19th Oct 2016 Dmc Central News & Picture

19th Oct 2016 Dmc Central News & Picture

کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد معاشرے میں قیام امن کی ضمانت ہے۔ارشد وہرہ

نئی نسل کو مثبت سر گرمیوں میں مصروف رکھناانہیں برائیوں سے بچانا ہے۔ 
ریحان ہاشمی

 مورخہ۱۹ /اکتوبر۲۰۱۶ء ؁

کراچی( اسپورٹس رپوٹر ) ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کسی بھی معاشرے میں قیام امن اور پیغام امن پھیلانے کی ضمانت ہوتی ہے۔ کیونکہ کھیل انسان کے درمیان محبت، اور باہمی تعلقات کو فروغ دیتے ہیں ۔ وہ اسپورٹس مینجمنٹ سسٹم کے زیر اہتمام عید گاہ گراؤنڈ ناظم آباد میں منعقدہ اسپورٹس گالہ کی افتتاحی تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی حاضرین سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے اسپورٹس مینجمنٹ سسٹم کی جانب سے نئی نسل کو صحتمندانہ سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کیلئے کی جانیوالی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کی خدمات خراج تحسین کی مستحق ہیں۔ارشد وہرہ نے مزید کہا کہ سرکاری اسکولوں کے بچے کسی بھی طرح سے پرائیویٹ اسکولوں کے بچوں سے کم نہیں ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ سرکاری اسکولوں کے بچوں کی پزیرائی کی جائے اور انہیں تعلیمی اورکھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے مواقع فراہم کئے جائیں انہوں نے اسپورٹس منیجمنٹ سسٹم کی اس ایونٹ کے انعقاد میں سرکاری اسکولوں(DMC,KMC) شمولیت کو سراہا۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ نئی نسل کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھنا دراصل انہیں برائیوں اور منفی سرگرمیوں سے بچانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ذہنی صلاحیتوں کو بھی بڑھاتا ہے جبکہ کھیل قوت برداشت میں بھی اضافہ کرتا ہے اس سلسلے میں کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد اور کھیلوں کو فروغ کا سامان مہیا کرنا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ قبل ازیں اسپورٹس مینجمنٹ کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر ندیم علی نے اپنی تنظیم کی خدمات اور غرض و مقاصد سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ sports for Peace and Excellence) (انکی تنظیم کا نعرہ ہے، کیونکہ کھیل ہی امن اور کارگردگی میں اضافے کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 جاری کردہ
عالمگیر سیفی

انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی)

0333-3697274




18th Oct 2016 DMC Central News & Picture

مورخہ۱۸ /اکتوبر۲۰۱۶ء ؁

کراچی( )چیئرمین بلدیہ عالیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدا یت پرگزشتہ رات چلائی جانے والی کتا مار مہم میں تقریبا ۹۸۰کتے ہلاک کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی میں آ وارہ کتوں کی بہتات اور سگ گزیدگی کے واقعات رونما ہونے کی خبر پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی میں کتا مار مہم چلانے کے احکامات صادر کئے۔ کتا مار مہم کے دوران نیو کراچی زون میں ۲۸۰ کیپسول سے ۲۵۳، نارتھ ناظم آباد زون میں ۳۰۰ کیپسول سے ۲۳۷ ، گلبرک زون میں ۳۰۰ سے۲۱۷ ، لیاقت آباد زون میں ۳۰۰ کیپسول سے ۲۴۴ کتوں کو ہلاک کیا گیا ۔دریں اثنا ء ہلا ک ہونے والے کتوں کو بنا ئے گئے پوا ئنٹ سے ڈمپنگ گر ا ؤ نڈ تک پہنچا یا گیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے کتا مارمہم نہ چلنے کی وجہ سے آوارہ کتوں نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا تھا چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی عوام کو ریلیف پہچانے کے لئے فوری طور پر کتا مار مہم چلانے کے احکامات صادر کئے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں ریحان ہاشمی عوام کو بلدیاتی سہولیات بہم پہچانے کے لئے ہمہ وقت میدان عمل میں نظر آتے ہیں ۔

جاری کردہ
عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی)
0333-3697274
 
KARACHI: In the wee hours of Tuesday, District Municipal Corporation (DMC) Central poisoned a significant number of stray dogs in Karachi, following reports of their rising population in the district.
According to DMC Central’s elected chairman, Rehan Hashmi of the Muttahida Qaumi Movement (MQM), around 1,050 stray dogs were poisoned to death. He claimed that the district administration was receiving complaints from the residents regarding the rising number of stray dogs in the area, after which they carried out the mass culling with the help of District Central deputy commissioner Capt (retd) Fariduddin Mustafa.
The number of dogs culled is only 40% of the total stray dogs present in District Central,” he claimed. He added that no such campaign had been carried out for years in the district and residents were complaining regarding the presence of such a huge number of dogs.
According to District Central information director Alamgir, the operation was carried out in four parts of the district – 257 dogs were culled in New Karachi, 244 dogs were poisoned in Gulberg, 237 in Liaquatabad and 217 dogs in North Nazimabad.
Alamgir said that 1,180 poisonous capsules were mixed in around 20 kilogrammes of gulab jamun (sweets) and were left in different areas, which were then consumed by the dogs that died later. “The corpses of the dogs were later shifted to landfill sites,” he said. Earlier in August this year, a similar activity was carried out in District South, when 800 stray dogs were poisoned to death.

17th Oct DMC Central News & Picture

بلدیہ وسطی کے تمام اسٹاف کو وقت پر تنخواہیں ادا کی جائے ۔ریحان ہاشمی 

ڈرائیورز حضرات کے لئے اوور ٹائم اور فری میڈیکل سہولتیں بھی مہیا کی جائیگی ۔ڈرائیور ز حضرات کے اجلاس سے خطاب
 

مورخہ۱۷ /اکتوبر۲۰۱۶ء ؁

کراچی ( )چیئرمین بلدیہ عالیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ بلدیہ وسطی کے تمام ملازمین کو بروقت تمخواہوں کی ادائیگی کو ممکن بنایا جائے انھوں نے کہا کہ ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنانے میں کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کا اہم کردار کے حوالے سے بلائے گئے ڈرائیور حضرات کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو ،بریگیڈئر ڈاکٹر ارشد،ڈائریکٹر سینی ٹیشن و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کو شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے ادارے کے ہر فرد کو پوری ایمانداری اور جانفشانی سے کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی کے حامل افراد کو تعریفی اسناد کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے ایوارڈ سے بھی نوزا جائیگا جبکہ کرپٹ اور نااہل افسران کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا اجلاس ڈرائیورز حضرات نے چیئرمین بلدیہ وسطی کو اپنے مسائل سے آگاہی دی اس موقع پر ڈرائیور حضرات نے تنخواہ کی ادائیگی بروقت ہونے کے ساتھ ساتھ اوور ٹائم اور گاڑیوں کی مینٹننس جیسے مسائل کاذکر کیا اس موقع پرچیئرمین ریحان ہاشمی نے فوری طور پر فنانس ڈپارٹ کو ہدایت جاری کی کہ وہ تمامملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کو بروقت ادا کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کریں جبکہ اوور ٹائم کے معاملات بھی چند دن میں حل ہوجائیگے اس موقع پر انھوں بلدیہ وسطی کے تمام ملازمین کے لئے فری میڈیکل کا بھی عندیہ دیا انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کئی اداروں سے بات چیت ہورہی ہے جلد ہی ملازمین کو بہترین فری میڈیکل سہولتیں مہیا کرئیگے چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی جن مسائل کا شکار ہے وہ آپ سب بخوبی جانتے ہیں ریحان ہاشمی نے کہا کہ یہ ایسا وقت ہے کہ ہم سب کو ٹیم ورک کی صورت میں کام کرنا ہوگا اس شہر کے لئے اس ضلع کے لئے انھوں نے کہا کہ اہلیان ضلع وسطی کو صاف و شفاف ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لایا جائے اس موقع پر ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی خواندگی کے لحاظ سے بھی ایک حیثیت رکھتا ہے انھوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے ا س موقع پر ریحان ہاشمی نے بلدیاتی شعبوں کے لئے ملازمین کی پرخلوص خدمات کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ریحان ہاشمی نے کہا کہ غیر سیاسی ضلعی حکومتوں کے ماضی میں کئے گئے کام عوام کے لئے باعث پریشانی اور انتظامیہ کے لئے باعث شرمندگی بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات سالوں میں جمع ہونے والے کوڑا کرکٹ کو چند دن میں صاف کرنا نا ممکن نہیں مگر دشوار ضرور ہے انھوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ چند روز میں افسران و کارکنان کے تعاون سے ضلع وسطی کو کچرے سے پاک کر دینگے انھوں نے افسران سے حاصل کی جانے والی کارکردگی رپورٹ پر کہا کہ ابھی مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے اگر بلدیہ وسطی کا ہرشعبہ اپنے دائرے اختیار میں رہتے ہوئے ایمانداری سے کام کرے تو وہ دن دور نہیں جب بلدیہ ضلع وسطی کراچی کے شفاف ترین ضلع ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ ضلع بن کر ابھرے گا ۔۔۔
جاری کردہ
عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی)

0333-3697274




14th Oct 2016 DMC Central News & Picture

Chairman District Central Rehan Hashmi discussing with Heritage Foundation Executive Ms. Yasemeen Lari regarding Education system.

ترقی یافتہ قوم بننے کے لئے تعلیم کوعام کیا جائے ۔ریحان ہاشمی

ٹیچرز ٹریننگ کے مواقع بھی فراہم کرئینگے ۔فرحت خان

مورخہ : ۱۴ / اکتوبر / ۲۰۱۶ ؁
کراچی ( ) چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ قوم بننے کے لئے تعلیم کو عام کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ خواندگی ہماری نئی نسل کی تعمیر و ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کے لئے مثبت اقدامات کئے جائیں وہ اپنے دفتر میں ہیریٹج فاؤنڈیشن (HERITAGE FOUNDATION ) کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر یاسمین لاری سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ HERITAGE FOUNDATIO اورLBT ذریعے ( غیر سرکاری تنظیم) کے ذریعے بچوں اور خواتین میں خواندگی بڑھانے اور تعلیم حاصل کرنے کا شوق پیدا کرنے میں جو کام کررہی ہے وہ قابل ستائش ہے ۔اس موقع پر یاسمین لاری (ستارہ امتیاز،ستارہ حلال )نے چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کو اپنی تنظیم کی جانب سے تعلیم عام کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور دیگر منصوبوں کے بارے میں آگاہی دی انہوں نے کہا کہ انکی تنظیم سرکاری اسکولوں کی ناگفتہ بہ حالت اور تعلیمی معیارسے فکر مند ہے اور چاہتی ہے کہ سرکاری اسکولوں میں طلباء وطالبات کی حاضری کو بہتر بنایا جائے انہوں نے کسی بھی سرکاری اسکول کو گود لینے (Adopt) کے امکان کو ممکن قرار دیا ۔اس موقع پر سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی فرحت خان، بریگیڈئر ڈاکٹر راشد۔ مصدق حسین بیگ، میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو ، ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ وسطی سہیل احمد ،موجود تھے،بعد ازاں یاسمین لاری بلدیہ وسطی کے اسکول سر آغا خان اسکول کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعلیم کو عام کرنے کے لئے اسکولوں کی حالت زار کے ساتھ ساتھ طریقہ تعلیم کو بھی بدلنا پڑئے گا انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ بچوں کو تعلیم دینے کے لئے آڈیو ویجیل سسٹم کے ذریعے بچوں کو خصوصی تعلیم فراہم کرئیگا انھوں نے اسکول کی عمارت کو بہترین قرار دیا انھوں نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ مفت تعلیم ہونے کے باوجود طالب علموں کی تعداد کم ہے انھوں نے کہا سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے سا تھ ساتھ والدین سے بھی رابطے کو ممکن بنایا جائے اس موقع پر سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی فرحت خان نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے لئے ٹیچرز ٹریننگ کے مواقع بھی فراہم کیئے جائینگے بعد ازاں یاسمین لاری نے ناظم آباد میں قائم صبا اختر لائبریری کا دورہ کیا ،لائبریری میں موجود کتابوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں ۔ یاسمین لاری نے لائبریری کے لئے کتابوں کا تحفہ پیش کیا ۔ریحان ہاشمی نے بتایا کہ لائبریری میں نئی نسل کی دلچسپی کے لئے نئی کتابیں فراہم کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے وضح رہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے تعلیم کو پاکستانی قوم کے لئے زندگی صورت کا مسئلہ قرار دیا تھا کیونکہ تعلیم حاصل کرکے ہی ہم دوسری قوموں سے مقابلہ کرسکتے ہیں جدید دور کے مطابق تعلیم ہمیں ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل کرسکتی ہے یاسمین لاری کی تنظیم (HERITAGE FONDATION) بچوں اور خواتین کے لئے ساتھ ساتھ استاتزہ کی تربیت اور تعلیم کے لئے جو کوشش کررہی ہے وہ قابل تحسین عمل ہے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یاسمین لاری کے آمد کا شکر ادا کرتے ہوئے بلدیہ وسطی کی جانب سے تعلیم کے میدان ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
جاری کردہ
عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی)
0333-3697274



13th Oct 2016 DMC Central News & Picture

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان ،فیصل سبزواری کی جلوس عزا میں شرکت

امام حسین کی شہادت حق کی ابدی فتح اور باطِل کی شکست کی واضح دلیل ہے: حق پرست اراکین اسمبلی

عزادارانِ حسین کو بلدیاتی سہولیات مذہبی عقیدت کے جذبہ کہ تحت مہیا کی جارہی ہیں: ریحان ہاشمی

مورخہ :۱۳؍اکتوبر ۲۰۱۶ ؁ء

کراچی ( ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان اور فیصل سبزواری کی فیڈرل بی ایریا بلاک ۱۷ مسجد و امام بارگاہ خیرالعمل سے شہادت حسین کی یاد میں برآمد ہونے والے مرکزی جلوس عزا میں شرکت اس موقع پر بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، حق پرست ارکان اسمبلی، شیخ صلاح الدین ،جمال احمد،انور رضا بھی موجود تھے اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بلا تفریق رنگ و نسل مذہب و ملت انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ مسلمانوں کے مختلف عقائد رکھنے والوں کے درمیان محبت، اخوت اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم کرنے کے لئے ہمہ وقت میدان عمل میں ہے اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی نے جلوس کے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواسۂ رسول امام حسین کی شہادت باطل کے خلاف حق کی ابدی فتح کی واضح دلیل ہے ۔آج صدیوں گزر جانے کے بعد بھی عالمِ اسلام اور تمام دنیا امام حسین کی شہادت کا غم مناتی ہے جبکہ یزید باطل اور ظالم کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ قبل ازیں انہوں نے مجالس اور جلوس کے منتظمین سے انکے مسائل اور ضروریات سے آگاہی حاصل کی اور حق پرست قیادت کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان امت مسلمہ کے تمام مکتبہء فکر کے درمیان مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں۔ محرم الحرام کے دوران بھی عزادارئ حسین کے دوران برادارانِ اسلام کے درمیان بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنے میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان پیش پیش ہے ۔ قبل ازیں بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد کے ہمراہ نیو کراچی ونارتھ کراچی میں واقع مختلف امام بارگاہ سے شہادتِ امام حسین کی یاد میں نکالے جانے والے جلوسِ عزأ میں شرکت کی اس موقع پر،میونسپل کمشنرمھمد وسیم سومرو ،یونین کمیٹی کے چیئر مین و وائس چیئرمین ،شیعہ و سنی علماء ،رینجرز و پولیس کے افسران متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے اس موقع پرچیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کی حدود میں جلوس، مجالس اور شہادتِ امام حسین کے یاد میں منعقد کئے جانے والے تمام پروگرامز میں عزادارنِ حسین کو بلدیاتی سہولیات نواسۂ رسول سے محبت اور مذہبی عقیدت و احترام کے جذبہ کے تحت فراہم کررہے ہیں۔ بعد ازاں حق پرست ارکان اسمبلی جمال احمد نے چیئرمین ریحان ہاشمی کے ہمراہ نارتھ کراچی سیکٹر 5C میں واقع امام بارگاہ آل محمد پر منعقدہ مجلس میں شرکت کی اور یہاں میڈیکل ایڈ کمیٹی کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ پر عزادارن حسین کو دی جانے والی میڈیکل سہولتوں کا معائنہ کیاx xxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxxx
جاری کردہ
عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر ( بلدیہ وسطی)
0333-3697274