8th Oct 2016 DMC Central News & Picture

بوہرہ برادری کے وفد کی ریحان ہاشمی سے ملاقات 

بلدیہ وسطی تمام مسلمانوں کے مکاتب فکرکو بلا تفریق سہولتیں بہم پہنچا رہی ہے ۔وفد سے گفتگو


مورخہ :۰۸/ اکتوبر ۶ ۲۰۱ء ؁


کراچی( ) چیئرمین بلدیہ عالیہ کراچی وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ بلدیہ وسطی میں محرم الحرام کے دوران مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کو بلا تفریق بلدیاتی سہولتیں بہم پہنچا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے بوہری برادری کے روحانی پیشوا شیخ عباس بھائی عامل صاحب کی قیادت میں بوہرہ برادری کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو، بوہرہ برادری کے شیخ سیف الدین ،شیخ زوہیب ،حکیم جوہر سورتی اور یونین کمیٹی 18 کے چیئرمین مظہر حسین بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر بورہ برادری کے وفد نے ریحان ہاشمی کو محر الحرام کے دوران مجالس کے انعقاد کے سلسلے میں تعاون کی درخواست کی جبکہ علاقائی مسائل کے سلسلے میں بھی آگہی فراہم کی انھوں نے چیئرمین ریحان ہاشمی کی جانب سے ضلع وسطی میں بوہری برادری کو محرم الحرام میں دی جانے والی سہولتوں کی فراہمی خاص طور پر جمات خانہ کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے مناسب انتظامات کرنے پر بلدیہ وسطی کا شکریہ ادا کیا ریحان ہاشمی نے وفد کے ارکان کو بتایا کہ بلدیہ وسطی محرم الحرام کے دوران مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کے ساتھ ہم آہنگی کا برتاؤ رکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی بوہری برادری کے افراد کو مجالس کے انعقاد کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون مہیا کرے گی انھوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ پہلے ہی مسجد و امام بارگاہوں اور جماعت خانہ کے اطراف صفائی ستھرائی بہتر کے انتظامات کر رہی ہے انھوں نے کہا کہ ضلع وسطی بوہرہ برادری کے افراد رہائش پزیر ہیں ان تمام علاقوں میں خصوصی صفائی کے انتظامات بھی کر رہے ہیں اس موقع پر وفد کے ارکان نے چیئرمین بلدیہ وسطی کا محرم الحرام کے دوران بوہرہ برادری کو خصوصی بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا 


جاری کردہ عالمگیر سیفی 
ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر 
03333697274