بلدیہ وسطی نے شہریوں میں 200 پودوں کی مفت تقسیم
ریحان ہاشمی نے سید شاکرعلی کے ہمراہ مفت شجرکاری کیمپ کا افتتاح کیا
مورخہ : ۰۴/ نومبر ۲۰۱۶ ء
کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکر علی
کے ہمراہ بلدیہ وسطی میں شجرکاری کو فروغ دینے کیلئے عوام الناس میں تین
روزہ مفت پودے تقسیم کرنے کیلئے نارتھ ناظم آباد بلاک D'' '' برھانی آرکیڈ
کے گراؤنڈ میں محکمہ پارک کی جانب سے لگائے گئے کیمپ کا افتتاح کردیا اس
موقع گفتگو کرتے ہوئے ریحان ہاشمی کرتے ہوئے کہا کہ درخت ،پودے اور ہریالی
ہماری شہری زندگی کیلئے آب حیات کی حیثیت رکھتے ہیں۔جبکہ سر سبز شاداب
ماحول انسانی ذہن کو تازگی اور فرحت بخشتا ہے۔ انہوں نے بوہرا برادری کا
حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دیگر افراد اور کیمونٹی درختوں،پارکس اور پلے
گراؤنڈز کو بطور Custodian'' ''سرپرست کی حیثیت سے اپنا لیں تو عوام اور
بلدیہ وسطی کے باہمی اشتراک سے عوام الناس کو پرفضا اور صحت مند ماحول
مہیا کرنے میں بہت مدد ملے گی اس موقع پر وائس چیئر مین سید شاکر علی نے
کہا کہ درختوں کو ہماری زندگی میں خاص اہمیت حاصل ہے انہوں نے درختوں کو
ماں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہرے بھرے درخت جو خود گرمی برداشت کرتے ہیں
او ر ہمیں ٹھنڈی چھاؤں مہیا کرتے ہیں انکی ٹھنڈی چھاؤں ماں کی آغوش کے
مترادف ھے جو خود تکلیف اٹھا کر بچوں کو آرام پہچاتی ہے انہوں نے کہا کہ
درختوں سے پیار کروجیسے تم اپنی ماں سے پیار کرتے ہو اس موقع پرسید شاکر
علی نے اپنی والدہ کے نام کا پودا بھی لگایا اس موقع پر یونین کمیٹی ۱۸ کے
چیئرمین مظہر حسین کاکا ،یوسی پینل ،ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف ، یوتھ
پارلیمنٹ کے ممبران ، KASBIT کی نمائندہ شہلا اورعوام کی بڑی تعداد بھی
موجود تھی۔ قبل ازیں عوام میں شجر کاری کا شعور اجاگر کرنے اور عوام میں
شجرکاری کی اہمیت سے آگاہی دینے کیلئے خصوصی شجرکاری واک میں اسکولوں کے
بچے مختلف بینرز اٹھائے ہوئے چل رہے تھے۔ جبکہ عام افراد کی بڑی تعداد نے
واک میں حصہ لیا اور شجرکاری کیمپ سے مفت پودے حاصل کئے بعد ازاں چیئرمین
بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین سید شاکر علی ،بوہرا برادری کے شیخ
ٖفخرالدین ، ارکان یوتھ پارلیمنٹ اور بلدیاتی افسران نے پودا لگا کر ضلع
وسطی میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا ۔واضح رہے کہ ریحان ہاشمی نے '' کلین
اینڈ گرین ضلع وسطی '' کے عنوان کے تحت بلدیہ وسطی میں صفائی اور شجرکاری
مہم کا آغاز کردیا ھے جس کے تحت نہ صرف صفائی کے کاموں کو بہتر کیا جارہا
ہے بلکہ ز یادہ سے زیادہ درخت لگا کر ضلع وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے کے
لئے عملی اقدام بھی کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں ضلع وسطی کے چاروں زونز میں
مفت پودوں کی تقسیم کے لئے کیمپ بھی لگائے جارہے ہیں جہاں سے تین روز تک
عوام کو سینکڑوں کی تعداد میں پودے مفت تقسیم کیئے جائیں گے۔