۰۱۶ ؁ء

کراچی ( ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان اور فیصل سبزواری کی فیڈرل بی ایریا بلاک ۱۷ مسجد و امام بارگاہ خیرالعمل سے شہادت حسین کی یاد میں برآمد ہونے والے مرکزی جلوس عزا میں شرکت اس موقع پر بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، حق پرست ارکان اسمبلی، شیخ صلاح الدین ،جمال احمد،انور رضا بھی موجود تھے اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بلا تفریق رنگ و نسل مذہب و ملت انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ مسلمانوں کے مختلف عقائد رکھنے والوں کے درمیان محبت، اخوت اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم کرنے کے لئے ہمہ وقت میدان عمل میں ہے اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی نے جلوس کے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواسۂ رسول امام حسین کی شہادت باطل کے خلاف حق کی ابدی فتح کی واضح دلیل ہے ۔آج صدیوں گزر جانے کے بعد بھی عالمِ اسلام اور تمام دنیا امام حسین کی شہادت کا غم مناتی ہے جبکہ یزید باطل اور ظالم کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ قبل ازیں انہوں نے مجالس اور جلوس کے منتظمین سے انکے مسائل اور ضروریات سے آگاہی حاصل کی اور حق پرست قیادت کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان امت مسلمہ کے تمام مکتبہء فکر کے درمیان مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں۔ محرم الحرام کے دوران بھی عزادارئ حسین کے دوران برادارانِ اسلام کے درمیان بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنے میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان پیش پیش ہے ۔ قبل ازیں بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد کے ہمراہ نیو کراچی ونارتھ کراچی میں واقع مختلف امام بارگاہ سے شہادتِ امام حسین کی یاد میں نکالے جانے والے جلوسِ عزأ میں شرکت کی اس موقع پر،میونسپل کمشنرمھمد وسیم سومرو ،یونین کمیٹی کے چیئر مین و وائس چیئرمین ،شیعہ و سنی علماء ،رینجرز و پولیس کے افسران متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے اس موقع پرچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی حدود میں جلوس، مجالس اور شہادتِ امام حسین کے یاد میں منعقد کئے جانے والے تمام پروگرامز میں عزادارنِ حسین کو بلدیاتی سہولیات نواسۂ رسول سے محبت اور مذہبی عقیدت و احترام کے جذبہ کے تحت فراہم کررہے ہیں۔ بعد ازاں حق پرست ارکان اسمبلی جمال احمد نے چیئرمین ریحان ہاشمی کے ہمراہ نارتھ کراچی سیکٹر 5C میں واقع امام بارگاہ آل محمد پر منعقدہ مجلس میں شرکت کی اور یہاں میڈیکل ایڈ کمیٹی کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ پر عزادارن حسین کو دی جانے والی میڈیکل سہولتوں کا معائنہ کیاx xxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxx
جاری کردہ
عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر ( بلدیہ وسطی)
0333-3697274



10th Oct 2016 DMC Central News & Picture

Chairman District Central Karachi Mr. Rehan Hashmi discussing with Iqra University Student delegation regarding Municipal assignment.

 

تعلیمی ادارے نوجوان نسل کو شعور و دانش عطا کرتے ہیں ۔ریحان ہاشمی 


اقراء یونیورسٹی کے طلبا و طالبات سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر گفتگو 

مورخہ ؛ ۱۰/ اکتوبر ۲۱۰۶ء ؁

کراچی ( )چیئر مین بلدیہ عالیہ کراچی وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کی تعلیمی سرگرمیاں معاشرے کے لئے خوش آئند ہوتی ہے جبکہ تعلیمی ادارے نئی نسل کو شعور اور دانش عطا کرتے ہیں ان خیلات کا اظہار انہوں نے اقراء یونیورسٹی کے طلبا و طالبات سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران گفگو کرتے ہوئے کیا ۔مزکورہ یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات کے وفد نے ڈائریکٹر اکیڈمک سلمان عباسی کی سربراہی میں ضلع وسطی کے تعلیمی دورے تھے اقرا یونیورسٹی کے وفد نے چیئرمین ریحان ہاشمی سے بلدیاتی امور سے متعلق یونیورسٹی اسائمنٹ کے سلسلے میں ملاقات کی اس موقع پر ریحان ہاشمی نے طلباو طالبات کو اپنے دفتر میں خوش آمدید کہا اور انکے اسائمنٹ میں معاون ہر قسم کی ممکنہ تعاون کی پیشکش کی ریحان ہاشمی نے اس بات کو سراہا کہ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات بلدیاتی اداروں کے طریقہء کار ،وسائل اور مسائل کے بارے میں تحقیقاتی کام کر رہے ہیں انھوں نے امید ظاہر کی کہ اس اسائمنٹ کی تیاری کے بعد بلدیہ وسطی کی کارکردگی عوام الناس کے سامنے بطریقہ احسن پیش کی جاسکے گی قبل ازیں وفد کے سربراہ ڈائریکٹر اکیڈمک سلمان عباسی نے ریحان ہاشمی سے اپنا اور اپنے وفد کا تعارف کرایا اور اپنی آمد کے مقاصد اور اسائمنٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا انھوں نے بتایا کہ اقرا یونیورسٹی ضلع وسطی میں موجودہ سیاسی منتخب قیادت میں کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ بلدیاتی خدمات کا دائرہ کار ،انکے دستیاب وسائل اور ضلع وسطی کو درپیش مالی و دیگر مسائل کے بارے میں ریسرچ اسائمنٹ تیار کر رہے ہیں انھوں نے چیئرمین ریحان ہاشمی کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے نا صرف طلباء کو کو عزت دی بلکہ اپنے پورے ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

جاری کردہ 

عالمگیر سیفی

انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی) 

0333-3697274
 


 



9th Oct 2016 DMC Central News & Picture


ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ضلع وسطی میں تعلیم، صحت اور نوجوانوں کے حوالے سے پروگرامز کی بریفنگ


ضلع وسطی نے تعلیم ، صحت اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے جامع پالیسی پر کام شروع کر دیا ہے۔ ، چیئر مین ضلعی وسطی ریحان ہاشمی

ضلع وسطی کی عوام کی فلاح کے لئے ہر پروگرام کو ترجیحی بنیادوں پر سپورٹ کرنے کو تیار ہے۔چئیرمین ضلع وسطی 

کراچی۔ 09اکتوبر 2016

کراچی ( ) ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان نے ضلع وسطی کراچی کے تعاون سے ضلع میں تعلیم، صحت اور نوجوانوں کی فلا ح و بہبود کے حوالے سے ضلع وسطی کراچی کی انتظامیہ اور نوجوانوں کے لئے پروگرامز کی بریفنگ کا انعقاد ضلع وسطی کے کانفرنس ہال میں کیا ۔ تقریب کا بنیادی مقصد ضلع وسطی کراچی کی انتظامیہ کے سا تھ ان پروگرامز کی تفصیلات شئیر کرنا تھا۔ تقریب کا آغاز کرتے ہوئے ، ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر جناب راشد محمود خان نے پروگرامز کی تفصیلا ت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ، کہ ضلع وسطی کراچی کی انتظامیہ اور سپورٹ کے ساتھ اسکول اور آؤٹ آف اسکول نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ان کی تنظیم کم مدتی اور طویل مدتی پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ساتھ ہی بہت سی مزیدتنظیموں کو بھی ضلع وسطی کی انتظامیہ کے ساتھ منسلک کریں گے جو ان پروگرامز پر کام کر رہی ہیں۔فوری طورپر اسکول کے بچوں کے لئے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد، اسکول کے بچوں کے لئے مختلف کمپیٹیشن کا انعقاد ، اور نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔، چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان کی کاوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کے ضلع وسطی کے نوجوانوں کے لئے ضلعی انتظامیہ نے پلاننگ فیز مکمل کر لیا ہے اور بہت جلد اس پر عملدرآمد شروع کرنے والے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک ٹیم پلئیر ہیں اور یہ تمام نوجوان میری ٹیم ہیں، اور ان کے ساتھ مل کر پاکستا ن کی، کراچی کی اور خاص ضلع وسطی کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے تمام پروگرامز میں اپنے ہر طرح کے تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی۔
اس تقریب میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔جن کا تعلق ضلع وسطی کراچی کے مختلف علاقوں اور تنظیموں سے تھا ۔۔
نوجوانوں نے ویژنری فاؤنڈیشن پاکستان کی اس کاوش کو بہت سراہا اور اس بات پر ذوردیا کے اس طرح کے پروگرامز تواتر کے ساتھ ہونے چاہیں اور ضلع وسطی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔




جاری کردہ عالمگیر سیفی

انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی) 

03333697274 




8th Oct 2016 DMC Central News & Picture

بوہرہ برادری کے وفد کی ریحان ہاشمی سے ملاقات 

بلدیہ وسطی تمام مسلمانوں کے مکاتب فکرکو بلا تفریق سہولتیں بہم پہنچا رہی ہے ۔وفد سے گفتگو


مورخہ :۰۸/ اکتوبر ۶ ۲۰۱ء ؁


کراچی( ) چیئرمین بلدیہ عالیہ کراچی وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ بلدیہ وسطی میں محرم الحرام کے دوران مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کو بلا تفریق بلدیاتی سہولتیں بہم پہنچا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے بوہری برادری کے روحانی پیشوا شیخ عباس بھائی عامل صاحب کی قیادت میں بوہرہ برادری کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو، بوہرہ برادری کے شیخ سیف الدین ،شیخ زوہیب ،حکیم جوہر سورتی اور یونین کمیٹی 18 کے چیئرمین مظہر حسین بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر بورہ برادری کے وفد نے ریحان ہاشمی کو محر الحرام کے دوران مجالس کے انعقاد کے سلسلے میں تعاون کی درخواست کی جبکہ علاقائی مسائل کے سلسلے میں بھی آگہی فراہم کی انھوں نے چیئرمین ریحان ہاشمی کی جانب سے ضلع وسطی میں بوہری برادری کو محرم الحرام میں دی جانے والی سہولتوں کی فراہمی خاص طور پر جمات خانہ کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے مناسب انتظامات کرنے پر بلدیہ وسطی کا شکریہ ادا کیا ریحان ہاشمی نے وفد کے ارکان کو بتایا کہ بلدیہ وسطی محرم الحرام کے دوران مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کے ساتھ ہم آہنگی کا برتاؤ رکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی بوہری برادری کے افراد کو مجالس کے انعقاد کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون مہیا کرے گی انھوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ پہلے ہی مسجد و امام بارگاہوں اور جماعت خانہ کے اطراف صفائی ستھرائی بہتر کے انتظامات کر رہی ہے انھوں نے کہا کہ ضلع وسطی بوہرہ برادری کے افراد رہائش پزیر ہیں ان تمام علاقوں میں خصوصی صفائی کے انتظامات بھی کر رہے ہیں اس موقع پر وفد کے ارکان نے چیئرمین بلدیہ وسطی کا محرم الحرام کے دوران بوہرہ برادری کو خصوصی بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا 


جاری کردہ عالمگیر سیفی 
ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر 
03333697274


5th Oct 2016 Dmc Central News & Picture


مورخہ ۰۵/اکتوبر 2016 

کراچی( ) چیئرمین بلدیہ عالیہ کراچی وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران عزادارن حسین کو تمام تر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عزاداران حسین کو سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی سست روی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔وہ نارتھ کراچی 5.C 3 میں واقع مسجد و امام بارگاہ آل محمد کی انتظامیہ کے ساتھ جلوس کی گزر گاہوں پر بلدیہ وسطی کی جانب سے دی جانے والی بلدیاتی سہولیات کا معائنہ کر رہے تھے اس موقع پر ایم۔کیو۔ایم پاکستان کے ارکان صوبائی اسمبلی وسیم قریشی،جمال احمد ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ،امام بارگاہ کے منتظمین اور نیو کراچی مسجد و امام بارگاہ کے فوکل پرسن عباس بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود اہلیان ڈسٹرکٹ سینٹرل کو بہتر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے شب و روز کوشاں ہیں اس موقع پر انھوں نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ تمام انتطامی اور ترقیاتی کام باہمی مشاورت سے انجام دیئے جائے تاکہ عزاداران حسین کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی شکایت موصول نہ ھو اس موقع پر انہوں نے جلوس کی گزرگاہ پر کئے جانے والے پیج ورک کے کام کا بھی معائنہ کیااس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے ارکان اسمبلی کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم تمام امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزر گاہوں پر روڈ کارپیٹنگ ،پیج ورک،اسٹریٹ لائٹس اور صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کئے جاچکے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کے مختلف علا قوں سے برآمد ہو نے والے ماتمی جلوسوں کے راستوں پر مکمل روشنی اورصفا ئی ستھرائی ودیگر انتظا ما ت کو مکمل کر نے کے سا تھ سا تھ ہر قسم کے تجا وزات اور روکاوٹو ں کا بھی خا تمہ کر دیا گیا ہے ،انہوں نے مزید بتایا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ عشرہ محرم الحرام کے دورا ن عزاداروں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیئے اپنے تما م دستیاب و سائل اور افرادی قوت کو استعمال میں لارہی ہے اورمین شاہراوں کی مرمت کے علا وہ جلوسوں کی گزرگاہوں پر پیچ ورک کے ساتھ ساتھ مسا جد وامام با ر گاہوں کے اطراف لائٹوں کی فراہمی و درستگی ، اندرونی گلیوں کی صفا ئی ستھرائی کے کاموں اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے پر بھی خصو صی تو جہ دی جا رہی ہے،بلدیہ وسطی عشرہ محرم میں عزداران کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے بلدیہ وسطی کے چاروں زونوں میں خصو صی کیمپ قائم کیئے جائنگے جہا ں عزادران کے لئے پینے کا پا نی و شربت کا انتظام کیا جا ئے گا ۔


جاری کردہ عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی)
03333697274