19th Oct 2016 Dmc Central News & Picture

19th Oct 2016 Dmc Central News & Picture

کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد معاشرے میں قیام امن کی ضمانت ہے۔ارشد وہرہ

نئی نسل کو مثبت سر گرمیوں میں مصروف رکھناانہیں برائیوں سے بچانا ہے۔ 
ریحان ہاشمی

 مورخہ۱۹ /اکتوبر۲۰۱۶ء ؁

کراچی( اسپورٹس رپوٹر ) ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کسی بھی معاشرے میں قیام امن اور پیغام امن پھیلانے کی ضمانت ہوتی ہے۔ کیونکہ کھیل انسان کے درمیان محبت، اور باہمی تعلقات کو فروغ دیتے ہیں ۔ وہ اسپورٹس مینجمنٹ سسٹم کے زیر اہتمام عید گاہ گراؤنڈ ناظم آباد میں منعقدہ اسپورٹس گالہ کی افتتاحی تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی حاضرین سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے اسپورٹس مینجمنٹ سسٹم کی جانب سے نئی نسل کو صحتمندانہ سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کیلئے کی جانیوالی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کی خدمات خراج تحسین کی مستحق ہیں۔ارشد وہرہ نے مزید کہا کہ سرکاری اسکولوں کے بچے کسی بھی طرح سے پرائیویٹ اسکولوں کے بچوں سے کم نہیں ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ سرکاری اسکولوں کے بچوں کی پزیرائی کی جائے اور انہیں تعلیمی اورکھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے مواقع فراہم کئے جائیں انہوں نے اسپورٹس منیجمنٹ سسٹم کی اس ایونٹ کے انعقاد میں سرکاری اسکولوں(DMC,KMC) شمولیت کو سراہا۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ نئی نسل کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھنا دراصل انہیں برائیوں اور منفی سرگرمیوں سے بچانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ذہنی صلاحیتوں کو بھی بڑھاتا ہے جبکہ کھیل قوت برداشت میں بھی اضافہ کرتا ہے اس سلسلے میں کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد اور کھیلوں کو فروغ کا سامان مہیا کرنا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ قبل ازیں اسپورٹس مینجمنٹ کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر ندیم علی نے اپنی تنظیم کی خدمات اور غرض و مقاصد سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ sports for Peace and Excellence) (انکی تنظیم کا نعرہ ہے، کیونکہ کھیل ہی امن اور کارگردگی میں اضافے کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 جاری کردہ
عالمگیر سیفی

انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی)

0333-3697274